Tahir Riaz Tanoli 1

Tahir Riaz Tanoli 1

Share

Nothing is impossible to heart willing. Alhamdulillah ❤️
A786

13/08/2025

The home of quality education

05/02/2023

فلم: درد 1947،
آواز: شمشاد بیگم و ھمنوا
"ماضی میں اس طرح کی بھی فلمیں بنتی رہی ہیں"

19/12/2022

.📌ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جن کی ماؤں کا کوئی شوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے. جنکی ماؤں کو سمارٹ فونز کے لاک کھولنا نہیں آتے.

📌 ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جن کی مائیں فلٹرز سے دور ہیں بس صابن کی ٹکیہ، دنداسہ، تبت، سنو کریم اور تبت پاؤڈر ہی جنکا ٹوٹل میک اپ ہے.

📌 ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جن کی مائیں اتنی سادہ ہیں کہ انہیں اپنی سالگرہ کا بھی پتہ نہیں ہوتا.

📌 ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جن کی ماؤں نے صبر شکر کیساتھ انتہائی کم ضرورتوں میں اپنی زندگی گزار دی ہے.

📌 ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جن کی مائیں انہیں گھر سے رخصت کرتے وقت See you soon نہیں بلکہ فی امان اللہ کہہ کر اللہ کے حوالے کرتی ہیں اور چہرہ چادر کی اوٹ میں چھپا کر ہلکا سا دروازے سے باہر سرک کر تب تک دیکھتی رہتی ہیں جب تک بچہ نظروں سے اوجھل نہ ہو.

📌 ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جن کی ماؤں کا لباس بس شلوار قمیض، ازار چادر، سینہ بند اور برقعے پر ختم ہو جاتا ہے وہ ٹائٹس، پلازو، کرتی، گھاگھرا، پٹیالہ کچھ بھی نہیں جانتیں.

📌 ہاں ہم وہ آخری پیڑھی ہیں جن کی مائیں ان کی پیدائش پر چھوٹی چھوٹی تلائیاں سیتی ہیں چارپائی کے ساتھ جھولا باندھتی ہیں اور ڈھائی سال ہمیں اپنے سینوں سے پلا کر سینے لٹکوا لیتی ہیں.

📌 جی ہاں ہم وہ آخری پیڑھی ہیں جن کی مائیں فجر سے پہلے جانور کا دودھ نکال لیتی ہے فجر کی نماز کے متصل بعد چاۓ کی پتیلی چولہے پر چڑھا کر آٹے کے پیڑے کوٹ کر ہوا میں اچھال کر توۓ پر دھر چکی ہوتی ہیں.

📌 باخدا ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جن کی مائیں ہمیں کھو دینے کے بعد پھولوں میں لِپٹے ہماری تصویریں فیس بک وٹس اپ پر ڈال کر دعاۓ مغفرت کی التجاء نہیں کریں گی بلکہ اپنی پینشن نکلوا کر مہینہ بھر دودھ بیچ کر چار پیسے کما کر وہ پیسے ہمارے نام کے مان کر کسی مسجد مدرسے میں دے آئیں گی.

📌 اور ہاں یہ اکیلی کتابوں کی ہی نہیں ایسی ماؤں کی بھی آخری صدی ہے باخدا ہماری اولادیں اگلی صدی میں ایسی ماؤں کو ترسیں گی اور تب تک ایسی ساری ماؤں کی ہڈیاں قبر میں چُورا چُورا ہو چکی ہوگی.

