Al-Quran Children Academy

Al-Quran Children Academy

Share

An Islamic English Medium School

08/04/2025

ریزلٹ 2024-2025 جھلکیاں

16/12/2024

_*⚫⚖️ روز قیامت آپ کے بچے کی شکایت⚖️⚫*_

❗بچہ روز قیامت والدین سے یہ شکایت نہیں کریگا کہ آپ نے مجھے سیر و سیاحت نہیں کروائی.
❗یا آپ نے ہمیں کھلونےاور مہنگے موبائل نہیں دلوائے.
❗نہ یہ شکایت کرے گا کہ اپ نے مجھے ڈاکٹر انجینئر نہیں بنوایا.
❗نہ یہ شکایت کرے گا کہ آپ نے اسے اے لیول او لیول مہنگے اسکول میں نہیں پڑھایا.
❗نہ یہ شکایت کرے گا کہ آپ نے اسے عالی شان گھر میں نہیں پالا.
❓مگر قیامت کےدن وہ آپکی گردن ضرور پکڑے گا کہ آپ نے اسے نماز کے لئے جاگنا نہیں سکھایا.
❓آپ نے اسے برائی سے بچنا نہیں سکھایا
❓آپ نے اسے قرآن و دین اسلام کی تعلیم نہیں دی.
❓آپ نے اسے برے لوگوں کی صحبت سے نہیں بچایا.
❓آپ نے اسکی شادی میں دیر کر کے اسے فتنے میں مبتلا کروایا.
❓آپ نے اسے گانے سننے کی عادت ڈلوائی.
❓آپ نے اسے)خاص کر کے بچیوں کو(ستر و حیاء کی تعلیم نہیں دی.
❓آپ نے اسے گندے لباس کی عادت دلوائی.
❓آپ نے اِس کے حصے کو کسی اور کو سونپ دیا.
❓آپ نے اسے اپنا گھر سے بے دخل کر دیا.
❓دوسروں کی باتوں میں آ کر آپ نے اس کو برا سمجھا.
❓ آپ نے اسے بڑوں اور رشتوں کا ادب کرنا نہ سکھایا.
*جی__! وہ اس دن آپکی اولاد ہونے پر افسوس کرے گا اور کہے گا کہ انھوں نے مجھے اس آگ سے نہیں بچایا آج انکی وجہ سے میں جہنم کا مستحق بنا*
*💖 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:-*
" آگاہ ہو جاؤ__! کہ تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور ہر ایک سے اس کی رعایا کے بارے میں سوال ہو گا. (صحیح البخاری، کتاب الاحکام، 7138)"
*♥️ اللہﷻ کا فرمان ہے:-*
"اے ایمان والو ! اپنے آپکو اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں.. (سورۃ التحریم 6)"
🌷بیشک اولاد کا ہونا اک بڑی آزمائش ہے اس آزمائش میں پورا اتریں اولاد کی اچھی تربیت کریں دنیاوی تعلیمات کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات پہ زور دیں نماز کا پابند اور بڑوں کا ادب کرنے والا بنائیں ایسا نہ ہو دنیا کے دکھاوے اور دوڈ میں آپ اپنی اور اپنی اولاد کی آخرت خراب کر بیٹھیں اور بروز محشر آپکی اولاد آپکا گریبان پکڑ
صدقہ جاریہ کی نیت سے تحریر اپنے پیاروں تک پہنچاٸیں ہو سکتا ہے آپکی تھوڑی سی کوشش و محنت کسی کی ھدایت کا ذریعہ بن جائے.

22/11/2024

*اپنے بچوں کو اچھی عادات اور اخلاق کیسے سکھائے جا سکتے ہیں*

🔅1: بچے جب گھر داخل ہوں تو سلام سے، *پیار اور محبت سے بوسہ دیتے ہوئے ان کا استقبال کریں*
اس سے *آپکے بچے میں محبت، ہمدردی اور رحم دلی کے جذبات پروان چڑھیں گے*

🔅2: اپنے پڑوسیوں کیساتھ اچھا رویہ اختیار کریں، کبھی *انکی غیبت نہ کریں، سفر کے دوران* *دوسرے ڈرائیورز پر تنقید نہ کریں* ...
یاد رکھیں
*اپ کے بچے یہ سنتے ہیں، یہی* *چیزیں اپنے اندر جذب کریں گے اور* *ایسا ہی اخلاق اختیار کریں گے*

🔅3: جب آپ *اپنے والدین سے فون پر بات کریں، بچوں کو بھی ان سے بات کرنے کی ترغیب دیں، جب* ان سے ملنے جائیں بچوں کو ساتھ لے کر جائیں،
جتنا وہ آپکو اپنے والدین کی دیکھ بھال کرتے ہوئے دیکھیں گے، اتنا ہی وہ آپکا خیال رکھنا سیکھیں گے

🔅4: جب بچوں کو مدرسہ یا اسکول چھوڑنے جائیں، *گاڑی میں کسی قسم کی سی ڈیز نہ چلائیں،*
*خود بچوں سے باتیں کریں انکو* *کہانیاں سنائیں* ، آپ یقین کریں یہ طریقہ زیادہ موثر ہوگا

🔅5: روزانہ *انکو ایک حدیث سکھائیں،* اس پر وقت زیادہ نہیں لگے گا لیکن یادداشت پر بہت اچھا اثر پڑے گا

🔅6: *اپنے بالوں کو سنوار کر رکھیے، دانت صاف کریں، مناسب لباس پہنے* .... یہ سب کریں خواہ آپکو گھر پر ہی رہنا ہو کہیں باہر نہ جانا ہو..

