28/04/2026
ماشاءاللہ ۔
اقراء روضتہ الاطفال اینڈ ہائی سکول آہل کے طالب علم عمر سلطان بن محمد سلطان ساکنہ کڑمنگ بالا نے قرآن پاک کو اپنے سینے میں محفوظ کر لیا ۔
اسی حوالے سے آج اقراء روضتہ الاطفال اینڈ ہائی سکول اہل میں ختم قرآن کی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر حافظ عمر سلطان کی اپنے اساتذہ کرام کے ساتھ یادگار کے طور پر بنائی گئ تصویر
25/03/2026
السلام علیکم!
تمام بچوں کے والدین و سرپرست توجہ فرمائیں!
04/03/2026
اقرآروضتہ الاطفال اینڈ ہائی سکول اہل اپنےتمام پیارے طلباء و طالبات کو نئے تعلیمی سیشن (2026–27) میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہے۔
نیا تعلیمی سال ایک نئی امید، نیا حوصلہ اور نئی منزلوں کی طرف سفر کا آغاز ہوتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس سال آپ سب محنت، لگن اور عزم کے ساتھ علم کی روشنی حاصل کریں گے اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی طرف قدم بڑھائیں گے۔
یاد رکھیں کہ کامیابی انہی لوگوں کا مقدر بنتی ہے جو مسلسل سیکھنے، محنت کرنے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ اس نئے سفر میں اساتذہ اور ادارہ ہر قدم پر آپ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہیں۔
آئیں ہم سب مل کر اس نئے تعلیمی سال کو علم، نظم و ضبط، کامیابی اور بہترین کردار کی مثال بنائیں۔
Welcome Back Dear Students — Let's Make This Year Successful Together! 🌟📚
28/12/2025
حمزہ نیاز نے اقراء روضۃ الاطفال ہائ سکول اہل سے حفظ مکمل کر لیا ۔۔
بہت بہت مبارک ہو
28/12/2025
عامر خان آف اہل کے بیٹے عباس خان نے قرآن پاک حفظ کر کے دنیا کی سب سے بڑی ڈگری حاصل کر لی ۔
بہت بہت مبارک ہو