21/11/2022

عزت وہ راز ہے جو ہمارے اور خدا کے درمیان کا معاملہ ہے۔عزت وہ نہیں ہوتی جو دنیا کی طرف سے شاباشی ملتی ہے یا عزت وہ نہیں جو دنیا دیکھتی ہے بلکہ عزت وہ ہے جس سے آپ کا قلب مطمئن ہوتا ہے

04/11/2022

کرن ناز بڑے امتحان میں پڑگئی😂

24/10/2022

"وہ کون تھا" سے "تم ہوتے کون ہو" تک کا سفر تمام ہوا
My Condolences to the family of deceased
إِنَّا للهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

May ALLAH (SWT) have mercy on him, forgive his shortcomings, elevate his ranks in Jannah. Make his grave very well lit and spacious and comfortable and give patience to bereaved family to bear this loss. Aameen

Photos from Tahir Riaz Tanoli 1's post 20/10/2022

#نوٹ : اشتہار کل 18 اکتوبر کو "روزنامہ آج اور daily frontier post" میں شائع ہو گا.
محکمہ "ڈائریکٹوریٹ جنرل ایکسائز ٹیکسیشن، خیبرپختونخوا" میں متعدد آسامیاں خالی۔

کل آسامیاں: 104
تعلیمی قابلیت: میٹرک تا ماسٹر۔
ٹیسٹنگ سروس: ETEA
درخواست جمع کرانے کی تاریخ: 19 اکتوبر تا 4 نومبر۔
خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے (مرد و
خواتین) امیدواران درخواستیں جمع کر سکتے ہیں۔

20/10/2022

دنیا میں سب سے زیادہ سچ شراب خانے میں شراب پی کر بولا جاتا ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ جھوٹ عدالتوں میں مقدس کتاب پر ہاتھ رکھ کر بولا جاتا ہے

منٹو

14/10/2022

اٹھائیس سالہ ایم فِل سوشیالوجی کی طالبہ نازیہ* نے نہاتے ہوئے محسوس کیا کہ چھاتی میں ایک اُبھار سا بنا ہوا ہے۔ ہاتھ لگانے پر کچھ گُھٹلی جیسا احساس ہوتا تھا۔ لیکن کوئی خاص درد تکلیف وغیرہ نہ تھی۔ اس نے سوچا والدہ سے ڈسکس کر لے گی۔ چند ہفتے یونہی بےدھیانی میں یاد نہ رہا۔ ایک دن دوبارہ نہاتے ہوئے اس طرف دھیان گیا تو ماں سے اس بارے مشورہ کر ہی لیا۔ ماں نے کہا کوئی درد یا تکلیف ہے تو دکھا لیتے ہیں ڈاکٹر کو، ساتھ مشورہ دیا کہ زیادہ مسئلہ نہیں لگ رہا تو پیاز باندھ لو اور ساتھ وظیفہ پڑھ لو یہ آپ ہی “گُھل” جائے گی۔ چند ہفتے وظیفہ پڑھا، اور پیاز بھی باندھا اور ساتھ ساتھ زیتون کے تیل سے ہلکے ہاتھ مالش بھی کی۔ گویا نازیہ نے نفسیاتی طور پر اپنے آپ کو یقین دلا دیا کہ ٹوٹکوں سے ابھار کا سائز کچھ کم ہو گیا ہے۔ وہ مطمئن ہو گئی۔ ابھار اپنی جگہ موجود رہا۔ خاموش۔ کسی تکلیف یا درد کے بغیر۔ جیسے طوفان سے پہلے سمندر ہوتا ہے۔

چھے مہینے ایسے ہی گزر گئے۔ نازیہ کو بھول گیا کہ ایک چھاتی میں ابھار ہے۔ اب کے نازیہ کو عجیب سا درد دائیں بازو میں اٹھا، جیسے اس کی ہڈی میں کوئی سوراخ سا کرنے کی کوشش کر رہا ہو۔ درد کی دوا لی چند دن، اور درد کو آرام آ گیا۔ لیکن دوا چھوڑتے ہی درد نے پھر زور پکڑا۔ آخرکار قریبی ڈاکٹر سے مشورہ ہوا۔ اس نے کہا جوان لڑکی ہے اسے کیا ہونا ہے۔ کیلشیئم اور وٹامن ڈی تجویز کیا، ساتھ ایک تگڑا سا پین کِلر انجیکشن ٹھوکا اور گولیاں دے کر چلتا کیا۔ پھر سے عارضی آرام آ گیا۔ لیکن دوا کا کورس ختم ہوتے ہی پھر وہی تنگی شروع!

