مدرسہ دارالقرآن چھترپلین مانسہرہ

مدرسہ دارالقرآن چھترپلین مانسہرہ دینی و عصری علوم کے حسین امتزاج اور حالاتِ حاضرہ کے تقاضوں سے مکمل ہم آہنگ ادارہ۔

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ**صرف چار باتوں کے التزام سے یقیناً استعد...
19/09/2026

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*

*صرف چار باتوں کے التزام سے یقیناً استعداد بن جائے گی*

ارشاد فرمایا کہ بس تین چیزوں کا التزام کر لیں، پھر چاہے کچھ یاد رہے یا نہ رہے، میں ٹھیکہ لیتا ہوں کہ علمی استعداد پیدا ہوجائے گی۔ اوّل تو سبق کا مطالعہ کریں، پھر استاذ سے سمجھ کر پڑھیں، پھر ایک مرتبہ اپنی زبان سے تقریر کرلیں اور ایک چوتھی بات درجہ احسان میں ہے، وہ یہ کہ آموختہ بھی بالالتزام پڑھتے رہا کریں۔ بس پھر نہ رٹنے کی ضرورت ہے نہ محنت کرنے کی۔

(تحفة العلماء ، جلد اول، صفحہ ۳۴۷)

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ**آئندہ کا شوق باقی رکھ کر کام کیا کرو*ار...
19/09/2026

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*

*آئندہ کا شوق باقی رکھ کر کام کیا کرو*

ارشاد فرمایا کہ مولانا محمد یعقوب صاحب رحمہ اللہ نے ایک بار ارشاد فرمایا کہ شوق باقی رکھ کر کام کیا کرو یعنی سارا شوق پورا کر کے کام سے نہ اٹھا کرو بلکہ ایسے حال میں اٹھ کھڑے ہو کہ کچھ حصہ شوق کا باقی ہو۔ پھر خود ہی فرمایا کہ چکی (پھرنگی، لٹو) پر ڈورا لپیٹ کر اس کو پھراتے ہوئے پورا ڈورا نہیں اتارا کرتے بلکہ تھوڑا سا چھوڑ دیتے ہیں تاکہ سہولت سے پھر لوٹ آئے۔ اگر سارا ڈورا اتر جائے تو دوبارہ چڑھانا پڑتا ہے۔ اسی طرح سارا شوق ختم کر کے کتاب چھوڑ دوگے تو دوسرے دن از سر نو شوق پیدا کرنا پڑے گا اس لیے تھوڑا سا شوق باقی رکھ کر کتاب چھوڑا کرو تاکہ اگلے دن کتاب پڑھنے کو خود جی چاہے۔

(تحفة العلماء، جلد اول، صفحہ ۳۴۶)

15/09/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

الحمدللہ !
اللہ تعالی کے فضل و کرم اور آپ کے تعاون سے، مدرسہ دارالقرآن و جامع مسجد زین العابدین (زیارت بیلہ، چھتر پلین، مانسہرہ) میں تعمیراتی کام تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے۔
پچھلی ویڈیو میں آپ نے دیکھا تھا کہ عمارت کے بیم تیار ہو رہے تھے؛ الحمدللہ!
اب تمام بیموں کی بھرائی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
اب انشاء اللہ اگلے مرحلے میں چھت ڈالنے کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ اس بابرکت کام کو مکمل کرنے کے لیے ہمیں اس وقت:
* چھت کے لیے لوہے کی چادروں،
* عمارت کی لکڑیوں،
* اور مستری و مزدوروں کی دیہاڑی کی مد میں آپ کے سچے تعاون کی شدید ضرورت ہے۔

آئیے! اس دینی قلعے اور اللہ کے گھر کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں اور اپنے لیے صدقہ جاریہ بنائیں۔ جزاکم اللہ خیراً و احسن الجزاء!
رابطہ نمبرز :
قاری سلیم اللہ دیدار
03135725491
03015725491

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ**عدمِ استقلال کا علاج*ایک طالب نے حضرت ح...
14/09/2026

