KSS Hazara University Mansehra

KSS Hazara University Mansehra Official Page Of KSS HU Mansehra

🩺 مبارک ہو مستقبل کے ڈاکٹرو!🩺صدر کوہستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ  نثار باز اور کوہستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہ...
23/09/2026

🩺 مبارک ہو مستقبل کے ڈاکٹرو!🩺

صدر کوہستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نثار باز اور کوہستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی جانب سے ایم ڈی کیٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے تمام کوھستان کے ستاروں اور غیور طلباء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد..

یہ صرف ایک ٹیسٹ میں کامیابی نہیں، بلکہ آپ کی راتوں کی جاگ، آپ کی محنت، آپ کے والدین کی دعاؤں اور آپ کے سفید کوٹ پہننے کے خواب کی جیت ہے۔ آج آپ نے ثابت کر دیا کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔

ہم آپ کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہیں.

*منجانب: کوھستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ....

*مبارکباد! کوھستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی جانب سے شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی، ہزارہ یونیورسٹی او...
20/09/2026

*مبارکباد!

کوھستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی جانب سے شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی، ہزارہ یونیورسٹی اور تمام طلباء کو اس بڑی کامیابی پر دلی مبارکباد..

*ہزارہ یونیورسٹی کے گریجویٹس کو NCEAC رجسٹریشن کارڈز کا اجراء...

الحمدللہ! شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، جس کے تحت اس کے کمپیوٹنگ گریجویٹس کو NCEAC گریجویٹ رجسٹریشن کارڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔

یہ کارڈز شعبہ کے بی ایس کمپیوٹر سائنس، بی ایس سافٹ ویئر انجینئرنگ اور بی ایس آرٹیفیشل انٹیلیجنس پروگرامز کے گریجویٹس کی پیشہ ورانہ شناخت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

یہ اجراء اس بات کا ثبوت ہے کہ کونسل کو اس شعبہ کے تمام کمپیوٹنگ پروگرامز پر مکمل اعتماد ہے اور یہ تمام پروگرامز ایچ ای سی اور NCEAC کے معیارات کے مطابق تسلیم شدہ اور مکمل طور پر فعال ہیں۔

یہ عظیم کامیابی چیئرمین ڈاکٹر مشتاق علی کی متحرک قیادت اور قابلِ احترام *وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر واجد الرحمٰن* کی زیر نگرانی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

یہ ہزارہ یونیورسٹی کے لیے باعثِ فخر اور اس کے کمپیوٹنگ گریجویٹس کے لیے ایک روشن مستقبل کی نوید ہے۔

*منجانب: کوھستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ.....

.کوہستان اسٹوڈنٹس سوسائٹی کا حالیہ پابندیوں پر مؤقفکوہستان اسٹوڈنٹس سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کے حقوق اور آزادیوں...
13/09/2026

.کوہستان اسٹوڈنٹس سوسائٹی کا حالیہ پابندیوں پر مؤقف

کوہستان اسٹوڈنٹس سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کے حقوق اور آزادیوں کو متاثر کرنے والی حالیہ پابندیوں پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتی ہے اور بالخصوص ان شقوں کی سخت مذمت کرتی ہے جن کے ذریعے طلبہ کی اجتماعی، نمائندہ اور پُرامن سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

طلبہ کسی بھی تعلیمی ادارے کا بنیادی حصہ ہیں، اس لیے ان کے جائز حقوق، مؤثر نمائندگی اور پُرامن طریقے سے اپنے مسائل اجاگر کرنے کے حق کو سلب کرنا کسی صورت مناسب نہیں۔ احتجاج، ریلی یا کسی بھی سرگرمی کے حوالے سے نظم و ضبط اور ضابطۂ اخلاق اپنی جگہ ضروری ہے، لیکن تمام طلبہ تنظیموں اور اجتماعی سرگرمیوں پر مکمل پابندی قابلِ تشویش ہے۔

ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارا مقصد کسی قسم کی بدامنی یا غیر قانونی سرگرمی کی حمایت نہیں، بلکہ طلبہ کے جائز حقوق، پُرامن اظہارِ رائے اور نمائندگی کے حق کا تحفظ ہے۔

ہم وائس چانسلر صاحب اور یونیورسٹی انتظامیہ سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ حالیہ عائد کی گئی ان پابندیوں پر نظرِثانی کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر منسوخ کیا جائے، جو طلبہ کے جائز حقوق، پُرامن اظہارِ رائے، نمائندگی اور اجتماعی سرگرمیوں کو متاثر کرتی ہیں۔

کوہستان اسٹوڈنٹس سوسائٹی طلبہ کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے پُرامن، آئینی اور جمہوری طریقۂ کار پر یقین رکھتی ہے۔



صدر کوہستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ  نثار باز اور کوہستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے چکا...
08/09/2026

صدر کوہستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نثار باز اور کوہستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے چکای کوھستان میں ٹول پلازہ کے قیام کے خلاف اپنا واضح موقف پیش کیا ہے۔
کوہستان ایک پسماندہ اور دشوار گزار علاقہ ہے جہاں عوام پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری جیسے شدید معاشی مسائل کا شکار ہیں۔ ایسی صورتحال میں اپنی ہی سرزمین پر سفر کرنے والوں سے ٹول ٹیکس وصول کرنا عوام پر ایک ناقابلِ برداشت بوجھ ہوگا۔

کوھستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا مطالبہ ہے کہ حکومت کوہستان کے عوام کے بنیادی حقوق اورٹیکس فری زون کے موقف کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ واپس لے۔
عوام کا دو ٹوک موقف ہے: "چکلائی ٹول پلازہ - نامنظور! کوہستان کے حقوق مقدم!