اس سے آپ انکو یہ سکھا پائیں گے کہ صاف ستھرا رہنے کا تعلق صرف گھر سے باہر جانے سے نہیں ہے

🔅7: کوشش کریں کہ بچوں کی ہر بات اور ہر حرکت پر تنقید نہ کریں، *نظر انداز کرنا سیکھئے*
اس سے آپ بچوں میں *خود اعتمادی پیدا کر پائیں گے
*
🔅8: بچوں کے کمرے میں داخل ہونے سے پہلے *ان سے اجازت طلب کریں، محض کھٹکھٹا کر داخل نہ ہوجائیں بلکہ انتظار کریں کہ وہ* زبان سے آپکو آنے کا کہیں
اس طرح وہ آپکے کمرے میں آنے کا ادب بھی سیکھ جائیں گے

🔅9:اگر آپ سے غلطی ہوئی ہو تو معذرت کرلیں، *معافی مانگ لینا بچوں کو انکساری اور نرم دلی سکھاتا ہے*

🔅10: بچوں کے احساسات پر طنز نہ کریں، *انکے خیالات پر مذاق نہ اڑائیں، چاہے آپ '' صرف ہنسی* *مذاق کیلئے '' کر رہے ہوں خواہ '' آپکا وہ مطلب نہیں تھا'' والی بات ہو*
*اس سے بچوں کا دل دکھ جاتا* ہے

🔆11: بچوں کی پرائیویسی کا احترام کریں، یہ بچے میں بچے کی اپنی وقعت کے احساس اور عزت نفس کیلئے ضروری ہے

🔆12: یہ توقع نہ رکھیں کہ *وہ پہلی بار کہنے سے ہی سن لیں گے اور سمجھ جائیں گے، ایسی چیز ذاتیات پر نہ لیں،*

*اگر آپکو یہ مضمون پسند آیا، تو ہمارے نبی حضرت محمدﷺ پر درود و سلام بھیجیں، جو قیامت کے دن ہمارے شفیع ہوں گے*

whatsapp.com

12/09/2024

🌹°。°。📚°。°。🇸🇦°。°。🌹

*🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹*

*🔸اپنے بچوں کو مہمان نوازی کے آداب سکھائیں ...🔸*

اپنے بیٹے کو سکھائیں کہ اگر اسے کسی کے گھر دعوت پر بلایا جائے:

*(1) ...* وہ خالی ہاتھ نہ جائے، اور اپنے ساتھ کسی غیر مدعو شخص کو نہ لے جائے۔

*(2) ...* وقت پر پہنچے، نہ بہت جلدی اور نہ بہت دیر سے۔

*(3) ...* اچھے کپڑے پہنے اور اس کی خوشبو اچھی ہو تاکہ میزبان کو احساس ہو کہ وہ اس کی عزت اور قدر کرتا ہے۔

*(4) ...* گھر میں جوتے یا چپل پہن کر داخل نہ ہو، چاہے میزبان نے اجازت دی ہو۔

*(5) ...* گھر میں داخل ہوتے وقت دروازے کے سامنے نہ کھڑا ہو، بلکہ دائیں یا بائیں جانب ہو جائے تاکہ میزبانوں کو تکلیف نہ ہو۔

*(6) ...* جو موجود ہو اسے کھائے، اور کوئی خاص ڈش نہ مانگے، چاہے اچار ہی کیوں نہ ہو۔

*(7) ...* کھانا کھاتے وقت شور نہ مچائے، اور چبانے کے دوران منہ بند رکھے۔

*(8) ...* جب کوئی کھانا سرو کرتا ہے تو سر جھکائے موبائل میں مصروف رہتے ہیں۔ یا ویسے ہی توجہ نہیں کرتے ۔ کھانا لگانے والے کو یہ اچھا نہیں لگتا اس لیے کوشش کریں کہ اس کی طرف متوجہ ہوں اور کوئی ہلکی پھلکی بات چیت کریں تاکہ اسے ریسپیکٹ محسوس ہو.

