Iqra Hadiqat ul Atfal Marghazar Dhodial
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Iqra Hadiqat ul Atfal Marghazar Dhodial, Education, Marghazar, Mansehra.
بچوں کے لیے تفریحی دورے یقیناً بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں،ان سے بچوں میں جہاں ایک تخلیقی سوچ جنم لیتی ہے وہی پہ مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں سے واقفیت کے بعد ایک تجسس سے پُر مثبت تنقیدی جائزہ لینے کی صلاحیت بھی پیدا ہوتی ہے۔
بچوں کو مختلف کاموں کو ایک جماعت کی شکل میں سرانجام دینے کا موقع ملتاہے جس سے ان میں "ٹیم ورک" کو فروغ ملتاہے۔
نئے ماحول اور فطرتی حسن واختلاف سے محظوظ ہونے کے بعد ان کی سوچ میں وسعت اور تصوراتی خ*ل سے نکل کر عملی تطبیق اور تجرباتی مشاہدات سے مستفید ہونے کےنادر مواقع ہاتھ آتے ہیں۔
جوکہ کسی بھی نوعمر ذہن کے بند دریچوں میں انقلاب برپا کرنے اور انھیں پُراعتماد بنانے میں معاون و مددگار بنتے ہیں۔
الحمد للہ اقراء ایجوکیشن سسٹم مرغزار میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔
اسی سلسلے میں 27مئی 2024 کو انتظامیہ نے بچوں کے لیے ایک تفریحی دورے کا اہتمام کرتے ہوئے سرن ویلی کے حسین وجمیل وادیوں کارخ کیا۔
وہاں بچے بہت لطف اندوز ہوئے،اور ایک پرتکلف دعوت سے ان کی بھرپور ضیافت بھی کی گئی،واپسی سے قبل ان خوبصورت وادیوں میں طلبہ کرام نے بزم میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ،جس میں وہاں موجود دیگر ٹوریسٹ حضرات نے بھی شرکت کی اور بچوں کی تعلیم وتربیت اور ماحول سے متاثر ہوکر انہیں انعامات سے نوازا۔
آخر میں پرنسپل صاحب نے بچوں کو تفریحی دورے کےمقاصد اورایثار،ہمدردی،حسن نیت،خیرخواہی اور جذبہ ایمانی پر دلنشین گفتگو فرمائی،اوراختتامی دعا کے ساتھ یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔
اور یوں یہ مبارک وحسین دن ان ننھے پھولوں کی دلربایادوں کےساتھ مکمل ہوا۔
M***i Hanif UllahKhan Hanfi Abdulbasit Hazarvi عدیل ایاز اخون زادہ Zia Rahman Ali Sher Saifur Rehman
01/04/2024
ننھے پھول 🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲
خوشخبری۔۔۔۔۔۔۔خوشخبری۔۔۔۔۔۔۔خوشخبری۔۔۔۔۔۔۔۔۔خوشخبری
اقراء حدیقۃ الاطفال ایجوکیشن سسٹم مرغزار میں سال 2024-25کے لئے داخلوں کا آغاز ہوچکاہے۔۔۔۔👇👇👇👇👇👇👇👇👇
ادارہ ہذا میں آج کے اس پُر فتن دور کے تقاضوں سے مکمل ہم آہنگ تعلیمی پروگرام لانچ کیاگیاہے،جس میں معیاری عصری علوم کے ساتھ ساتھ ابتدائی دینی تعلیم پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے،نہ صرف تعلیمی قابلیت بلکہ آپ کے بچے کی اخلاقی تربیت ، موجودہ چیلنجز کاسامناکرنے کے لئے مطلوب بنیادی تحریری،تقریری اور تجدیدی صلاحیتیں،مسلمانوں کی تابناک ماضی سےآگاہی اوراُن میں مثبت رویوں کو پروان چڑھانے کے لئے عملی مشقیں کروائی جاتی ہیں۔
اس ادارے کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کو دیگردینی اور عصری جامعات کے ماہرین کے ساتھ ساتھ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اورجامعۃ الرشید کراچی کے نامور ماہرینِ تعلیم کی براہ راست سرپرستی حاصل ہے،اور اس کاانتظامیہ بھی بفضلہ تعالیٰ تعلیم و تربیت سے وابستہ ،خلقِ خداکے خیرخواہ،خدمت خلق کے جذبے سے سر شار اورامت کادرد رکھنے والے پی ایچ ڈی سکالرز پر مشتمل ہیں۔
اگر آپ کابچہ ذی استعدادہے اور سکول کے ساتھ ساتھ حفظِ قرآن کی عظیم دولت سے بھی بہرورہوناچاہتاہے تو اس کے لئے پرائمری کے ساتھ معیاری حفظ کابھی اہتمام کیا گیا ہے۔
مار پیٹ، ذہنی دباؤ اور دیگر نفسیاتی امراض سے پاک ترغیبی طریقہ تعلیم کےساتھ بچوں کے سرپرستوں سے براہ راست رابطے اور مشورے کی مدد سے بچوں کی صلاحیت اوران کے ذاتی میلان کو مدنظررکھتے ہوئے ان کی تعلیم و تربیت پرخصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
ہاسٹل میں قیام و طعام سیکورٹی کیمرہ (CCTV) اور نگرانی کاایک منظم نظام تشکیل دیاگیاہے۔
ایک بہترین ادارے کا انتخاب آپ پرآپ کے بچے کابنیادی حق ہے،اس لئے آپ اپنے بچے کے روشن مستقبل اور دینی و دنیاوی کامیابی کےلئے اس ادارے Iqra Hadiqat ul Atfal Marghazar Dhodial کا ضرور انتخاب کیجئے۔
"آپ اپنانونہال ہمیں دیں اور ایک مفید شہری ہم سے لیں"
انتظامیہ:03499247536.....03145216898
27/10/2023
27 اکتوبر
یوم سیاہ کشمیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقرأ حدیقۃالاطفال ایجوکیشن سسٹم مرغزار مانسہرہ کا باران رحمت میں خوبصورت نظارہ ملاحظہ فرمائیں
27/06/2023
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Marghazar
Mansehra
Opening Hours
| Monday | 07:30 - 17:00 |
| Tuesday | 07:30 - 17:00 |
| Wednesday | 07:30 - 17:00 |
| Thursday | 07:30 - 17:00 |
| Saturday | 07:30 - 17:00 |
| Sunday | 07:30 - 17:00 |