GHSS Bandi Shungli Oghi

GHSS Bandi Shungli Oghi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GHSS Bandi Shungli Oghi, School, Mansehra.

14/08/2026

14 اگست، یومِ آزادیٔ پاکستان کے حوالے سے منعقد ہونے والی شاندار تقریب کے چند خوبصورت مناظر 🇵🇰💚

🇵🇰 جشنِ آزادی کی پُروقار تقریب 🇵🇰گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول بانڈی شنگلی میں 14 اگست، یومِ آزادیٔ پاکستان کے موقع پر ایک ...
14/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی کی پُروقار تقریب 🇵🇰

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول بانڈی شنگلی میں 14 اگست، یومِ آزادیٔ پاکستان کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے ملی نغمے، نعت، اردو تقریر، انگلش تقریر اور دیگر پروگرامز میں بھرپور حصہ لیا۔
تقریب میں اہلِ علاقہ، طلبہ کے والدین اور معزز مہمانانِ گرامی نے شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر پوزیشن ہولڈر طلبہ اور پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ میں نقد انعامات، ٹرافیاں اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔
تقریب کا اختتام پاکستان کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد!
💚 یومِ آزادی مبارک!

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی بہت بہت مبارک ہو!الحمدللہ! ملک بھر کی طرح گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ب...
13/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰
تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی بہت بہت مبارک ہو!
الحمدللہ! ملک بھر کی طرح گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بانڈی شنگلی میں بھی 14 اگست کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس موقع پر گزشتہ سال کی جماعت پنجم، ششم، ہفتم اور ہشتم جبکہ رواں سال کی جماعت دہم کے نمایاں پوزیشن ہولڈر طلبہ کو ان کی شاندار تعلیمی کارکردگی پر انعامات سے نوازا جائے گا۔
لہٰذا تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ 14 اگست کی تقریب میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
🌹 جشنِ آزادی مبارک! 🌹

11/08/2026

تدریسی سرگرمی 🇵🇰
آج جماعت ہشتم (Class 8th) کی English Book کے Unit No. 4: “Travel and Tourism” کی مناسبت سے طلبہ کو انگلش ٹیچر نے ملٹی میڈیا اسکرین (Multimedia Screen) پر پاکستان کے مختلف معروف Tourist Spots اور سیاحتی مقامات کی ویڈیوز دکھائی۔ اس Video-Based Learning Activity کے دوران طلبہ کو مختلف مقامات کے بارے میں اہم معلومات بھی فراہم کی گئیں، جن میں ان کا تعارف، جغرافیائی محلِ وقوع، تاریخی و ثقافتی اہمیت اور سیاحتی خصوصیات شامل تھیں۔
اس سرگرمی کا مقصد طلبہ کو Travel and Tourism کے موضوع کو Audio-Visual Learning کے ذریعے بہتر طور پر سمجھانا، ان کے General Knowledge میں اضافہ کرنا اور English Book کے اسباق کو Real-Life Examples سے جوڑنا تھا۔

SSC Annual Examination-II Notification 2026
11/08/2026

SSC Annual Examination-II Notification 2026

10/08/2026
10/08/2026

اہم اطلاع برائے جماعت دہم کے طلبہ
تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جماعت دہم کے سرٹیفکیٹس DMC اور دیگر متعلقہ دستاویزات مکمل طور پر تیار ہو چکے ہیں۔
لہٰذا تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کل بروز منگل، 11 اگست 2026ء، صبح 9:00 بجے سکول تشریف لا کر اپنی DMC، سرٹیفکیٹ اور دیگر متعلقہ دستاویزات وصول کر لیں۔
Principal GHSS Bandi Shungli

Address

Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHSS Bandi Shungli Oghi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category