دنیا کے چند جانوروں کی کھال کے بارے میں دلچسپ معلومات:
1. Crocodile
مگرمچھ کی کھال کا شمار سخت ترین جانوروں کی کھال میں ہوتا ہے لیکن اس کھال کی ایک خاص بات اس کے جسم پر موجود چھوٹے چھوٹے ابھار Bumps کا انتہائی حساس ہونا ہے۔ ان کے منہ کے اردگرد اور منہ کے اندر کا حصہ بھی انتہائی حساس ہوتا ہے یہ پانی میں ہلکی سے ہلکی ترین لہر کو بھی محسوس کرلیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ اپنے شکار پر انتہائی کمال سے جھپٹتے ہیں۔
2. S***m Whale
سپرم وہیل کی کھال تقریباً 14 انچ تک موٹی ہوتی ہے جو کہ ایک فٹ سے بھی زیادہ ہے اسی لئیے یہ ایسے جانوروں ( مثلاً giant Squid جو آکٹوپس کی طرح کا جانور ہے اور اس کے چھوٹے چھوٹے منہ بہت تیز ہوتے ہیں) کا شکار کرتی ہے جن کے کاٹنے کا اسکی کھال پہ کوئی اثر نہیں ہوتا۔
3. African Spiny Mouse
قدرت نے اس چوہے کی کھال میں بڑی زبردست خاصیت رکھی ہے وہ یہ کہ اس کی کھال ایک تو کافی باریک ہے دوسرا اس کے ٹشوز ایک دوسرے سے مضبوطی سے جڑے نہیں ہوتے اور جیسے ہی اس پر کوئی جانور حملہ کرکے اسے دبوچنے کی کوشش کرتا ہے یہ جھٹ سے قمیض اتارنے کی طرح اپنی کھال کا اتنا حصہ اتار دیتا ہے ساتھ ہی ساتھ قدرت نے اسے ایک زبردست قوت مدافعت سے مالامال کر رکھا ہے ۔ کھال اترتے ساتھ ہی دوبارہ اگنا شروع ہوجاتی ہے اسکے اوپر بال اور پسینے کے گلین ڈز بھی بن جاتے ہیں اور بعض اوقات ایک ہی دن میں چوہا اپنی اصلی حالت میں آجاتا ہے۔
4. Octopus
آکٹوپس اپنی جلد کا رنگ اپنے اردگرد کے ماحول کے مطابق بدلنے کا ہنر رکھتے ہیں اسکی وجہ شکار کرنا اور شکار ہونے سے بچنا ہے۔ ہماری اور دوسرے جانوروں کی آنکھوں کے ریٹینا میں ایک خاص قسم کا پروٹین Opsin ہوتا ہے جو دیکھنے کے لئیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آکٹوپس کے پورے جسم کے سیلز میں یہ پروٹین موجود ہوتا ہے یعنی آکٹوپس اپنے پورے جسم سے اردگرد کے ماحول کو دیکھ سکتا ہے اسکے ساتھ ہی اس کا پورا جسم ایسے سیلز سے بنا ہوتا ہے جو ضرورت کے مطابق پھیلتے سکڑتے اور رنگ بدلنے کی خصوصیت رکھتے ہیں۔
5. Thorny Devil
آسٹریلیا کے صحرا میں پائی جانے والی ایک کانٹےدار لیکن بےضرر چھپکلی ہے جو کہ چیونٹیاں کھاتی ہے اس چھپکلی کی کھال انتہائی عجیب قسم کی ہے۔ صحرا میں چونکہ پانی نہ ہونے کے برابر ہے تو قدرت نے اس کی کھال میں بالکل چھوٹے چھوٹے پائپ فٹ کر رکھے ہیں جو ریت میں موجود کسی بھی قسم کی نمی کو فلٹر کرکے اس کی کھال میں جمع کرتے رہتے ہیں اور پھر سارا پانی اس کے منہ تک پہنچا دیتے ہیں۔
6. Giraffe
افریقہ کے تپتے ہوئے جنگلوں میں جہاں شیر چھائوں میں سوتا ہے، ہاتھی اپنے جسم پر کیچڑ مل کر اسے ٹھنڈا رکھتا ہے اور Hippo سارا دن پانی میں بیٹھا رہتا ہے وہاں زرافہ جو لمبا چوڑا جانور ہے اسکے لئیے یہ تمام کام کرنا مشکل ہیں۔ تو یہ اپنے جسم کو کیسے ٹھنڈا رکھے؟
