06/09/2026
یونیورسٹی کا پہلا دن تھا..۔
میں صبا... بیگ میں 3 رجسٹر، دل میں 100 سوال،. اور آنکھوں میں Hazara University کا خواب۔...
گیٹ سے اندر آتے ہی ہوا تیز تھی۔ دیواروں کے ساتھ لگے سرسبز درخت اور رنگ برنگے پھول ایسے لگ رہے تھے جیسے پوری یونیورسٹی خود مسکرا رہی ہو۔...
کلاس میں سب اجنبی تھے۔ لیکچر ختم ہوا تو میں سیدھا لائبریری کی طرف چل پڑی۔ بھیڑ سے تھوڑا ڈر لگ رہا تھا۔...
سیڑھیوں پر بیٹھ کر اپنی پہلی تصویر بنا رہی تھی کہ پیچھے سے آواز آئی:
"معاف کیجیے گا... کیا آپ مجھے اندر جانے دیں گی؟ میں راستہ بھول گئی ہوں...۔"
میں نے پلٹ کر دیکھا تو ایک لڑکی تھی۔ ہاتھ میں پانی کی بوتل، چہرے پر گھبراہٹ....۔
میں نے مسکرا کر کہا، "میں بھی نئی ہوں....."
اسی ایک مسکراہٹ سے بات شروع ہوئی۔ ہم دونوں نے لائبریری کا چکر لگایا، غلط کلاس روم میں جا پہنچے، اور آخر میں کینٹین میں بیٹھ کر ایک چائے آدھی آدھی پی۔
اس دن سمجھ آیا کہ Hazara University صرف عمارتوں کا نام نہیں...
یہ وہ جگہ ہے جہاں اجنبی، دوست بن جاتے ہیں، اور گھبراہٹ، خوبصورت یادوں میں بدل جاتی ہے۔
شام کو گھر جاتے ہوئے میں نے مین گیٹ پر رک کر آخری تصویر لی۔
کیپشن:
"Day 1: ایک نئی شروعات + ایک نیا دوست ❤️"
تب کہاں معلوم تھا کہ یہی ایک دوستی... اگلے چار سال کی سب سے خوبصورت کہانی بن جائے گی۔....