GHSS Shergarh Oghi Mansehra

GHSS Shergarh Oghi Mansehra

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GHSS Shergarh Oghi Mansehra, School, Shergarh, Mansehra.

27/12/2025

SSC-II
کے نتائج میں بہتری پر سب طلباء، اساتذہ اور اسٹاف کو بہت بہت مبارکباد!
آپ کی محنت رنگ لائی ہے۔ مستقبل میں مزید ترقی کی امید ہے!

09/11/2025

*علامہ_اقبال*

1. پیدائش

علامہ محمد اقبال کا پورا نام محمد اقبال تھا، بعد میں انہیں علامہ اقبال کے نام سے شہرت ملی۔
ان کی پیدائش 9 نومبر 1877ء بروز جمعہ سیالکوٹ (پاکستان) میں ہوئی۔
ان کے والد کا نام شیخ نور محمد اور والدہ کا نام امام بی بی تھا۔
ان کا خاندان مذہبی اور سادہ مزاج تھا۔
---
2. ابتدائی تعلیم

ابتدائی تعلیم مکتب اور پھر اسکاچ مشن ہائی اسکول سیالکوٹ سے حاصل کی۔

ایف اے مرے کالج سیالکوٹ سے کیا۔
بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کے لیے Government College Lahore میں داخلہ لیا۔
یہاں انہیں مولوی میر حسن جیسے عظیم استاد میسر آئے جنہوں نے اقبال کی فکر اور روحانیت کے دروازے کھولے۔
---

3. اعلیٰ تعلیم (یورپ میں)

1905ء میں اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ گئے۔
کیمرج یونیورسٹی سے فلسفہ اور قانون کی تعلیم لی۔
لنکن اِن لندن سے بار ایٹ لا کی۔
پھر جرمنی کی یونیورسٹی آف میونخ سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی۔
---

4. ذاتی زندگی

اقبال کی تین شادیاں ہوئیں:
1. کریمہ بی بی
2. سردار بیگم
3. مختار بی بی
بچوں میں:
بیٹا: جاوید اقبال (بعد میں چیف جسٹس رہے)
بیٹی: میرا بی بی

اقبال کی شخصیت میں روحانیت، سادگی اور خودداری نمایاں تھی۔
وہ نماز، ذکر اور قرآن کے پابند تھے۔
---

5. فکر و فلسفہ

علامہ اقبال کا فلسفہ خودی سب سے مشہور ہے۔
اقبال کہتے ہیں کہ ہر انسان کے اندر اللہ کی طرف سے ایک اعلیٰ طاقت (خودی) موجود ہے۔ اس کو پہچان کر انسان قابلِ عمل، بہادر، باکردار اور با مقصد بنتا ہے۔
اقبال کا پیغام:
خودی کو بلند کر
غلامی کی زنجیروں کو توڑ
مسلمان اپنی اصل روحانی طاقت پہچانے
عمل کرو، سستی چھوڑ دو

---

6. علمی و ادبی خدمات

اقبال واحد شاعر ہیں جنہوں نے شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں جوش، شعور اور حوصلہ پیدا کیا۔
ان کی شاعری کا مقصد صرف جمالیات نہیں بلکہ تربیتِ کردار تھا۔
---

7. اہم کتابیں
اردو شاعری کی کتابیں:
بانگِ درا پہلی شعری کتاب، ملی و روحانی شاعری
بالِ جبریل اعلیٰ فلسفیانہ اور فکری شاعری:
ضربِ کلیم سیاسی، سماجی اور نظریاتی شاعری
ارمغانِ حجاز آخری شعری مجموعہ

فارسی شاعری کی کتابیں:
اسرارِ خودی خودی کا فلسفہ
رموزِ بے خودی امت مسلمہ کی اجتماعی قوت
پیامِ مشرق مشرقی فکر کا احیاء
جاوید نامہ ایک روحانی و فکری سفرنامہ
زبورِ عجم اعلیٰ فلسفہ اور انقلابی نظریات

21/10/2025
16/10/2025

*بریکنگ نیوز*
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول شیرگڑھ، اوگی مانسہرہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ میچ میں گورنمنٹ ہائی اسکول چنسر کو *شکستِ فاش* دے دی۔
طلبہ کی محنت، کوچ کی رہنمائی اور ٹیم ورک نے کامیابی کو یقینی بنایا۔
تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں! 🎉🏏👏

13/10/2025

*پُر خلوص مبارکباد*

ہم *تمام اساتذہ و عملہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول شیرگڑھ* کی جانب سے *محترم عامر شہزاد صاحب* کو سبجیکٹ ٹیچر (SS) فزکس* کے عہدے پر ترقی حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