انفارمیشن سیکرٹری کوھستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ..
مشتاق احمد..

السلام علیکم .. امید کرتا ھوںتمام ممبرز خیر و آفیت سے ھونگے..تمام طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہزارہ یونیورسٹی م...
06/09/2026

السلام علیکم ..
امید کرتا ھوں
تمام ممبرز خیر و آفیت سے ھونگے..

تمام طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اختتام ہو چکا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق فال سمسٹر 2026 کی باقاعدہ کلاسز جمعرات، 10 ستمبر 2026 سے شروع ہوں گی۔

تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ وقت پر یونیورسٹی حاضر ہوں اور اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ نئے سمسٹر کے آغاز کے ساتھ اپنی پڑھائی کو سنجیدگی سے لیں اور کامیابی کے لیے محنت کریں۔

یونیورسٹی میں تمام اساتذہ اور شعبہ جات کے سربراہان نے تدریسی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

شکریہ
کوھستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ ....

انفارمیشن سیکرٹری کوھستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ ...مشتاق احمد

صدر کوہستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نثار باز اور کوہستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی طرف ...
30/08/2026

صدر کوہستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نثار باز اور کوہستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی طرف سے
چمکتا ستارہ، ہر دلعزیز، باصلاحیت قائد بھائی سمیع اللہ سرفروش کو کے ایس ایس، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر 1 ایبٹ آباد کا صدر منتخب ہونے پر ڈھیروں مبارکباد۔

یہ عظیم کامیابی آپ کی شب و روز کی انتھک جدوجہد، بے لوث قیادت، جرات مندانہ سوچ اور طلباء کے حقوق کے لیے آپ کی والہانہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ہمیں فخر ہے کہ قیادت ایک اہل، نڈر اور مخلص ہاتھوں میں آئی ہے۔ ہمیں یقین کامل ہے کہ آپ کی زیرِ قیادت کے ایس ایس کامیابی کی نئی تاریخ رقم کرے گی۔
دعا ہے کہ اللہ رب العزت آپ کو اس مقدس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔.....

انفارمیشن سیکرٹری کے ایس ایس ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ...
مشتاق احمد ...
Samiullah Sarfarosh

صدرکوھستان  اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نثار باز کی کی طرف  سے فرہاد خان ساساکی کو ISF اپر کوہستان کا صدر من...
24/08/2026

صدرکوھستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نثار باز کی کی طرف سے فرہاد خان ساساکی کو ISF اپر کوہستان کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد۔
آپ کی محنت، لگن اور عزم رنگ لایا ۔
اب ذمہ داری بڑی ہے، اور ہمیں یقین ہےکے آپ اسےبہترین انداز سےنبھائیں گے۔
*کوہستان کے نوجوان آپ کے ساتھ ہیں...✌❤

کوھستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور صدر کوہستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نثار باز کی طرف ...
13/08/2026

کوھستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور صدر کوہستان اسٹوڈنٹ سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نثار باز کی طرف سے قوم کو پاکستان کا 79th سالگرہ مبارک ہو .

#*یومِ آزادی پاکستان 14 اگست 2026*

*14 اگست 1947* - تاریخ کا وہ سنہری باب جب لاکھوں قربانیوں اور بے شمار جدوجہد کے بعد ہمیں ایک آزاد وطن "پاکستان" نصیب ہوا۔

یہ دن قائداعظم کے عزم، علامہ اقبال کے خواب اور ان ماؤں کی قربانیوں کا مقروض ہے جنہوں نے اپنی نسلیں اس وطن پر وار دیں۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی ایک امانت ہے، اور اس امانت کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

آج ہم سبز ہلالی پرچم تلے کھڑے ہو کر یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصول پر عمل کرتے ہوئے اپنے پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

وطن کی مٹی سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔
*آئیں مل کر کہیں: پاکستان زندہ باد! پاکستان پائندہ باد!* 💚..
انفارمیشن سیکرٹری کے ایس ایس....

📢 Admissions Open – Fall Semester 2026 | Hazara University MansehraBuild your future with Hazara University Mansehra, pr...
12/08/2026

📢 Admissions Open – Fall Semester 2026 | Hazara University Mansehra

Build your future with Hazara University Mansehra, proudly ranked 2nd among all Public and Private Universities of Khyber Pakhtunkhwa – Official Ranking 2026 Khyber Pakhtunkhwa Government.
🎓 Admissions are open in a wide range of BS, MS/MPhil/MBA and PhD Programs.

🌟 50% Scholarship in Tuition Fee is available in selected BS Programs on a First Come, First Served basis.

📅 Last Date to Apply: 20 August 2026

🌐 *Apply Online:* https://admissions.hu.edu.pk

📌 To facilitate prospective students during the admissions process, the Admissions Office / Student Services Centre (SSC) will remain OPEN on Saturday and Sunday.

☎️ Phone: 0997-414543
📱 Mobile: 03105345345
💬 WhatsApp: 03424398891
📧 Email: [email protected]
🌐 Website: https://hu.edu.pk


*Hazara University Mansehra | Fall 2026 Admissions*  The last date to apply for *BS Computer Science, Software Engineeri...
05/08/2026

*Hazara University Mansehra | Fall 2026 Admissions*
The last date to apply for *BS Computer Science, Software Engineering & Artificial Intelligence* is *15th August, 2026*.
Apply online through the official Hazara University website.

*Important:*
The entry test dates for CS, SE & AI applicants will be announced on *7th August, 2026*. The final test schedule will be shared after that.

Please share with all interested candidates.

Address

Shinkiri Rod
Mansehra
22010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KSS Hazara University Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share