اسکے لئیے قدرت نے اسکے جسم میں چھوٹے چھوٹے exaust فٹ کردئیے ہیں۔ اس کے جسم پر موجود ڈبہ نمہ بھورے رنگ کے چھوٹے چھوٹے دھبے ہیں ان کے اردگرد خون کی بڑی رگیں گردش کر رہی ہوتی ہیں چونکہ یہ دھبے گاڑے رنگ کے ہیں اور گاڑھا رنگ زیادہ گرمی جذب کرتا ہے تو یہ لگاتار خون کی شریانو ں سے گرمی نکال نکال کر باہر کرتے ہیں اور اس کا جسم ٹھنڈا رہتا ہے۔
7. Zebra
زیبرا کے جسم پر دھاریاں صرف خوبصورتی کے لئیے نہیں بلکہ یہ ایک مکمل دفاعی نظام ہے جو زیبرے کو حادثات سے بچاتا ہے۔ جب بہت سارے زیبرے اکھٹے ہوتے ہیں تو Colorblind جانور جیسے شیر مختلف رنگوں میں ٹھیک طرح پہچان نہیں کرپاتے اور ڈھیر سارے زیبروں کو گھاس کا Pattern سمجھ لیتے ہیں۔ سفید اورکالی دھاریوں کا یہ امتزاج کیڑوں کا بھی دماغ پھیر دیتا ہے ۔ بہت سارے کیڑے مکھیاں اور ہارس فلائی زیبرے کو کاٹ کر جراثیم نہیں پھیلا پاتے اور زیبرے محفوظ رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہر زیبرے کے جسم کی دھاریاں دوسرے زیبرے سے مختلف ہوتی ہیں۔
8. Bornean Flat Headed Frog
مین ڈک کی ایک قسم جس کے جسم میں نہ تو پھیپھڑے ہیں نہ ہی مچھلیوں کی طرح گلپھڑے بلکہ ان کی جلد ہی گیسوں کے تبادلہ کا زریعہ ہے اور اسکے جسم کو آکسیجن فراہم کرتی ہے۔ یہ ٹھنڈے پانی میں رہتے ہیں اور جسامت کے لحاظ سے سیدھے Flat ہوتے ہیں۔ ٹھنڈا پانی بھی آکسیجن سے بھرپور ہوتا ہے اور Flat جسم ان کا ایریا بڑھا دیتا ہے جس سے اسے آکسیجن حاصل کرنے میں آسانی رہتی ہے۔
9. Chameleon
گرگٹ کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں یہ رنگ بدلتا ہے۔ لیکن حالیہ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ جیسا شکاری ہوگا گرگٹ ویسا ہی رنگ بدلے گا یعنی اگر کوئی پرندہ حملہ کرنے آئے تو گرگٹ مکمل اپنے پیچھے بیک گرائون ڈ جیسا رنگ کرلے گا لیکن سانپ کے ساتھ ٹاکرا ہو تو ہلکا سا اپنے آپ کو چھپائے گا کیونکہ سانپ کی نظر کمزور ہوتی ہے۔ حیرت انگیز ہے کہ گرگٹ یہ سب باتیں کیسے جانتا ہے۔
10. Green Sea Slug
شمالی و جنوبی امریکہ کی سمندری مخلوق ہے جو ایلجی کھاتا ہے لیکن ایک خاص مقدار کھانے کے بعد یہ مکمل رک جاتا ہے۔ اب اسی ایلجی کا کلوروپلاسٹ نکال کر اپنی کھال میں ڈال لیتا ہے اور فوٹو سینتھیسز خود کرتا رہتا ہے اور اپنی انرجی بحال رکھتا ہے۔ اب اسے زندگی بھر کچھ بھی کھانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
11. Addax Antelope
یہ جنگلی بکرے گرمیوں میں اپنے جسم کی رنگت سفید رکھتے ہیں تاکہ سورج کی روشنی منعکس ہوتی رہے اور گرمی سے بچے رہیں لیکن سردیوں می یہ اپنی رنگت برائون کرلیتے ہیں تاکہ سورج کی روشنی جذب ہو اور سردی سے بچے رہیں۔
