Abaseen Model School Mera Mada khail TG

Abaseen Model  School Mera Mada khail TG Mera Mada khail
Tor Ghar

22/09/2026
شاندار کامیابی، قابلِ فخر لمحہ! الحمدللہ! ایک بار پھر آباسین ماڈل سکول اینڈ کالج میرہ مداخیل تورغر کا سر فخر سے بلند ہو ...
21/09/2026

شاندار کامیابی، قابلِ فخر لمحہ!

الحمدللہ! ایک بار پھر آباسین ماڈل سکول اینڈ کالج میرہ مداخیل تورغر کا سر فخر سے بلند ہو گیا!
ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہمارے ہونہار، محنتی اور قابلِ فخر طالب علم سرفراز خان ولد راج محمد خان نے کے ایم یو (KMU) میڈیکل ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 168 نمبر حاصل کیے اور ایک بار پھر اپنے اساتذہ، والدین اور ادارے کا نام روشن کر دیا۔
یہ شاندار کامیابی سرفراز خان کی مسلسل محنت، لگن، عزم اور اساتذہ کرام کی بہترین رہنمائی کا ثمر ہے۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے والدین اور اساتذہ کے لیے باعثِ مسرت ہے بلکہ پورے علاقے مداخیل تورغر کے لیے بھی فخر کا لمحہ ہے۔
آج سرفراز خان نے ثابت کر دیا کہ محنت، حوصلے اور بلند عزائم کے ساتھ ہر منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان کی یہ کامیابی ہمارے دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک روشن مثال اور مشعلِ راہ ہے۔
آباسین ماڈل سکول اینڈ کالج میرہ مداخیل تورغر کی جانب سے سرفراز خان، ان کے والدین اور تمام اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سرفراز خان کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، انہیں مستقبل کا ایک کامیاب ڈاکٹر بنائے اور انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

شاباش سرفراز خان! آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا!

منجانب: پرنسپل و جملہ اسٹاف — آباسین ماڈل سکول اینڈ کالج میرہ مداخیل تورغر

داخلے جاری ہیں
05/09/2026

داخلے جاری ہیں

الحمدللہ!میرہ مداخیل، ضلع تورغر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ طالبات نے سائنس گروپ میں میٹرک کے امتحان میں 100% کامیابی حاصل ک...
05/08/2026

الحمدللہ!
میرہ مداخیل، ضلع تورغر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ طالبات نے سائنس گروپ میں میٹرک کے امتحان میں 100% کامیابی حاصل کرکے ایک شاندار سنگِ میل عبور کیا ہے۔ یہ نہ صرف طالبات، والدین اور اساتذہ بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر اور خوشی کا لمحہ ہے۔
اس تاریخی کامیابی پر آباسین ماڈل سکول اینڈ کالج، میرہ مداخیل تورغر کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جس نے معیاری تعلیم، بہترین رہنمائی اور مسلسل محنت کے ذریعے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو مزید ترقی، کامیابی اور عزت عطا فرمائے۔ آمین۔

22/06/2026

Abaseen Model School Primary and Middle section

آباسین ماڈل سکول اینڈ کالج میرہ مداخیل تورغرالحمد للّٰہ! ہمیں یہ خوشخبری آپ کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بے حد مسرت محسوس ہو ر...
13/06/2026

آباسین ماڈل سکول اینڈ کالج میرہ مداخیل تورغر

الحمد للّٰہ! ہمیں یہ خوشخبری آپ کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بے حد مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف جماعتوں میں 25 نئے طلبہ و طالبات نے آباسین ماڈل سکول اینڈ کالج میں داخلہ لیا ہے۔ ہم تمام معزز والدین کے اعتماد اور تعاون کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ یہ اعتماد ہماری ذمہ داریوں میں مزید اضافہ کرتا ہے اور ہم عزم کرتے ہیں کہ اپنے طلبہ کو معیاری تعلیم، بہترین تربیت اور روشن مستقبل کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔

مزید خوشی کی بات یہ ہے کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے آباسین ماڈل سکول اینڈ کالج نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر درج ذیل قابل اور تجربہ کار اساتذہ کرام کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے:

• جناب تاجمل خان (BS Physics)
• جناب فضل ربی (BS Chemistry)
• جناب نجیب اللّٰہ (BS Biology)
• جناب ریاض جان (BS English)

ہم ان معزز اساتذہ کرام کو اپنے ادارے میں خوش آمدید کہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ان کی صلاحیتیں طلبہ کی علمی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔

واضح رہے کہ آباسین ماڈل سکول اینڈ کالج میرہ مداخیل تورغر میں نرسری تا گیارویں جماعت داخلے جاری ہیں۔ خواہش مند والدین اپنے بچوں کے داخلے 20-06-2026 تک یقینی بنائیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی جماعت میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔

نوٹ:
جماعت نہم تا بارہویں کے تمام طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کی کلاسز باقاعدہ شروع ہو چکی ہیں، لہٰذا تمام طلبہ پیر کے دن سے اپنی حاضری یقینی بنائیں اور تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔

