31/12/2025
نئے سال کی آمد پر محض خوشی کے چراغ جلانے کے بجائے،
یہ بھی سوچیے کہ ہم اپنی زندگی کی گھڑی میں ایک قدم اور آگے بڑھ چکے ہیں۔
یہ لمحہ جشن سے زیادہ محاسبے کا ہے۔
ماضی کی طرف نگاہ ڈالیں،
سوچیں کہ ہم نے کیا سمیٹا اور کیا گنوا دیا۔
جو ملا، اس پر دل سے شکر ادا کریں
اور جو کھو گیا، اس پر صبر کو اپنا زادِ راہ بنائیں۔
نئے سال میں نئی منزلیں طے کریں،
نیتوں کو صاف کریں، ارادوں کو مضبوط کریں
اور ان منزلوں تک پہنچنے کے لیے درست راستے تلاش کریں۔
لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں،
دلوں سے حرص و حسد کو نکال دیں
اور صبر و شکر کو اپنی زندگی کا شعار بنا لیں،
کہ یہی وہ دولت ہے جو کبھی کم نہیں ہوتی۔
اللہ کرے یہ نیا سال
ہم سب کے لیے ہدایت، برکت، سکون اور حقیقی خوشی کا سبب بنے،
اور ہمارے اعمال ہمیں اس کے قریب کر دیں
نہ کہ اس سے دور۔
آمین۔