12. Hippo
اس جانور کا جسم ایک خاص قسم کا پسینہ خارج کرتا ہے جس میں کیمیکل مواد ہوتا ہے یہ کیمیکل گرمیوں میں Hippo کے جسم کے لئیے سن سکرین لوشن کا کام کرتا ہے اور جسم پہ نمی برقرار رکھتا ہے۔
13. Opposum
خطرے کی صورت میں موت کی ایکٹنگ کرنے والے اس جانور کی کھال میں Peptide ایک مادہ پایا جاتا ہے جو سانپ کے زہر کے اثر کو زائل کردیتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ سانپوں کا گوشت بڑے مزے سے کھاتے ہیں۔
Urdu Shaheen academy
Its about to education
22/03/2024
نیمیبیا براعظم افریقہ کا ایک خوبصورت ملک ہے۔ یہ براعظم افریقہ کے جنوب مغرب میں ملک ساوتھ افریقہ کے شمال کی جانب واقع ہے۔ یہ شہاب ثاقب یا شہابیہ آج سے 80 ہزار سال پہلے آسمان سے اسی جگہ گرا تھا۔ یہ زمین پر ملنے والے تمام شہابیوں میں سب سے بڑا ہے اور اپنی اصلی حالت ہے۔ یہ اسی جگہ پر زمین میں دھنسا ہوا تھا، جسے 1920 میں ایک کسان نے اپنی زمین پر ہل چلاتے ہوئے پایا۔ 60 ٹن وزنی اس شہابیئے میں 80 فیصد لوہا، 16 فیصد نکل اور باقی دھاتیں ہیں۔ ہوپا، نمیبیا کی زبان میں تحفے کو کہتے ہیں۔ نمیبیا کا یہ ہوپا دنیا کا سب سے بڑا میٹورائیٹ ہے۔ قدرت کا یہ تحفہ اس کسان نے حکومت کو تحفے کے طور پر دے دیا تھا۔
21/03/2024
اس شخص کا نام ایلون مسک ہے یہ دنیا کا امیر ترین شخص ہے ، اس شخص نے بہت کم عرصے میں بہت زیادہ ترقی کی اسکی ترقی کے پیچھے اسکی محنت اور لگن ہے اور انسانیت کی خدمت ہے۔
اس نے سوچا کہ انسان آج سے کئی دہائیاں پہلےچاند پر گیا اس حساب سے اسکو آج مریخ پر ہونا چاہئے مگر ناسا سیاست دانوں اور انکی پالیسی کی وجہ سے وہ آج تک ایسا نہ کر سکا ، آئے روز ناسا کا بجٹ کم ہوتا رہتا ہے کیونکہ گورنمنٹ ایسے پراجیکٹ پر پیسہ برباد نہیں کرتی ، اس نے اس مسئلے کا حل نکالنے کیلئے پہلی پرائویتٹ خلائی کمپنی سپس ایکس کی بنیاد رکھی اور ایسے راکٹ بنانے میں کامیاب ہوگیا جو کسی بھی سیارے پرایزیلی لینڈ اور ٹیک آف کر سکتے ہیں۔حال ہی میں اسنے اپنی الیکٹرک کار کو راکٹ کے زریعے کو خلا میں چھوڑ کر واپسی کامیاب لینڈنگ کی، عموم راکٹ جب خلا میں پے لوڈ لے کر جاتے ہیں تو وہ خلا میں ضائع کر دیئے جاتے ہیں انکو زمین پر واپسی نہیں لایا جاتا مگر سپیس ایکس کے راکٹ میں یہ خوبی ہے کہ وہ پے لوڈ خلا میں چھوڑ کر واپسی آ سکتے ہیں جسکی وجہ سے عام راکٹ کے مقابلے انکا خرچ آدھے سے بھی کم ہو جاتا ہے۔
اب اس کا خواب ہے دو ہزار پچیس تیس تک وہ مریخ مشن لانچ کردے گا ،وہ ایک ایسا BFR نامی راکٹ تیار کر رہا ہے جو آج تک کا سب سے بڑا راکٹ ہوگا جو چار سو بندوں کو مریخ پر لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہو گا۔۔ اسکا پلان مریخ کو آباد کرنا ہے ، اس کے فیوچر پلان میں یہ بھی شامل ہے کہ مستقبل میں وہ راکٹ کے زریعے عام عوام کو سفر کی سہولت دیگا جو ایک گھنٹے میں راکٹ کے زریعے دنیا کے کسی بھی کونے میں پہنچ جائینگے اور یہ سفر جہاز سے سستا اور تیز ترین ہوگا۔۔
