20/04/2024
*اپڈیٹ برائے امور داخلہ*
ادارہ اساس العلوم پنجاب چوک مانسہرہ میں شعبہ حفظ و ناظرہ شعبہ درس نظامی وحفاظ ایجوکیشن سسٹم کے داخلے 12 شوال المکرم بمطابق 21 اپریل بروز ہفتہ سے شروع ہونگے۔
*شرائط برائے داخلہ شعبہ حفظ*
(1) امیدوار داخلہ کی عمر 8 سال سے کم اور 12 سال سے زائد نہ ہو۔
(2) شعبہ حفظ میں داخلہ کیلئے کم از کم کلاس پنجم کا پاس ہونا یا استعداد ہونا ضروری ہے۔
*شرائط برائے داخلہ حفاظ ایجوکیشن سسٹم*
(1) امیدوار اگر حافظ ہو تو حفظ پختہ ہو۔
(2) عصری تعلیم کم از کم پرائمری پاس یا پرائمری کی استعداد ہو۔
*نوٹ*
درس نظامی درجہ اولی ثانیہ و ثالثہ اور حفاظ ایجوکیشن سسٹم میں داخلہ کیلئے 21 اپریل بروز اتوار تا 23 اپریل بروز منگل تقریری امتحان ہوگا پاس ہونے والے طلبہ سے 24 اپریل بروز بدھ تحریری امتحان بھی لیا جائے گا۔
اس سال جامعہ ہذا کے تمام شعبہ جات میں محدود نشستوں پر داخلے ہونگے لہذا ادارہ اساس العلوم میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ کرام بروقت تشریف لائیں!
#حفاظ