Department of Islamic Studies, Hazara University, Mansehra, Pakistan

Department of Islamic Studies, Hazara University, Mansehra, Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Department of Islamic Studies, Hazara University, Mansehra, Pakistan, Education, Hazara University Mansehra, Mansehra.

شعبہ علومِ اسلامیہ ہزارہ یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی سکالر عبدالقدیر نے اپنے مقالے کا کامیاب دفاع کیا. ہزارہ یونیورسٹی کے شعب...
10/09/2026

شعبہ علومِ اسلامیہ ہزارہ یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی سکالر عبدالقدیر نے اپنے مقالے کا کامیاب دفاع کیا.
ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہ علومِ اسلامیہ کے پی ایچ ڈی سکالر عبدالقدیر نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کی تکمیل کرلی۔ ان کے مقالے کے نگران ڈاکٹر شاہد امین، چیئرمین شعبہ علومِ اسلامیہ، ہزارہ یونیورسٹی تھے۔
عبدالقدیر کے تحقیقی مقالے کا عنوان ’’کتبِ احادیث میں تقریری احادیث کی جمع و تدوین اور عصری مسائل کا استنباط: ایک تجزیاتی مطالعہ‘‘ تھا، جس میں تقریری احادیث کی جمع و تدوین اور ان کی روشنی میں عصرِ حاضر کے مسائل کے استنباط کا تحقیقی و تجزیاتی جائزہ پیش کیا گیا۔
مقالے کے وائیوا کے بیرونی ممتحنین میں پروفیسر ڈاکٹر کریم داد، چیئرمین شعبہ اسلامیات، عبدالولی خان یونیورسٹی اور ڈاکٹر نجم الحسن، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ملاکنڈ یونیورسٹی شامل تھے۔ سکالر نے ممتحنین کے سوالات کے مدلل جوابات دیتے ہوئے اپنے تحقیقی کام کا مؤثر دفاع پیش کیا، جسے ممتحنین نے سراہا اور انہیں کامیاب دفاع پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر شعبہ علومِ اسلامیہ کے اساتذہ، سکالرز اور دیگر شرکائے مجلس نے عبدالقدیر کو اس علمی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے مزید علمی و تحقیقی کامرانیوں اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شعبہ علومِ اسلامیہ کے تین ایم فل سکالرز نے تحقیقی مقالوں کا کامیاب دفاع کیا. شعبہ علومِ اسلامیہ، ہزارہ یونیورسٹی کے تین ...
10/09/2026

شعبہ علومِ اسلامیہ کے تین ایم فل سکالرز نے تحقیقی مقالوں کا کامیاب دفاع کیا.
شعبہ علومِ اسلامیہ، ہزارہ یونیورسٹی کے تین ایم فل سکالرز نے اپنے تحقیقی مقالوں کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ایم فل کی تکمیل کرلی۔ تینوں سکالرز کے تحقیقی مراحل کی نگرانی ڈاکٹر شاہد امین، چیئرمین شعبہ علومِ اسلامیہ، ہزارہ یونیورسٹی نے کی۔
عابد الرحمن نے ’’سوشل میڈیا کے تناظر میں قرآنِ کریم پر الحادی اشکالات کا تنقیدی جائزہ‘‘ کے موضوع پر تحقیقی مقالہ مکمل کیا۔ ان کے بیرونی ممتحن ڈاکٹر بادشاہ الرحمن، اسسٹنٹ پروفیسر، ملاکنڈ یونیورسٹی تھے۔ عابد الرحمن نے اپنے مقالے کا مؤثر اور مدلل دفاع پیش کیا، جس پر بیرونی ممتحن اور دیگر شرکائے مجلس نے انہیں کامیاب دفاع پر مبارکباد پیش کی۔
محمد قاسم عمر نے ’’فوجداری مقدمات میں نیت اور قاعدہ: الامور بمقاصدہا، علمی مطالعہ‘‘ کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کیا۔ ان کے بیرونی ممتحن ڈاکٹر نجم الحسن، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ملاکنڈ یونیورسٹی تھے۔ انہوں نے بھی اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع پیش کیا اور تحقیق کے مختلف پہلوؤں پر ممتحن کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے۔
اسی طرح عابدہ ظہیر نے ’’میراث میں خواتین کی حق تلفی کے اسباب اور اثرات: ضلع مانسہرہ کا اختصاصی مطالعہ‘‘ کے موضوع پر تحقیقی مقالہ مکمل کیا۔ ان کے بیرونی ممتحن بھی ڈاکٹر نجم الحسن، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ملاکنڈ یونیورسٹی تھے۔ عابدہ ظہیر نے اپنے مقالے کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے تحقیقی نتائج اور سفارشات پیش کیں۔
اس موقع پر شعبہ علومِ اسلامیہ کے اساتذہ، سکالرز اور دیگر شرکائے مجلس نے تینوں سکالرز کی علمی و تحقیقی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں کامیاب تکمیلِ تحقیق پر مبارکباد پیش کی۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ یہ علمی و تحقیقی سفر مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور تینوں سکالرز اپنی صلاحیتوں کو دینی، علمی اور معاشرتی میدان میں مثبت انداز میں بروئے کار لائیں گے۔ ان کے روشن علمی و تحقیقی مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