اس نے انٹرنیٹ پر پیسوں کی ادائیگی کیلئے آسان اور سستا طریقہ نکالا اور پے پال کمپنی بنائی ،
اسکے بعد اس نے سوچا کیوں نہ دنیا کو ایسی کار بنا کر دی جائے جو بغیر فیول کے چلے آلودگی سے پاک ہو جو سستی ہو جسکا میکینکل خرچہ زیرہ ہو جسے بس چارج کرو اور چلاؤ اور اس نے ٹیلسا موٹر کی کمپنی بنا دی اور بہت کم عرصے میں اسنے پورے امریکہ کوجدید الیکٹرک کار پر لگا دیا ،اس نے ایک ایسی گاڑی دی جو صرف بارہ سو روپے کی چارج پر آپکو پانچ سو کلومیٹر دیتی ہے جس میں کوئی آئل کوئی گیر آئل کسی قسم کا کوئی خرچہ نہیں بس چارج کرو اور گاڑی چلاؤ۔ جس میں آٹو ڈرائیو موڈ لگابھی متعارف کرایا آپ ریلکس ہو کر بیٹھ جاؤ گاڑی خود بخود آپکو منزل تک پہنچائے گی۔
ایلن ماسک کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کو انرجی فری کر دیگا اس نے اس مقصد کیلئے ایک سولر انرجی کی کمپنی بنائی ہے جو ایسی کلر فل سولر چھتیں بنانے پر کام کر رہی ہے جس کے زریعے پورے گھر کو فری بجلی ملے گی اور جتنا خرچہ چھت بنانے میں آئے گا اتنا ہی سولر چھت پر آئے گا۔۔
ایلن ماسک نے جب ٹیسلا کمپنی کا افتتاح کیا تو لوگوں نے اسکا مزاق اڑایا کہ یہ پاگل ہے الیکٹرک کار فلاپ ہو جائیگی مگر آج دوسری موٹر کمپنیاں بھی الیکٹرک کار بنانے کی طرف آنے لگی ہیں ، جب اس نے سپیس ایکس کی بنیاد رکھی تو تب بھی لوگوں نے اسکا مزاق اُڑایا کہ یہ ناکام ہو جائئگا مگر آج وہ ایسا راکٹ بنانے میں کامیاب ہوگیا جو سستے میں مریخ کا سفر کر سکے گا۔۔
ایلن کا کہنا ہے کہ مستقبل میں وہ عام لوگوں کو کم پیسوں میں مریخ پر لے جائیگا۔
اس نے اپنی وصیت میں لکھوایا ہے اگر میں مر جاؤں تو مجھے مریخ پر ہی دفنایا جائے۔۔
ایلن ماسک جنونی اور ضدی طبیعت کا مالک ہے وہ اپنے سپنوں کو حقیقی رنگ دینے تک چین سے نہیں بیٹھتا وہ ہفتے میں سو سو گھنٹے محنت کرتا ہے ،اسکا مانننا ہے کہ دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں بس میٹر کرتا ہے ہم اپنے سپنوں اپنے مقصد کے ساتھ کتنا مخلص ہیں ایک راکٹ تجربے میں وہ کئی بار ناکام ہوا لاکھوں ڈالر برباد کرنے کے بعد بھی اس نے ہار نہیں مانی اور بالاخر اس نے راکٹ لینڈنگ کا کامیاب تجربہ کیا ،
ہم سب بھی ایلن مسک بن سکتے ہیں اگر ہم اپنے سپنوں پر فوکس کریں اور اپنے مقصد کے حصول میں جان لگا دیں اور ناکامیوں سے گھبرانے کے بجائے اس سے سیکھیں کیونکہ انسان کے اندر ناکامی کا خوف ہی اسے کامیاب نہیں ہونے دیتا
✍️ابراہیم جلالی
ڈی این اے کی لمبائی۔۔۔ !!!