اب نازیہ کو پریشانی ہوئی کہ یہ موئی درد جان کیوں نہیں چھوڑ رہی۔ اس نے اپنی ڈاکٹر دوست کو کہہ کر سرکاری ہسپتال سے ایکسرے کروایا۔ ایکسرے کروا کے ہڈی والے ڈاکٹر کے پاس لے گئی۔ اس نے ایکسرے دیکھ کر کہا کہ اس میں کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے، آپ اس کو ذرا کینسر آوٹ ڈور میں دکھا کر آئیں۔ اور یوں میری نازیہ سے پہلی ملاقات کا بندوبست ہوا۔۔۔۔

نازیہ نے مجھے سلام کر کے ایکسرے پکڑاتے ہوئے کہا کہ اسے بازو کی ہڈی میں درد کی شکایت ہے۔ میں نے ایکسرے دیکھتے ہی ہڈی کا پوچھنے کی بجائے اس سے پوچھا “آپ کو جسم میں کہیں کوئی گِلٹی محسوس ہوتی ہے”، جس کے جواب میں اس نے کہا کہ ہاں بس چھاتی میں ابھار سا تھا لیکن وہ وظیفے اور مالش سے بہتر ہو گیا، لیکن “تھوڑا سا” ابھی بھی ہے۔ وہ “تھوڑا سا” ابھار چیک کرتے ہی الارم بجنے لگے۔ میں نے نازیہ کو بائیاپسی، ہڈیوں کا اسکین اور سی ٹی اسکین لکھ کر دیے۔ رپورٹ میں چوتھی اسٹیج کا انتہائی اگریسیو بریسٹ کینسر تھا، جس کی جڑیں ہڈیوں میں ہی نہیں بلکہ جگر، پھیپھڑوں اور ایڈرینل گلینڈ میں بھی پہنچ چکی تھیں۔۔۔۔

نازیہ کے علاج کا دورانیہ لگ بھگ اٹھارہ ماہ کا تھا۔ زندگی کے آخری چار ماہ اس نے بہت تکلیف میں گزارے۔ بستر پر معذوری کے عالم میں وہ کبھی کبھار اپنے دل کی باتیں کیاکرتی تھی۔ وہ شادی کرنا چاہتی تھی۔ ڈگری مکمل کرنا چاہتی تھی۔ ماں بننا چاہتی تھی۔ کچھ اور جینا چاہتی تھی۔ لیکن مقدر کا فیصلہ کچھ اور ہی تھا۔۔۔

شاید ہمارے ارد گرد بہت سی نازیہ موجود ہوں۔ کیونکہ ہر نو میں سے ایک خاتون اپنی زندگی میں اس کا شکار ہوتی ہے۔ خواتین کو بتانے اور سمجھانے کی ضرورت ہے کہ چھاتی میں تبدیلیاں ہوں تو ڈاکٹر سے مشورے میں تاخیر نہ کریں۔ پہلی اسٹیجز میں اگر ہم اس بیماری کو پکڑ لیں تو اللہ کی مہربانی سے اسے جڑ سے اکھاڑنے کے اچھے چانسز ہوتے ہیں۔ اگر آپ خاتون ہیں اور تصویر میں دکھائی گئی کوئی علامات آپ میں ہیں تو فوراً کسی ڈھنگ کے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔ اگر آپ مرد ہیں تو اپنی خواتین کو آگہی دیں کہ جھجک، اور خواہ مخواہ کی شرم کو زندگی اور صحت سے قیمتی نہ جانیں۔

Want your school to be the top-listed School/college in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Mansehra
23

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00