05/08/2026
آج ہم اپنے محترم کلاس فور ملازم منظور بھائی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جو 30 جون کو گورنمنٹ ہائی سکول اچھڑیاں، مانسہرہ سے اپنی طویل اور باوقار ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہوئے۔
منظور بھائی نے اپنی ملازمت کے آغاز سے لے کر ریٹائرمنٹ تک پوری دیانت، محنت، اخلاص اور ذمہ داری کے ساتھ صرف گورنمنٹ ہائی سکول اچھڑیاں میں خدمات انجام دیں۔ ان کی وقت کی پابندی، خوش اخلاقی، فرض شناسی اور تعاون ہمیشہ اس ادارے کی پہچان رہے۔ انہوں نے نہ صرف سکول کی خدمت کی بلکہ اس ادارے کو اپنا دوسرا گھر سمجھ کر ہر ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھایا۔
سکول کا تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گا۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ منظور بھائی کو صحت، خوشحالی، سکون اور لمبی عمر عطا فرمائے، اور ان کی ریٹائرمنٹ کی زندگی کو خوشیوں اور برکتوں سے بھر دے۔
آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنمنٹ ہائی سکول اچھڑیاں، مانسہرہ کی طرف سے منظور بھائی کو ان کی شاندار خدمات پر دلی سلام اور نیک تمنائیں۔ 🌹