ڈی این اے کی لمبائی حیرت کا ایک سمندر ہے۔ ایک انسانی خلیے میں تقریباً چھ فٹ لمبا ڈی این اے کا دھاگہ پایا جاتا ہے۔ ایک مکمل انسان کے تمام خلیوں کے ڈی این اے کو لمبائی کے رخ پر جوڑا جائے تو اس کی لمبائی تقریباً گیارہ ارب کلومیٹر بنتی ہے جو زمین کے سورج کے فاصلے سے ستر گنا سے بھی زائد ہے۔
یعنی ایک جدید ترین الٹرا سونک طیارہ جس کی رفتار آواز سے آٹھ گنا تیز ہے وہ اس فاصلے کو سوا صدی میں طے کرے گا۔ اگر ایک ٹائپسٹ 60 الفاظ فی منٹ کی رفتار سے 8 گھنٹے روزانہ ڈی این اے کے نیوکلیوٹائیڈز کو ظاہر کرنے والے مخفف حروف تہجی ہی کو ٹائپ کرے تو بغیر کسی چھٹی اور آرام کے بغیر پندرہ سال میں صرف ایک خلیے کا ڈی این اے لکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ اس سے جو کتاب تیار ہو گی اگر اس کے ایک صفحے پر پانچ سو الفاظ ہوں اور کل 1000 صفحات ہوں تو ایسی 280 کتابیں تیار ہوں گی جن پر صرف ایک خلیے کی معلومات ہوں گی۔ ایک انسان کے تمام خلیوں کی معلومات لکھنے کے لیے روئے زمین کے تمام وسائل ناکافی ہیں۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ “زمین میں جتنے درخت ہیں اگر وہ سب کے سب قلم بن جائیں اور سمندر (دوات بن جائے) جسے سات مزید سمندر روشنائی مہیا کریں تب بھی اللہ کی باتیں (لکھنے سے) ختم نہ ہوں گی۔ بے شک اللہ زبردست اور حکیم ہے”۔
(سورہ لقمان آیت نمبر 27)
اتنی لمبائی کے باوجود یہ انتہائی کم جگہ گھیرتا ہے۔ ڈی این اے کے دس لاکھ نیوکلیوٹائیڈ اتنی جگہ گھیرتے ہیں جتنی جگہ پر کمپیوٹر ایک میگا بائٹ ڈیٹا سٹور کرتا ہے۔ اور ایک خلیے کا مکمل ڈی این اے 3 گیگا بائٹ جگہ گھیرتا ہے۔
20/03/2024
سانپ 120 کلومیٹر (75 میل) دور سے آنے والے زلزلے کو محسوس کر سکتے ہیں، اس کے آنے سے پانچ دن پہلے تک وہ انتہائی بے ترتیبی سے برتاؤ کرتے ہیں جب زلزلہ آنے والا ہو تو سانپ اپنے گھونسلوں سے باہر نکل جائیں گے
ﷲ نے انسان کو بہترین تخلیق کیا ہے۔
آج کی سائنسی تحقیق کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر سانس کی نالی (Larynx) زیادہ پھیل جاۓ تو انسانی آواز غائب ہو جاۓ گی، اور اگر یہ پہلے سے کچھ زیادہ تنگ ہو جاۓ۔ سانس لینے میں دشواری ہو گی اور آواز غائب ہو جائے گی، اور سانس لینا مشکل ہو جائےگا ،
اللہ تعالیٰ نے فرمایا {صُنْعَ اللَّهِ الَّذِي أَتْقَنَ كُلَّ شَيْءٍ}
