26/05/2026
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Government Higher Secondary school Bandi Shungli, School, Mansehra.
26/05/2026
GHSS
بانڈی شنگلی) کے تمام چاہنے والوں کو
بقرہ عید مبارک (ان ایڈوانس)
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول (GHSS) بانڈی شنگلی کے تمام چاہنے والوں، معزز اساتذہ کرام، اور پیارے طلباء کو دل کی گہرائیوں سے بقرہ عید کی پیشگی مبارکباد!
تعطیلات کا اہم نوٹس برائے طلباء
تمام طلباء اور والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سکول ہذا میں چھٹیوں کا شیڈول درج ذیل ہوگا:
تعطیلات کا آغاز: 26 مئی 2026 (بروز منگل)
تعطیلات کا اختتام: 31 مئی 2026 (بروز اتوار)
سکول دوبارہ کھلنے کی تاریخ: 1 جون 2026 (بروز سوموار)
ضروری نوٹ: تمام طلباء کے لیے 1 جون 2026 (بروز سوموار) کو سکول میں حاضری کو یقینی بنانا لازمی ہے۔
شکریہ!
منجانب: انتظامیہ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول (GHSS) بانڈی شنگلی
25/05/2026
Class 5th '6th '7th '8th 1st semester Exam Revised Date sheet.
22/05/2026
سالانہ امتحانات... سمسٹر 1 کی ڈیٹ شیٹ آ گئی...!
آٹھویں کلاس تک کے بچے تیاری شروع کریں....
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ونٹر زون کے پہلے سمسٹر امتحانات کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کر دیا!
4 جون 2026 بروز جمعرات ششم 6th, ہفتم 7th اور ہشتم 8th کا اردو کا پیپر ہو گا۔
جبکہ پانچویں جماعت کا پہلا پرچہ ریاضی Math کا 10 جون کو ہو گا -
17/05/2026
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بانڈی شنگلی کا دلکش فضائی منظر 😍
GHSS and GPS Bandi Shungli سے کس کس کی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں؟ اپنے سکول کے بارے میں ایک جملہ ضرور لکھیں۔
ڈومیسائل ہر وقت تیار کیے جاتے ہیں، لیکن نہم اور دہم کے رزلٹ کے بعد رش بہت بڑھ جاتا ہے۔
لہٰذا والدین سے درخواست ہے کہ ابھی سے اپنے بچوں کے ڈومیسائل بنوا لیں تاکہ بعد میں کسی قسم کی پریشانی یا تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بروقت ڈومیسائل بنوانا آپ کے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے
Government Higher Secondary School for Boys, Bandi Shungli Tehsil Oghi District Mansehra
Government Higher Secondary school Bandi ShungliThe opening scene of Government Higher Secondary School Bandi Shungli.
بحیثیت سائنس ٹیچر سال کا سب سے مشکل مرحلہ اُس وقت آتا ہے جب طلبہ جماعت نہم میں پہنچتے ہیں اور سائنس و آرٹس گروپ بنانے کا مسئلہ سامنے آتا ہے۔ سمجھ نہیں آتی کہ کس کو سائنس میں رکھا جائے اور کس کو آرٹس کی طرف بھیجا جائے۔
عام طور پر سائنس مضامین نسبتاً مشکل ہوتے ہیں اور ہر طالب علم ان کو نہیں پڑھ سکتا، اسی لیے انٹری ٹیسٹ کے ذریعے فیصلہ کیا جاتا ہے۔ لیکن پھر بھی بعض طلبہ اور والدین کے نزدیک سائنس ہی کامیابی یا نوکری کی ضمانت سمجھی جاتی ہے، حالانکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔
میرے مطابق دونوں فیلڈز اپنی جگہ اہم ہیں، اصل چیز محنت اور دلچسپی ہے۔ اگر طالب علم محنت کرے تو آرٹس میں بھی کمال تک پہنچ سکتا ہے، اور اگر محنت نہ کرے تو سائنس میں بھی صرف ڈگری ہی ہاتھ آتی ہے۔
البتہ سائنس کا ایک فائدہ یہ ضرور ہے کہ بچہ ڈسپلن میں آ جاتا ہے اور تمام مضامین انگریزی میں ہونے کی وجہ سے اس کی Vocabulary بھی بہتر ہو جاتی ہے۔ لیکن جو بچہ اپنا نام تک درست نہ لکھ سکے، اردو نہ پڑھ سکے، اور جسے پانچویں سے آگے صرف پروموٹ کرتے کرتے نہم تک پہنچا دیا گیا ہو، اُس پر زبردستی سائنس تھوپنا زیادتی ہے۔ کیونکہ جب وہ نہم میں فیل ہوتا ہے تو نہ صرف بچے کا وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ استاد کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ اس نے پڑھایا نہیں۔
لہٰذا والدین اور طلبہ سے گزارش ہے کہ بچے کی دلچسپی اور صلاحیت کو ضرور مدنظر رکھیں۔ اگر سائنس پڑھانے کا ارادہ ہو تو شروع سے ہی بچے پر توجہ دی جائے تاکہ نہم میں آ کر سفارش کی ضرورت نہ پڑے۔
اسی طرح طلبہ بھی دوسروں کی باتوں میں آنے کے بجائے خود کو جانچیں کہ آیا وہ واقعی سائنس پڑھ سکتے ہیں یا نہیں۔ جس شعبے میں خود اعتمادی محسوس ہو اور آسانی لگے، اُسی طرف جانا بہتر ہے۔
ملک کے حالات آپ کے سامنے ہیں۔ ہزاروں طلبہ سائنس پڑھتے ہیں لیکن جیسے نامور سائنسدان بہت کم پیدا ہوتے ہیں۔
حکومت سے بھی گزارش ہے کہ یا تو مکمل طور پر سائنس سسٹم نافذ کر کے آرٹس ختم کر دیا جائے، یا پھر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے کہ سائنس گروپ میں داخلہ صرف انٹری ٹیسٹ پاس کرنے کی بنیاد پر دیا جائے، تاکہ اساتذہ اور طلبہ دونوں کے لیے آسانی ہو۔
اس بارے میں اپنی رائے ضرور دیجیے۔
از: عمران خان
سائنس ٹیچر، GHSS بانڈی شنگلی