عامر شہزاد صاحب ایک باوقار، خوش اخلاق، ملنسار، مخلص، اور خوش مزاج انسان ہیں۔ ان کی شخصیت میں عاجزی، خلوص، دیانتداری اور خدمت کا جذبہ بدرجہ اتم موجود ہے۔ وہ نہ صرف ایک *بہترین استاد* ہیں بلکہ اپنے طلباء اور ساتھیوں کے لیے ایک *مثالی رہنما* بھی رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے قیمتی *چار سال* *گورنمنٹ ہائر اسکول شیرگڑھ* میں *CT پوسٹ* پر خدمات انجام دیتے ہوئے ادارے کی ترقی اور طلباء کی بہتری کے لیے بھرپور محنت کی۔ ان کی تعلیمی قابلیت، فرض شناسی اور حسنِ سلوک کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کی *نئی ذمہ داری* یقیناً ان کے لیے ایک اور کامیاب سفر کا آغاز ہے، مگر *GHSS شیرگڑھ* میں ان کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داریوں میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ہر قدم پر آسانیاں نصیب کرے۔ آمین۔

**— دعاؤں کے ساتھ،
جملہ اسٹاف GHSS شیرگڑھ، اوگی، مانسہرہ**

05/10/2025

*5 اکتوبر — عالمی یومِ اساتذہ*
"میری زندگی میں سب سے بہترین استاد *(..................)* ہیں،
جنہوں نے نہ صرف مجھے علم دیا بلکہ سوچنے کا انداز، محنت کی لگن، اور زندگی سے لڑنے کا حوصلہ بھی سکھایا۔
آپ کی رہنمائی ہمیشہ میرے ساتھ رہی،
اللہ آپ کو صحت، عزت اور کامیابی عطا فرمائے۔
آپ کا شاگرد ہمیشہ آپ کا شکر گزار رہے گا۔"
*سلام ہر اُس استاد کو جو چراغ بن کر دوسروں کے اندھیروں کو روشنی میں بدلتا ہے۔*
*یومِ اساتذہ مبارک ہو!*

Photos from GHSS Shergarh Oghi Mansehra's post 19/09/2025

*مبارکباد کا پیغام*
الحمدللہ! ہمیں یہ خوشی و مسرت سے لبریز اطلاع دیتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ *محترم محمد اختر صاحب (CT)* کو *گورنمنٹ مڈل سکول دربند* سے ترقی پا کر *گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شیرگڑھ، اوگی، مانسہرہ* میں بطور *سینئر سرٹیفائیڈ ٹیچر (SCT)* تعینات کر دیا گیا ہے۔

ہم *پرنسپل اور جملہ اسٹاف GHSS شیرگڑھ* کی جانب سے محترم محمد اختر صاحب کو دل کی گہرائیوں سے *مبارکباد* پیش کرتے ہیں۔ یہ ترقی ان کی محنت، لگن اور تدریسی خدمت کا اعتراف ہے، جس پر وہ بجا طور پر فخر کر سکتے ہیں۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت آپ کو اس نئے عہدے پر مزید کامیابیاں، عزتیں اور خدمت کا جذبہ عطا فرمائے۔ آپ کی آمد ہمارے ادارے کے لیے خوش آئند ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنے علم، تجربے اور اخلاص سے ادارے کے تعلیمی معیار میں مزید بہتری لائیں گے۔

*والسلام،*
*پرنسپل و جملہ اسٹاف*
*گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول، شیرگڑھ (اوگی)، مانسہرہ*

Photos from GHSS Shergarh Oghi Mansehra's post 03/09/2025

جناب *ملک بختیار خان صاحب آف شاہکوٹ* نے بحیثیت *وائس پرنسپل (گریڈ 18)* گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول شیرگڑھ (اوگی، مانسہرہ) میں چارج سنبھال لیا ہے۔

ہم تمام اسٹاف کی جانب سے اُنہیں دل کی گہرائیوں سے *مبارکباد* پیش کرتے ہیں۔

دُعا ہے کہ *اللہ ربّ العزت* آپ کو ایمان، صحت، عزت اور مزید کامیابیوں سے نوازے، آپ کا تعلیمی سفر ادارے کے لیے باعثِ فخر، طلبہ کے لیے رہنمائی اور قوم کے لیے روشنی کا مینار ثابت ہو۔

*آمین یا رب العالمین*

*منجانب: تمام اسٹاف، G.H.S.S شیرگڑھ، اوگی، مانسہرہ*

30/08/2025

📢 *گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول شیرگڑھ، مانسہرہ*
*11ویں اور 12ویں جماعت کے نتائج سے متعلق اہم اطلاع*

تمام طلباء اور والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ *بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) ایبٹ آباد* نے *سالانہ امتحان2025* کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Shergarh
Mansehra