اور اگر بینائی حد سے بڑھ جاتی تو ہماری زندگی جہنم بن جاتی۔ اگر آپ پانی کے اس گلاس کو دیکھیں جو آپ ابھی پی رہے ہیں، آپ کو صاف، میٹھا، چمکتا ہوا، صاف نظر آئے گا، اگر نظر کی طاقت تھوڑی بڑھ جائے تو اس پیالے میں حیرت کا عالم دیکھا ہوگا، آپ جاندار اور بے ضرر جراثیم دیکھیں گے، پھر آپ وہ پانی نہیں پیو گے۔
اور اگر قوت سماعت تھوڑی سی بھی بڑھ جاتی تو رات کو نیند نہ آتی کیونکہ تمام آوازیں اس سے جذب ہوتی ہیں۔ درحقیقت، آپ کے معدے میں نظام ہاضمہ کی آوازیں تقریباً ایک بڑی تجربہ گاہ کی طرح ہیں۔
اور اگر لمس کا احساس بڑھ جائے تو آپ کو جامد بجلی محسوس ہوگی جو آپ کی زندگی کو ناقابل برداشت جہنم میں بدل سکتی ہے۔
لیکن خداتعالیٰ نے ہمارے لیے سماعت کھول دی، بصارت اور دل بنائے، اور حواس نازک بنائے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا {وَ فِي أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ
یہ اللہ تعالیٰ کے احسانات ہیں جنہیں ہم بھولے بیٹھے ہیں 💓
فراز بن ضمیر
22/09/2023
سنیما کی تاریخ کا سب سے بڑا مزاحیہ اداکار چارلی چیپلن اپنا ایک واقعہ بیان کرتا ہے:
بچپن میں ایک بار میں اپنے والد کے ساتھ سرکس کا شو دیکھنے گیا ہم لوگ سرکس کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ ہم سے آگے ایک فیملی تھی،جس میں چھ بچے اور ان کے والدین تھے،
یہ لوگ دیکھنے میں خستہ حال تھے، ان کے بدن پر پرانے،مگر صاف ستھرے کپڑے تھے، بچے بہت خوش تھے
اور سرکس کے بارے میں باتیں کر رہے تھے،
جب ان کا نمبر آیا،تو ان کا باپ ٹکٹ کاؤنٹر کی طرف بڑھا اور ٹکٹ کے دام پوچھےجب ٹکٹ بیچنے والے نے اسے ٹکٹ کے دام بتائے،تو وہ ہکلاتے ہوئے پیچھے کو مڑا
اور اپنی بیوی کے کان میں کچھ کہا،اس کے چہرے سے اضطراب عیاں تھا
۔
تبھی میں نے اپنے والد کو دیکھا کہ انھوں نے اپنی جیب سے بیس ڈالر کا نوٹ نکالا، اسے زمین پر پھینکا،
پھر جھک کر اسے اٹھایا اور اس شخص کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا:جناب! آپ کے پیسے گر گئے ہیں، لے لیں۔
اشک آلود آنکھوں سے اس شخص نے میرے والد کو دیکھا اور کہا:شکریہ محترم!
جب وہ فیملی اندر داخل ہوگئی، تو میرے والد نے میرا ہاتھ پکڑ کر قطار سے باہر کھینچ لیا
اور ہم واپس ہوگئے؛کیوں کہ میرے والد کے پاس وہی بیس ڈالر تھے، جو انھوں نے اس شخص کو دے دیے ۔
اس دن سے مجھے اپنے والد پر فخر ہے،
وہ منظر میری زندگی کا سب سے خوب صورت شو تھا،
اس شو سے بھی زیادہ، جو ہم اس دن سرکس میں نہیں دیکھ سکے!
اور تبھی سے میرا یہ ماننا ہے کہ تربیت کا تعلق عملی نمونے سے ہے، محض کتابی نظریات سے نہیں!.