*(9) ...* بیٹھنے کی جگہ خود منتخب نہ کرے، بلکہ میزبان جہاں بٹھائے وہیں بیٹھے، کیونکہ ہر کوئی اپنی جگہ کی خصوصی ضروریات جانتا ہے۔

*(10) ...* بغیر کسی جھجک کے آرام سے کھانا کھائے، اور اگر کسی چیز میں دلچسپی نہ ہو تو خاموشی سے اسے نہ کھائے اور صرف پسندیدہ چیزیں کھائے۔

*(11) ...* میزبان کا شکریہ ادا کرے اور اس کے لیے مزید نعمتوں کی دعا کرے،

*(12) ...* بغیر اجازت کے ہاتھ دھونے نہ جائے، اور اگر میزبان اجازت دے تو یقینی بنائے کہ اس نے سنک صاف کر دی ہے اور کوئی کھانے کے باقیات نہ چھوڑے، اور تولیہ استعمال کرنے کے بعد اسے اچھی طرح پھیلائے۔

*(13) ...* چپکے سے نکلے اور گھر کی تفصیلات پر نظر نہ ڈالے۔

*(14) ...* اگر کسی اور کے ساتھ گیا ہو اور وہ ہاتھ دھونے اٹھے تو اس کی جگہ نہ بیٹھے کیونکہ یہ کسی اور کا حق ہے۔

*(15) ...* اگر داخل ہوتے وقت لوگ کسی موضوع پر بات کر رہے ہوں تو ان کی گفتگو کو اچانک نہ بدل دے، اور نہ ہی کسی کی بات کاٹ کر خود بولنا شروع کرے، کیونکہ یہ اس کی عزت کو کم کرتا ہے۔

*(16) ...* روانگی سے پہلے اجازت لے، اور اگر میزبان اسے رکنے کی تاکید کرے تو کچھ وقت اور رکے اور میزبان کی خواہش کا احترام کرے۔

30/08/2024

🥀 _*محترم والدین و سرپرست بچے آپکی نصیحت سے نہیں آپکے عمل سے سیکھتے ہیں*_ 🥀

آپکے بچے آپ کو گھر میں موبائل میں زیادہ مشغول دیکھتے ہیں یا قرآن میں؟

فلموں سے دل بہلاتا دیکھتے ہیں یا ذکر اللّٰہ سے؟

فجر پر اٹھتا دیکھتے ہیں یا دیر تک سوتا؟

نمازوں کا پابند دیکھتے ہیں یا لاپرواہ؟

دوسروں کی غیبت کرتا دیکھتے ہیں یا تعریف؟

نوکروں سے بدتمیزی حقارت اور بد اخلاقی سے پیش آتا دیکھتے ہیں یا سب کو عزت دیتا ہوا؟

رشتہ داروں کا خیال رکھتے اور صلہ رحمی کرتا دیکھتے ہیں یا بات بات پر تعلق توڑتا ہوا؟

اکثر خوش مزاج اور مسکراتا ہوا دیکھتے ہیں یا لڑتا جھگڑتا اور اکھڑا مزاج؟

ہر وقت مال کی حرص میں مبتلا دیکھتے ہیں یا قناعت کرتے؟

ہر وقت لاحاصل کے غم میں دیکھتے ہیں یا حاصل شدہ کے شکر میں؟

آپ کو محنت اور جدوجھد کرتا دیکھتے ہیں یا سست، کاہل، بہانے باز اور کام چور؟

اپنی شریک حیات کے ساتھ محبت، عزت، اور بھلائی کا رویہ دیکھتے ہیں یا جھگڑے، حقارت اور بے رغبتی کا؟

آپکو اپنے ماں باپ کی خدمت، فرمانبرداری، اور تکریم کرتا دیکھتے ہیں یا ان سے بدتمیزی اور بے اکرامی کرتا؟

آپ کو سیگریٹ، پان، یا کوئی اور نشہ کرتا دیکھتے ہیں یا ورزش اور دیگر صحت مند سرگرمیوں میں؟

آپکا ہر عمل آپکی اولاد بغور دیکھ رہی ہے

آپکی ہر عادت انکی شخصیت کا حصہ بن رہی ہے۔

آپ زبان سے لاکھ نصیحت کرلیں، اگر خود اچھی مثال قائم نہیں کریں گے تو اولاد صحیح راہ پر نہیں آئے گی

اس لئے اپنے لئے نہیں تو بچوں کی دنیا و آخرت کی خاطر، اپنی اصلاح پر توجہ دیں

اور اپنی اولاد کیلئے ایک بہترین مثال بنیں۔
جزاکم اللہ خیرا

تحریر کو صدقہ جاریہ اور اللہ کی رضا کی نیت سے اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کیجئے ہو سکتا ہے آپ کی تھوڑی سی محنت یا کوشش کسی کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن جائے

27/08/2024

*مناسب الفاظ کا انتخاب کیجئے!*

16/08/2024
02/04/2024

قاعدہ ٹائم۔

01/04/2024

الحمد اللہ نئی کلاسِس کا آغاز ہو چکا ہے۔۔محدود نشستوں پر داخلے جاری ہیں۔

Want your school to be the top-listed School/college in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Oghi Kathai
Mansehra
21400