شعبہ اسلامی و مذہبی علوم کے دو اسکالرز نے ایم فل کی تکمیل کرلی: ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اینڈ ریلیجیس اسٹڈیز ہزارہ یونیورسٹی ...
09/09/2026

شعبہ اسلامی و مذہبی علوم کے دو اسکالرز نے ایم فل کی تکمیل کرلی
: ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اینڈ ریلیجیس اسٹڈیز ہزارہ یونیورسٹی کے دو اسکالرز نے اپنے ایم فل کے تحقیقی مراحل کامیابی سے مکمل کرلیے۔ دونوں اسکالرز کے سپروائزر شعبہ علومِ اسلامیہ کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد امین تھے، جبکہ بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر مشتاق صاحب، ڈین قرطبہ یونیورسٹی پشاور تھے۔
ساجد حسین نے "عصرِ حاضر میں جدید معالجاتی اسالیب اور تعلیماتِ نبوی ﷺ: ایک مشترکہ نفسیاتی معالجاتی ماڈل کا تجزیاتی مطالعہ" کے موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کیا۔
جبکہ سید شہاب الدین نے "پاکستان میں فوجداری مقدمات کے قانونی مراحل کا شرعی جائزہ" کے عنوان سے تحقیقی مقالہ مکمل کیا۔
اس موقع پر دونوں اسکالرز کو کامیاب تکمیلِ تحقیق پر مبارک باد پیش کی گئی اور ان کے روشن علمی و تحقیقی مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

31/08/2026
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں عشرہ رحمت اللعالمینؐ کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقادہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں عشرہ رحم...
30/08/2026

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں عشرہ رحمت اللعالمینؐ کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں عشرہ رحمت اللعالمینؐ کی مناسبت سے ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لیے نعت خوانی کا اہتمام کیا، جبکہ سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر جامع تقاریر کے ذریعے حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ اور آفاقی تعلیمات کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔
طلبہ کی معلومات اور مطالعہ سیرت کو پرکھنے کے لیے ایک سیرت کوئز مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کو دنیا کی پہلی بہار دیکھنے کا شرف ربیع الاول میں نصیب ہوا جب اللہ تعالیٰ نے حضرت محمدﷺ کی صورت میں ایک کامل اور مکمل شخصیت اس عالم کو عطا فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم نے ہمیں زندگی کے ہر پہلو میں رہنمائی دی، بڑوں کا ادب اور چھوٹوں پر شفقت کرنا سکھایا۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ حضورﷺ کی تعلیمات کے مطابق ہمیں عبادات کے ساتھ انسانوں کے ساتھ معاملات میں بھی خصوصی احتیاط اور خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں اپنے فرائض محنت اور دیانتداری سے سرانجام دینے چاہییں تاکہ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ہم پر نازل ہوں۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ اسلام نے ہماری زندگی کے لیے واضح حدود مقرر کی ہیں اور ہمیں انہی اصولوں کی پیروی کرنی چاہیے اور اس حوالے سے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگیوں میں دینی و معاشرتی اقدار کو مقدم رکھیں تاکہ ایک باکردار اور بامقصد معاشرہ تشکیل پا سکے ۔ تقریب میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات، ڈینز، پروفیسرز اور دیگر ملازمین نے شرکت کی۔