14/09/2023
غیر انسانی مخلوق کے ڈھانچے؟
یہ Aliens کے ڈھانچے ہونے کا دعویٰ ایک صحافی صاحب کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ خود ساختہ UFO expert بھی ہیں جن کا نام Jamie Maussan ہے جنہوں نے کہا ہے ان ڈھانچوں کا ڈی این اے 30 فی صد تک ایسا ہے جو غیر انسانی ہے اور یہ فوسلز 1800 سال پرانے ہیں جو پیرو سے ملے ہیں اور کاربن ڈیٹنگ سے ان کی عمر معلوم کی گئی ہے۔ جیمی نے ان کا ایکس رے بھی دکھایا کہ ایک ڈھانچے میں انڈے بھی ہیں اور کچھ ایسے اعضاء جو Osmium دھات کے ہوسکتے ہیں وہ بھی ہیں۔
اب یہ دعویٰ کتنا درست ہے اس کا فیصلہ تو اصلی سائنسدان ہی کریں گے کیونکہ 2017 میں بھی اسی ماہر جیمی نے کچھ لاشوں کا Aliens ہونے کا دعویٰ کیا تھا جو پیرو سے ملی تھی لیکن وہ بعد میں انسانی بچے نکلے. اس ایکسپرٹ کے زیادہ تر دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں۔
14/09/2023
جب اللہ تعالیٰ نے مچھر کی مثال دی تو کفار حیران ہوئے اور کہنے لگے کہ خالق کائنات کے لیے یہ کیونکر مناسب ہے کہ وہ ایک چھوٹے کیڑے کی مثال دے؟
’’اور جو لوگ کافر ہیں وہ کہتے ہیں کہ اس مثال سے خدا کا کیا مطلب ہے؟‘‘
1400 سال گزر جانے کے بعد، عظیم تعجب اور عظیم نشان ظاہر ہوتا ہے.
مادہ مچھر کے سر پر 100 آنکھیں ہوتی ہیں...
اس کے منہ میں 48 دانت ہیں...
اس کے اندر تین کامل دل ہیں...
اس کے تنے میں چھ چھریاں ہیں، اور ہر ایک کا اپنا کام ہے...
اس کے اعضاء کے ہر سرے پر تین پر ہیں...
ان سب سے زیادہ عجیب بات یہ ہے کہ جدید سائنس نے دریافت کیا ہے کہ ایک بہت چھوٹا کیڑا ہے جو مچھر کی پیٹھ پر رہتا ہے اور اسے صرف خوردبین سے دیکھا جا سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: (درحقیقت، خدا مچھر یا اس سے اوپر کی کسی چیز کی مثال دینے سے نہیں شرماتا۔)
"پاک ہے وہ جو بادشاہی، طاقت، غرور اور عظمت کا مالک ہے۔"
براہ کرم، حکم نہیں
خدا کے خوبصورت ناموں میں سے ایک نام چھوڑ دو💯♥️🌺
13/06/2023
"منفی خیالات انسان میں خوف پیدا کرتے ھیں اور خوفزدہ لوگوں کو اپنے اوپر اعتماد نہیں ھوتا۔ وہ اپنے آپ کو بد قسمت سمجھنے لگتے ھیں۔ کا میابی کےلئے خوف سے نجات حاصل کرنا ضروری ھے۔اس کے لئے آپ کو اپنے اندر مثبت خیالات پیدا کرنے ھو نگے جس سے آپ میں اعتماد پیدا ھو. اعتماد آپ کو بر وقت فیصلے کرنے میں مدد فراھم کرتا ھے ۔ اس سے آپ کے کسی کام میں تاخیر نہیں ھوتی۔ اب آپ کے لئے زندگی میں کچھ بھی کرنا نا ممکن نہیں رھتا۔ زندگی امکانات اور موقع سے بھری پڑی ھے۔ ان مواقع اور امکانات سے فایدہ اٹھایا جا سکتا ھے۔ آپ کوشش تو کریں۔" Urdu Shaheen academy
11/06/2023
ہمالین گدھ(Himalayan Griffon Vulture)
اپنی fake eyes دکھاتے ہوئے تاکہ دیگر جانداروں کو خوف زدہ کر سکے....اس کی اصل آنکھیں چونچ کے ساتھ موجود ہیں...یہ دنیا کے دو سب سے بڑے گِدھوں (Vultures) میں سے ایک ہے....اس کے پروں کا پھیلاؤ(Wingspan) 3 میٹر جبکہ وزن 10 کلو گرام تک ہوتا ہے....
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Khaki
Mansehra
NS215627