GHS Khair Abad Mansehra

GHS Khair Abad Mansehra

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GHS Khair Abad Mansehra, Elementary School, Mansehra.

02/06/2026

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Muhammad Saeed, Abdul Ghani, Khizar Hayat, Muhammad Arif

Photos from GHS Khair Abad Mansehra's post 02/06/2026

میری کتاب ہی میرا زیور ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
سید حیدر علی شاہ
جماعت ہشتم۔
آج مذکورہ طالب علم کو جب جماعت ہشتم کی کتابوں کا سیٹ دیا گیا تو اسکے چہرے پر ایک ناقابلِ بیان خوشی اور مسرت نمودار ہوئی۔
ان کتابوں کو وصول کرنے کے بعد اسکے دلی جذبات کا عکس اسکے چہرے سے ایک نئے جذبے اور عزم کی صورت میں چھلک رہا تھا۔
اسکی آنکھوں میں حصول علم کی طلب اور آگے بڑھنے کا ایک خاموش جذبہ دکھائی دے رہا تھا۔ کتابوں کے سیٹ کو سینے سے لگائے ہوئے یہ پُرعزم بچہ اپنی منزل کی طرف کامیابی سے رواں دواں ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ اس بچے کے عزم کو قائم ودائم رکھے اور یہ بچہ اس ادارے،اساتذہ،اپنے علاقے اور والدین کا نام روشن کرنے کا سبب بنے اور اہلیان خیرآباد کیلئے فخر کا باعث بنے۔
#ایڈمن Sardar Hammad Rabbani

Photos from GHS Khair Abad Mansehra's post 01/06/2026

TODAY ON 1ST JUNE 2026
BEFORE NEW ACADEMIC SESSION 2026-27 FREE TEXT BOOKS WERE DISTRIBUTED AMONG STUDENTS BY HONORABLE HEAD MASTER SHAZAD AWAN SB , Muhammad Sadeer SB SST, MUHAMMAD SAEED SB QARI UNDER THE SUPERVISION OF BOOKS INCHARGE MUHAMMAD MUSHTAQ SB SST.



Sardar Hammad Rabbani

Photos from GHS Khair Abad Mansehra's post 25/05/2026

تقریب بسلسلہ تقسیم انعامات
گورنمنٹ ہائی سکول خیر آباد مانسہرہ۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حیدر علی شاہ جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سعادت حسن شفیق نے حاصل کی۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری محمد سعید صاحب نے سر انجام دئیے،جبکہ رزلٹ کنٹرول امتحانات سردار حماد ربانی SCT نے سنایا۔

اس تقریب سے Syed Niamatshah صاحب SST اور ہیڈ ماسٹر جناب شہزاد اعوان صاحب نے بھی خطاب کیا۔

طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات اور 🏆
ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔

ہیڈ ماسٹر صاحب اور اساتذہ کرام نے بچوں کو ٹرافیاں دی اور انعامات سے نوازا۔

کنٹرولر امتحانات سردار حماد ربانی SCTاور اساتذہ کرام کو کو بہترین امتحان منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

پوزیشن ہولڈر طلباء کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی اور انھیں مزید محنت کرنے کی تلقین کی گئی۔

اس تقریب کا اختتام Muhammad Arif صاحب AT نے دعائیہ کلمات کیساتھ کیا۔

بعد ازاں پوزیشن ہولڈرز طلباء کیساتھ ان خاص لمحات کو کیمرے میں محفوظ کیا گیا

وہ تمام لمحات اور اس تقریب کے دوران کی گئی عکسبندی
#ایڈمن Sardar Hammad Rabbani

16/05/2026

ہیڈ ماسٹر صاحب و جملہ اساتذہ کرام کی جانب سے Mahroof Khan صاحب کو DEO ضلع مانسھرہ تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
#ایڈمن Sardar Hammad Rabbani

Photos from GHS Khair Abad Mansehra's post 13/05/2026

سمسٹر سیکنڈ بہار کے حصہ مڈل کے امتحانات انعقاد پزیر ہیں۔
اساتذہ کرام امتحانی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ سیکنڈ سمسٹر کے امتحانات21 مئی کو مکمل ہوں گے جس کے بعد جلد ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
اس امتحان کی ذمہ داری Sardar Hammad Rabbani SCT کو سونپی گئی ہے۔ جن کی سربراہی میں تمام اساتذہ کرام امتحانات کو بہترین انداز میں انعقاد پزیر کرنے میں مصروف ہیں۔
دوران امتحان کی گئی کچھ عکسبندی۔

Photos from GHS Khair Abad Mansehra's post 28/02/2026

ماہانہ میٹنگ کا انعقاد اور طلباء کی تعلیمی حالت کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے تجاویز زیر غور آئی،اساتذہ نے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اسے منطقی انجام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔
اسکے ساتھ ساتھ آمدہ امتحان نہم و دہم کے حوالے سے بھی خصوصی حکمت عملی ترتیب دی گئی اور طلباء کو بہترین تیاری کروانے کیلئے بھی حکمت عملی مرتب کی گئی۔
اس موقع پر کی گئی عکسبندی
#ایڈمن

Photos from GHS Khair Abad Mansehra's post 14/02/2026

جماعت دہم کی الوداعی پارٹی
آج جماعت نہم کی جانب سے جماعت دہم کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،اسکے بعد نعت رسول مقبول پڑھنے کی سعادت ابن علی جماعت نہم نے حاصل کی۔
زین علی نے جانے والی کلاس کے اعزاز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انکے لئے مشعل راہ ہیں ادارہ ہذا میں انہوں نے بہترین وقت گزارا،اسکے ساتھ ساتھ انکے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاکہ اللہ تعالیٰ انھیں مستقبل میں کامیابیوں سی ہمکنار کرے۔
جماعت دہم کے طلباء نے اس پروقار تقریب کے انعقاد کرنے کرنے پر نہم کے طلباء کا شکریہ ادا کیا۔
اساتذہ کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کو مزید محنت کرنے کی تلقین کی اور کامیابی کیلئے صرف اور صرف محنت کو ہی بہترین راستہ کے طور پر بتایا اور اسکی اہمیت اجاگر کی۔
اس تقریب سے سید نعمت شاہ صاحب SST(G), مشتاق احمد صاحب SST(G) اور سدھیر احمد صاحب SST(M/P)نے بھی خطاب کیا۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری محمد سعید صاحب نے سر انجام دی۔
اس تقریب کا اختتام محمد عارف صاحب AT نے دعائیہ کلمات کیساتھ کیا۔
اس تقریب کے بعد شاندار دعوت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Photos from GHS Khair Abad Mansehra's post 11/02/2026

ہیڈ ماسٹر جناب شہزاد اعوان صاحب اور گلزار احمد صاحب SPET کی جانب سے جملہ اسٹاف کے اعزاز میں پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر نعمت شاہ صاحب SST نے اسٹاف کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ انکی جان مال اور عزت میں اضافہ فرمائے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Mansehra