Great News for Aspiring Students! Admissions Open for BS Islamic & Religious Studies at Hazara University, with up to 10...
30/08/2026

Great News for Aspiring Students!
Admissions Open for BS Islamic & Religious Studies at Hazara University, with up to 100% fee discount and merit & need-based scholarships.
📞 For further information, please contact:
0345-9367888 | 0333-9876875 | 0314-3699346

شعبہ علومِ اسلامیہ ہزارہ یونیورسٹی کا اعزاز: پی ایچ ڈی سکالر عبد الباقی نے مقالہ نگاری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ہزارہ یون...
28/08/2026

شعبہ علومِ اسلامیہ ہزارہ یونیورسٹی کا اعزاز: پی ایچ ڈی سکالر عبد الباقی نے مقالہ نگاری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے شعبہ علومِ اسلامیہ کے پی ایچ ڈی سکالر عبد الباقی نے وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ قومی سیرت النبی ﷺ مقالہ نگاری "بعنوان نسلِ نو کا تحفظ، تعمیر اور کردار۔۔۔ سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں مقابلے میں صوبہ خیبر پختونخوا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے یونیورسٹی اور شعبے کا نام روشن کر دیا۔
اس شاندار کامیابی پر ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان , پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجتبی شاہ اور چیئرمین شعبہ علومِ اسلامیہ ڈاکٹر شاہد امین نے سکالر عبد الباقی نے سکالرکی اس علمی و تحقیقی کاوش کو بھرپور سراہا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان کہا کہ یونیورسٹی کے طلبہ و سکالرز کا قومی و صوبائی سطح پر اعلیٰ اعزازت حاصل کرنا ہزارہ یونیورسٹی کے معیاری تعلیمی و تحقیقی ماحول کا بین ثبوت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شعبہ علومِ اسلامیہ کے طلبہ مستقبل میں بھی سیرتِ طیبہ اور عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق تحقیق کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے چیئرمین شعبہ علومِ اسلامیہ ڈاکٹر شاہد امین اور سکالر عبد الباقی کو مبارک باد اور سکالر کو اعزازی شیلڈ بھی دی۔

مشہور کاروباری و رفاہی شخصیت جناب حنیف گوہر صاحب کا ہزارہ یونیورسٹی کا دورہ، مستحق طلبہ کے لیے اسکالرشپ کا اعلانمشہور کا...
27/08/2026

مشہور کاروباری و رفاہی شخصیت جناب حنیف گوہر صاحب کا ہزارہ یونیورسٹی کا دورہ، مستحق طلبہ کے لیے اسکالرشپ کا اعلان
مشہور کاروباری و رفاہی شخصیت اور چیئرمین گوہر گروپ آف کمپنیز، جناب حنیف گوہر صاحب نے آج ہزارہ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان مروت سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور، بالخصوص تعلیم، طلبہ کی فلاح و بہبود اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین شعبہ عربی و اسلامیات ڈاکٹر شاہد امین بھی موجود تھے۔
جناب حنیف گوہر صاحب نے شعبہ علوم اسلامیہ کے مستحق اور ضرورت مند طلبہ کی تعلیمی معاونت کے لیے اسکالرشپ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستحق طلبہ کو تعلیم کے حصول میں درپیش مالی مشکلات کے ازالے اور ان کے تعلیمی مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
شعبہ علوم اسلامیہ کی جانب سے جناب حنیف گوہر صاحب کے اس تعلیمی دوست اور قابلِ تحسین اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ مستقبل میں بھی وہ طلبہ کی تعلیمی معاونت اور یونیورسٹی کے فلاحی و تعلیمی منصوبوں میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

