Haji Mohammad Sabir Khan Hazarvi R.A

Haji Mohammad Sabir Khan Hazarvi R.A

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Haji Mohammad Sabir Khan Hazarvi R.A, Tutor/Teacher, Mansehra.

30/07/2025

29 جولائی 2004 کو سر زمین خاکی اک نڈر بے باک اور بہادر بیٹے سے محروم ہوئی تھی،

(تحریر: مولانا سلطان محمود رحمانی)

پیکر اخلاص، پروانہ جمعیة الحاج محمد صابر خان ہزاروی رحمہ الله تعالیٰ
عجب اک مرد حر تھا
جب کسی انسان کے ارادے پختہ ہوں تو وہ پہاڑوں سے بھی ٹکرانے کا حوصلہ رکھتا ہے اس کی راہ میں آنے والے وہ تمام پتھر جن کی اس کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں ہوتی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،
راستے پر قدم جتنی مضبوطی سے جمائے جائیں اتنے ہی منزل تک پہنچنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ اس کے راستے میں آنے والی رکاوٹیں اس کو روکنے کے لیے ہرگز کافی نہیں ہوتے،
بہادر لوگ طوفانوں کو اپنے پیروں کی ٹھوکروں پر رکھتے ہیں طوفانوں سے ڈر کے بیٹھ نہیں جاتے بلکہ ان کو روندتے ہوئے آگے بڑھ جاتے ہیں،
ایسے ہی اک مرد مجاہد کے بارے میں قلم بند کرنے کی سعی کر رہا ہوں جس نے طوفانوں سے لڑتے لڑتے وقت کو پیچھے چھوڑ دیا، جس نے اپنی پوری زندگی خدمت خلق، ظالموں سے بغاوت اور اپنوں سے ہمدردی کرتے ہوئے گزار دی،
وہ کونسی خصلتیں و خوبیاں تھیں جو اس مرد مجاہد میں نا تھیں ؟
بہادری ایسی کہ دشمن لاؤ لشکر سمیت بھی اس کا اکیلا مقابلہ کرنے سے کتراتا تھا، دلیری ایسی کہ اس کے سامنے عام مائی کا لعل ٹکتا نہ تھا، نڈر ایسا کہ بڑے سے بڑے ظالم بھی اس سے کانپ جاتے تھے، رعب و دبدبہ ایسا کہ سامنے والا تب تک چپ سا رہتا جب تک خود کلام شروع نہیں کرتے، شجاعت ایسی کہ اس کے اپنے دشمن بھی اس کے دل کو شیر کے کلیجے سے تشبیہ دینے پر مجبور ہو گئے،
عظمت، بزرگی، تقوی، خوف خدا اور رحم دلی میں اس کا کوئی ہم پلہ نہیں تھا، عالم تو نہ تھا لیکن ہمیشہ اپنی محفل و مجلس کو علماء، صلحاء اور سلف صالحین کے واقعات سے معطر کرتا تھا، سادگی پسند تھا، دکھاوا، تصنع، ظاہر داری اور بناوٹ سے کوسوں دور اور حد درجہ نفرت کرتا تھا،
بے تکلفی اتنی کہ بچے اس سے کھیلتے رہتے، بوڑھوں کے سامنے مثل اولاد بنتے، جوانوں سے باپ کی طرح پیش آتے تھے اور ہم عمروں کے لیے بڑے بھائی سے کم نہ تھے،
بھلا کون جانتا تھا کہ ضلع مانسہرہ کے علاقے خاکی میں آنکھ کھولنے والا بچہ ایک دن خیبر سے لیکر بلوچستان تک سندھ سے لیکر پنجاب تک سب کے دلوں پر راج کرے گا،
حاجی صاحب اپنی بہادری، شجاعت اور دلیری کی وجہ سے جہاں دشمنوں کی نیند حرام کیا تھا دوسری طرف مظلوموں، غریبوں، مسکینوں کمزور محتاجوں کے لیے اک سپہ سالار بھی تھا، جماعتی خدمات، کاوشیں اور لگن تو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھی لیکن ناانصافی، بدامنی، چوری، ڈکیتی اور خاص کر ظلم و ستم و بدمعاشی کرنے والے ظالموں، جابروں اور ستم گروں کے لیے بے نیام تلوار کے مانند تھا، حاجی صاحب جمعیۃ علماء اسلام کے ابتدائی دور کے ان چند گنے چنے مخلصین میں سے ایک تھے، جنہوں نے، جماعت، جماعت سے وابستہ حضرات اور خصوصاً قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے ساتھ اپنا تعلق خوب نبھایا، ویسے بھی وہ سماجی کارکن تھے بہت افراد اور بہت سارے خاندانوں کی کفالت، ان کی دلی خوشی کا باعث تھا، پاکستان میں تو انگنت خدمات ہیں اور امریکہ جیسے ملک میں علماء، دینداروں کی مہمان نوازی میں شاید ان سے زیادہ کوئی ایسا جذبہ رکھتا ہو، متعدد علماء کو تو امریکہ کے مختلف علاقوں کی مساجد اور اسلامک سنٹرز میں دینی خدمات کے لیے مستقلاً مقرر کروایا، ان کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع اور کارنامے شاندار اور بے شمار،
ہم بے شک الله کے ہیں اور ہم سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے،
حاجی صاحب کچھ سال پہلے اس فانی دنیا سے رخصت فرما گئے ہیں، وہ ایک نہایت محترم، پرہیزگار انسان اور دین، علم اور انسانیت کے سچے خدمت گزار تھے، وہ ہمارے لیے باپ جیسے مہربان اور مخلص رہنما تھے، جنہوں نے نہ صرف علمی رہنمائی کی بلکہ اپنی شفقت، سادگی اور کردار سے ہمیشہ راہ دکھائی، ان کی شخصیت علم دیانت اور اخلاص کا حسین امتزاج تھی،
حاجی محمد صابر خان ہزاروی رحمہ الله نہ صرف اپنے خاندان کے لیے ایک مشعل راہ تھے بلکہ پوری امت مسلمہ اور علمی و فکری دنیا کا ایک بہت بڑا نقصان ہے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، مگر ان کا علم، کردار اور خدمات ہمیشہ زندہ رہیں گی،
الله تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی لغزشوں کو معاف فرمائے، ان کی نیکیوں کو قبول کرے اور ان کے اہل خانہ، دوستوں، شاگردوں اور چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ہمیں بھی نیکی اور خدمت کے راستے پر چلنے کی توفیق دے، آمین ثم آمین یارب العالمین،
براہ کرم حاجی صاحب کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔

30/07/2024
05/07/2023
14/02/2022

MAulana Abdul Majeed Nadeem shah Jee

30/12/2019

MAulana Abdul Majeed Nadeem Shah Jee

28/12/2019

M***i Mehmood R.A.

Want your school to be the top-listed School/college in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Mansehra