11/08/2026
آج گورنمنٹ پرائمری اسکول (GPS) اوگی نمبر 1 میں ہیڈ ٹیچر زر خان صاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں Parent-Teacher Meeting (PTM) کا انتہائی باوقار اور منظم انداز میں انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران والدین کو خوش آمدید کہا گیا اور ان کے ساتھ بچوں کی تعلیمی کارکردگی، روزانہ کی حاضری اور اخلاقی تربیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ہیڈ ٹیچر زر خان صاحب کے فیصلے کے مطابق اسکول میں اب ہر ماہ کی 11 تاریخ کو باقاعدگی سے PTM کا انعقاد کیا جائے گا اور ہر ماہ کی تعلیمی رپورٹ والدین کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسکول میں سالانہ پیرنٹس ڈے (Parents Day) کا باقاعدہ انعقاد بھی کیا جائے گا۔ میٹنگ کے دوران اساتذہ نے بچوں کے رپورٹ کارڈز اور کاپیاں والدین کے سامنے پیش کیں، جس پر والدین نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔
ہیڈ ٹیچر و جملہ سٹاف
جی پی ایس اوگی نمبر 1