شعبہ علومِ اسلامیہ ہزارہ یونیورسٹی میں اہم فیکلٹی اجلاسمانسہرہ، 24 اگست 2026ء: شعبہ علومِ اسلامیہ، ہزارہ یونیورسٹی میں چ...
24/08/2026

شعبہ علومِ اسلامیہ ہزارہ یونیورسٹی میں اہم فیکلٹی اجلاس
مانسہرہ، 24 اگست 2026ء: شعبہ علومِ اسلامیہ، ہزارہ یونیورسٹی میں چیئرمین شعبہ ڈاکٹر شاہد آمین کی زیرِ صدارت اہم فیکلٹی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر قاری محمد فیاض، ڈاکٹر محمد ساجد محمود، ڈاکٹر محمد ابراہیم، ڈاکٹر سعید الحق جدون، ڈاکٹر فیض اللہ، محمد معروف صدیقی، ڈاکٹر عارف ، ڈاکٹر عامر فاروق، ڈاکٹر محبوب الٰہی اور محمد صابر نے شرکت کی۔
اجلاس میں شعبے کے تدریسی، تحقیقی اور انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کو مزید مؤثر، معیاری اور عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اہم تجاویز پر غور کیا گیا۔ علاوہ ازیں، آنے والے سمسٹر کی تدریسی منصوبہ بندی، تعلیمی پالیسی اور طلبہ و اسکالرز کے لیے علمی و تحقیقی سہولیات کو بہتر بنانے کے مختلف پہلوؤں پر مشاورت ہوئی۔
اجلاس میں شعبے کے مختلف امور کی مؤثر انجام دہی کے لیے فیکلٹی ممبران کو ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں۔ شرکائے اجلاس نے شعبہ علومِ اسلامیہ کے تدریسی و تحقیقی معیار کو مزید بلند کرنے اور اسے ایک فعال، معیاری اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ علمی مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا.

شعبہ علومِ اسلامیہ ہزارہ یونیورسٹی کے ایک وفد نے پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج مانسہرہ کا دورہ کیا، جس کا مقصد دونوں اداروں کے ...
24/08/2026

شعبہ علومِ اسلامیہ ہزارہ یونیورسٹی کے ایک وفد نے پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج مانسہرہ کا دورہ کیا، جس کا مقصد دونوں اداروں کے مابین علمی روابط کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کے نئے امکانات کو فروغ دینا تھا۔
وفد میں ڈاکٹر قاری محمد فیاض، ڈاکٹر سعید الحق جدون اور محمد معروف صدیقی شامل تھے۔ اس موقع پر وفد نے شعبۂ اسلامک اسٹڈیز کے سربراہ ڈاکٹر محمود ہاشمی سے ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی، جس میں تدریس، تحقیق اور علمی سرگرمیوں کے مختلف پہلوؤں پر نہایت خوشگوار اور بامقصد تبادلۂ خیال ہوا۔

ملاقات کے دوران اس امر پر خصوصی گفتگو ہوئی کہ کالج اور یونیورسٹی اپنے علمی و تحقیقی وسائل کو باہم مربوط کرتے ہوئے طلبہ و اسکالرز کے لیے زیادہ مؤثر مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔ بالخصوص بی ایس کے طلبہ، ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز کی علمی رہنمائی، تحقیقی معاونت اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ شرکائے ملاقات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ادارے محض رسمی روابط تک محدود رہنے کے بجائے ایک مضبوط، بامعنی اور دیرپا علمی شراکت داری کو فروغ دیں گے، تاکہ نئی نسل کے طلبہ و محققین کو تحقیق، تدریس اور علمی ارتقا کے وسیع تر مواقع میسر آ سکیں۔

Address

Hazara University Mansehra
Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department of Islamic Studies, Hazara University, Mansehra, Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category