شکریہ

بحکم پرنسپل
آباسین ماڈل سکول اینڈ کالج میرہ مداخیل تورغر

آباسین ماڈل سکول اینڈ کالج میرہ مداخیل تورغراہم اطلاع برائے طلبہ گیارویں اور بارہویں جماعتتمام گیارویں اور بارہویں جماعت...
30/05/2026

آباسین ماڈل سکول اینڈ کالج میرہ مداخیل تورغر
اہم اطلاع برائے طلبہ گیارویں اور بارہویں جماعت

تمام گیارویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے پریکٹیکل امتحانات کی رول نمبر سلپس درج ذیل شیڈول کے مطابق مفتی عبد المتین صاحب سے وصول کریں۔

گیارویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات کی تاریخیں:

- 16-06-2026
- 19-06-2026
- 23-06-2026

بارہویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات کی تاریخیں:

- 05-06-2026
- 09-06-2026
- 12-06-2026

تمام طلبہ اپنی رول نمبر سلپس 01-06-2026 تا 04-06-2026 صبح 8:00 بجے سے 11:00 بجے تک سکول آفس سے ضرور وصول کریں۔

نوٹ: جن طلبہ کے ذمے سکول کے بقایا جات واجب الادا ہیں، وہ رول نمبر سلپ وصول کرتے وقت اپنے بقایا جات بھی لازماً جمع کروائیں۔

رابطہ نمبر:
0331-2688326
0342-2455235

شکریہ

پرنسپل
آباسین ماڈل سکول اینڈ کالج

25/05/2026

“Prize Distribution Ceremony 2026”

Mr. 𝗔𝘀𝗮𝗱 𝗞𝗵𝗮𝗻 𝗶𝘀 𝗮 𝗱𝗲𝗱𝗶𝗰𝗮𝘁𝗲𝗱 𝗽𝗿𝗼𝗳𝗲𝘀𝘀𝗶𝗼𝗻𝗮𝗹 𝘀𝗲𝗿𝘃𝗶𝗻𝗴 𝗮𝘀 𝗮 𝗠𝗼𝗻𝗶𝘁𝗼𝗿𝗶𝗻𝗴 𝗢𝗳𝗳𝗶𝗰𝗲𝗿, 𝘄𝗶𝘁𝗵 𝗮 𝘀𝘁𝗿𝗼𝗻𝗴 𝗲𝗱𝘂𝗰𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻𝗮𝗹 𝗯𝗮𝗰𝗸𝗴𝗿𝗼𝘂𝗻𝗱 𝗳𝗿𝗼𝗺 𝗧𝗼𝗿𝗴𝗵𝗮𝗿. 𝗛𝗲 𝗶𝘀 𝗿𝗲𝗰𝗼𝗴𝗻𝗶𝘇𝗲𝗱 𝗳𝗼𝗿 𝗵𝗶𝘀 𝗲𝘅𝗽𝗲𝗿𝘁𝗶𝘀𝗲 𝗶𝗻 𝘁𝗵𝗲 𝗳𝗶𝗲𝗹𝗱 𝗼𝗳 𝗲𝗱𝘂𝗰𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 𝗮𝗻𝗱 𝗵𝗮𝘀 𝗮𝗰𝘁𝗶𝘃𝗲𝗹𝘆 𝗰𝗼𝗻𝘁𝗿𝗶𝗯𝘂𝘁𝗲𝗱 𝘁𝗼 𝘀𝗼𝗰𝗶𝗮𝗹 𝗰𝗮𝘂𝘀𝗲𝘀 𝗮𝘀 𝗮 𝗰𝗼𝗺𝗺𝗶𝘁𝘁𝗲𝗱 𝘀𝗼𝗰𝗶𝗮𝗹 𝗮𝗰𝘁𝗶𝘃𝗶𝘀𝘁. 𝗕𝗲𝘆𝗼𝗻𝗱 𝗵𝗶𝘀 𝗽𝗿𝗼𝗳𝗲𝘀𝘀𝗶𝗼𝗻𝗮𝗹 𝘄𝗼𝗿𝗸, 𝗔𝘀𝗮𝗱 𝗶𝗻𝘀𝗽𝗶𝗿𝗲𝘀 𝗮𝗻𝗱 𝗲𝗺𝗽𝗼𝘄𝗲𝗿𝘀 𝗼𝘁𝗵𝗲𝗿𝘀 𝘁𝗵𝗿𝗼𝘂𝗴𝗵 𝗵𝗶𝘀 𝗺𝗼𝘁𝗶𝘃𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻𝗮𝗹 𝘁𝗮𝗹𝗸𝘀, 𝗳𝗼𝘀𝘁𝗲𝗿𝗶𝗻𝗴 𝗽𝗼𝘀𝗶𝘁𝗶𝘃𝗲 𝗰𝗵𝗮𝗻𝗴𝗲 𝗮𝗻𝗱 𝗱𝗲𝘃𝗲𝗹𝗼𝗽𝗺𝗲𝗻𝘁 𝘄𝗶𝘁𝗵𝗶𝗻 𝘁𝗵𝗲 𝗰𝗼𝗺𝗺𝘂𝗻𝗶𝘁𝘆.

Address

Mansehra

Telephone

+923478924367

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abaseen Model School Mera Mada khail TG posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Abaseen Model School Mera Mada khail TG:

Shortcuts

Share

Category