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*

*عدمِ استقلال کا علاج*

ایک طالب نے حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے عدمِ استقلال کا علاج پوچھا۔ حضرت رحمہ اللہ نے اس کا جواب تحریر فرمایا کہ العلاج بالضد اور اس ضد میں اوّل تکلف ہوتا ہے، پھر اعتیاد(عادت)، پھر رسوخ بس نفس تکلف سے گھبراتا ہے، یہی راز ہے عدمِ استقلال کا۔ ورنہ نفس اگر تکلف کی کلفت برداشت کرلے تو عدمِ استقلال کی کوئی وجہ نہیں اور یہی علاج ہے۔

(مآثر حکیم الامت، صفحہ ۲۴۵)

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ**میسر اسباب پر شکر کی تعلیم*کسی شخص نے ا...
13/09/2026

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*

*میسر اسباب پر شکر کی تعلیم*

کسی شخص نے ایک صحابی سے اپنے فقر و فاقہ اور غربت کی شکایت کی۔ انہوں نے پوچھا کہ تمہارے رہنے کے لیے گھر بھی ہے اور بیوی بھی ہے؟ عرض کیا کہ گھر بھی ہے اور بیوی بھی ہے۔ فرمایا کہ تم غریب کہاں ہوئے، تم تو امیر ہو تو انہوں نے عرض کیا کہ ایک غلام بھی ہے۔ فرمایا کہ پھر تو تم بادشاہ ہو۔

(امثالِ عبرت، صفحہ۱۴۰)

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ**مطالعہ کرنے کا طریقہ*(۱) ایک دفعہ دیکھن...
12/09/2026

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*

*مطالعہ کرنے کا طریقہ*

(۱) ایک دفعہ دیکھنے پر اکتفاء نہ کریں بلکہ روزانہ مطالعہ رکھیں۔ میں تجربہ کی بات بتلاتا ہوں کہ ایک دفعہ کا دیکھا ہوا بہت کم یاد رہتا ہے بلکہ اکثر ذہن سے نکل جاتا ہے۔ پس اگر کسی نے ایک دفعہ دیکھ کر کتاب کو اٹھا کر طاق میں رکھ دیا تو اس کو دیکھنے سے کیا نفع ہوا۔ غرض خوردونوش کی طرح روزانہ اس کا بھی دور (معمول) رکھو اگرچہ قلیل ہی مقدار میں ہو۔

(۲) کتابیں دیکھیں، دو چار ورق روزانہ بالالتزام مطالعہ کریں اور خلجان کے موقع میں خود رائی سے کام نہ لیں بلکہ جس مقام پر شبہ ہو وہاں پنسل وغیرہ سے نشان بنا کر اس وقت اس کو چھوڑ دیں اور جب کبھی ماہر عالم میسر ہو اس سے تحقیق کر کے حل کرلیں یا کسی عالم کے پاس لکھ کر بھیج دیں، وہ اس کا مطلب بھیج دے گا۔

(تحفة العلماء، جلد اول، صفحہ ۳۲۷)

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ**دوام اعمال پر ہوتا ہے نہ کہ احوال پر*ای...
10/09/2026

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*

*دوام اعمال پر ہوتا ہے نہ کہ احوال پر*

ایک طالب نے اپنے احوالِ باطنی میں کمی کی شکایت کی تو حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر فرمایا کہ ایسی کمی بیشی لازم عادی ہے، یکساں حال رہ ہی نہیں سکتا۔ دوام تو اعمال پر ہوتا ہے نہ کہ احوال پر یہ تغیر مضر نہیں بلکہ اس میں مصالح ہیں جس کا مشاہدہ اہل طریق کو خود ہوجاتا ہے۔ مثلاً غیبت (دوری) کے بعد حضور میں زیادہ لذت ہونا اور مثلاً غیبت میں انکسار و ندامت کا غالب آنا اور مثلاً اپنے عجز کا مشاہدہ ہونا ومثل ذلک۔

(مآثر حکیم الامت، صفحہ ۲۳۲)

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ**بد نظری کے ایک لغو عذر کا شافی علاج*ایک...
09/09/2026

