04/12/2024
جی ڈی سی اوگی نے جی ایچ ایس ایس ڈوگا کی کرکٹ ٹیم کو ہرا کر زونل فائنل میں جگہ بنا لی۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے تحت انٹر کالجز کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں مسلسل فتح نے گورنمنٹ کالج اوگی کو فائنل میں پہنچا دیا۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ڈوگا کی ٹیم نے ہزارہ یونیورسٹی کے میدان میں پہلے کھیلتے ہوئے 105 رنز کا ہدف دیا، جسے گورنمنٹ کالج اوگی کی ٹیم نے با آسانی پورا کرلیا۔ اوپنر جواد کی ایک اور شان دار اننگ نے فتح کو یقینی بنایا۔ جواد نے 50 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