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*

*بد نظری کے ایک لغو عذر کا شافی علاج*

ایک طالب علم نے جو زیرِ تربیت ہیں کچھ حوادث سے پریشانیاں اور کچھ بدنظری کی شکایت لکھ کر حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے دعا اور اصلاح کی آسان صورت کی درخواست کی تھی اور یہ بھی لکھا تھا کہ ہر شے حسین کے دیکھنے کو طبیعت میں اس قدر تقاضا پیدا ہوتا ہے کہ باوجود نیچی نظر کر لینے کے پھر نظر اٹھ جاتی ہے حالانکہ حضرت رحمہ اللہ والا کے فرمان کے بموجب عذاب دوزخ وغیرہ کو سوچتا ہوں لیکن طبیعت کچھ ایسی مجبور ہوتی ہے جس کا رُکنا دشوار اور شاق نظر آتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ دل کے اندر سے کوئی پکڑ کر دل کو ابھار رہا ہے، اس فعل بد سے نہایت ہی مجبور ہوگیا ہوں۔

حضرت رحمہ اللہ نے اس کا جواب تحریر فرمایا کہ حرفاً حرفاً پڑھا، غیر اختیاری مصائب پر تو اجر ملتا ہے، اُن کے ازالہ کی دعا بھی کرتا ہوں لیکن مصائب اختیاریہ یعنی معاصی پر نہ اجر ملتا ہے اور نہ اس کے ازالہ کی دعا ہوسکتی ہے کیونکہ اس کا ازالہ تو خود عبد کا فعل ہے۔ اس دعا کی تو یہ مثال ہے کہ اے اللہ ! فلاں شخص فلاں کھانا کھانے لگے فلاں کھانا نہ کھاوے، اس دعا کے کیا معنی۔ البتہ توفیق کی دعا ہوسکتی ہے، وہ بھی جب کہ فاعل اسباب کو جمع کرے اور اعظم اسباب قصد و ہمت ہے اور اس کے متعلق جو عذر خط کشیدہ الفاظ میں لکھا ہے بالکل غلط ہے۔ سوچو کہ اگر ایسے موقع پر کہ نفس میں تقاضائے شدید ہو، تمہارا کوئی بزرگ موجود ہو جو تمہاری اس نظر اٹھانے کو دیکھ رہا ہو تو کیا اس وقت تم ایسی بے حیائی کر سکتے ہو، اگر کرسکتے ہو تو تم لاعلاج ہو اور اگر نہیں کرسکتے تو معلوم ہوا کہ نظر از خود نہیں اٹھتی، نہ مجبوری ہوتی ہے، نہ رُکنا شاق ہوتا ہے، نہ کوئی ابھارتا ہے، سب کچھ تمہیں کرتے ہو تو اس کے خلاف پر بھی تم قادر ہو۔

(مآثر حکیم الامت، صفحہ ۲۲۹)

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ**مطالعہ کس کتاب کا کرنا چاہیے*ارشاد فرما...
09/09/2026

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*

*مطالعہ کس کتاب کا کرنا چاہیے*

ارشاد فرمایا کہ حضرت مولانا یعقوب صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے حضرت شاہ ولی اللہ صاحب قدس سرہ کا مقولہ سنا تھا۔ فرمایا کرتے تھے کہ جب کسی کتاب کے مطالعہ کا ارادہ کرو تو پہلے اس کے نام کو دیکھو، اگر نام ہی اصل مضمون کے مناسب نہ ہو تو اس کو چھوڑ دو۔ پھر تمہید کو دیکھو، اگر وہ کتاب کے مضمون کے مناسب نہیں ہے تو چھوڑ دو، اس کے مطالعہ میں وقت ضائع مت کرو۔ جب نام اور تمہید میں مناسبت دیکھ لو تب آگے بڑھو۔

(تحفة العلماء، جلد اول، صفحہ ۳۲۸)

Address

نزد تبلیغی مرکز نخولی روڈ ، زیارت بیلہ چھتر پلین مانسہرہ خیبر پختونخوا
Mansehra

Telephone

+923195251337

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مدرسہ دارالقرآن چھترپلین مانسہرہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to مدرسہ دارالقرآن چھترپلین مانسہرہ:

Shortcuts

Share

Category