Govt. High School Mankera

Govt. High School Mankera Official Page of Govt. High School Mankera(38130005) , Bhakkar

پرنسپل ادارہ ہذٰا عنایت اللہ خان ڈتوری کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے گھر لی گئی تصویر۔رب باری تعالیٰ انکی بقیہ زندگی سکون...
19/12/2025

پرنسپل ادارہ ہذٰا عنایت اللہ خان ڈتوری کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے گھر لی گئی تصویر۔

رب باری تعالیٰ انکی بقیہ زندگی سکون و خوشیوں سے بھر دے۔ آمین

جمشید ڈتوری، آئی ٹی ٹیچر

گورنمنٹ ہاٸی سکول منکیرہ کے پرنسپل و مایہ ناز ماہرتعلیم جناب ڈاکٹر عنایت اللہ خان ڈتوری صاحب  آج اپنی مدت ملازمت پوری کر...
19/12/2025

گورنمنٹ ہاٸی سکول منکیرہ کے پرنسپل و مایہ ناز ماہرتعلیم جناب ڈاکٹر عنایت اللہ خان ڈتوری صاحب آج اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ایل پی آر ریٹاٸر منٹ پر چلے گٸے۔ انکے اعزاز میں الوداعی پارٹی منعقد کی گٸی۔
اللہ تبارک وتعالی ڈاکٹر صاحب کو ہمیشہ تندرست اور صحت مند رکھے، آمین

04/11/2025
04/11/2025
Result Monthly Test Sep-Oct 2025Class 9th M-Tech(ICT) 20251st       Saim Arbab2nd      Ahmad Ali3rd       Muhammad Rohan...
03/11/2025

Result Monthly Test Sep-Oct 2025
Class 9th M-Tech(ICT) 2025
1st Saim Arbab
2nd Ahmad Ali
3rd Muhammad Rohan
3rd Muhammad Saad
4th Muhammad Rohan Mehdi
5th Ali Ahmad

ٹاپ 5 پوزیشن ہولڈرز میں آج مارننگ اسمبلی میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گٸے، تمام کامیاب طلباء کےلیے بالعموم نیک تمناٸیں، اور کلاس کے جملہ طلباء کے لیے سخت محنت اور لگن کے لیے ڈھیروں دعاگوہیں،
انتظامیہ: GHS منکیرہ

31/10/2025

آج کل بہت سے ٹیچرز یہ سمجھتے ہیں کہ پڑھانے کا مطلب صرف کلاس میں جانا، لیسن لینا اور سیلری لینا ہے۔ لیکن ایک اچھا ٹیچر جانتا ہے کہ تعلیم صرف کتابی علم دینے کا نام نہیں بلکہ تربیت، کردار سازی (Character Building) اور ڈسپلن (Discipline) سکھانے کا عمل ہے۔
ٹیچر کی چند بنیادی ذمہ داریاں جو ہر teacher کو یاد رکھنی چاہی:
۱. طلبہ کی تربیت:
ہر لیسن کے آغاز میں پانچ سے دس منٹ طلبہ کی اخلاقی تربیت، آدابِ گفتگو اور اچھے رویے پر ضرور لگائیں۔ یہی وقت ٹیچر اور طلبہ کے درمیان مضبوط تعلق بناتا ہے۔
س (Attendance) کی ذمہ داری:
روزانہ حاضری لینا، غیر حاضری کا ریکارڈ رکھنا اور بار بار غیر حاضر ہونے والے طلبہ پر نظر رکھنا ٹیچر کی ذمہ داری ہے۔ اس سے بچوں میں نظم و ضبط اور تسلسل پیدا ہوتا ہے۔
۳. ڈسپلن اور نظم و ضبط:
کلاس اور اسکول میں ڈسپلن (Discipline) قائم رکھنا صرف سزا دینے سے نہیں بلکہ مثبت انداز میں رولز بنانا اور بچوں کو ان پر عمل کا عادی بنانا ہے۔
جیسے: لائن میں چلنا، شور نہ کرنا، ایک دوسرے کی مدد کرنا — یہ سب ٹیچر کی تربیت کا حصہ ہیں۔
۴. صفائی اور ترتیب (Cleanliness & Neatness):
کلاس کی صفائی، طلبہ کے یونیفارم (Uniform)، بستوں اور نوٹ بکس (Notebooks) کی صفائی کا خیال رکھنا بھی ایک ٹیچر کی روزمرہ ڈیوٹی ہے۔
۵. اسمبلی کی تیاری:
ہر بچے کو سال میں کم از کم ایک بار اسمبلی (Assembly) میں اسٹیج پر بولنے کا موقع دیں — چاہے تلاوت (Tilawat) ہو، نعت (Naat)، تقریر یا کردار ادا کرنا۔ اس سے ان میں خود اعتمادی (Confidence) پیدا ہوتی ہے۔
۶. نوٹ بکس کی چیکنگ (Notebooks Checking):
بچوں کو سکھائیں کہ ان کی نوٹ بک صاف، مکمل اور منظم ہو۔ روزانہ کا کام روزانہ چیک کریں تاکہ طلبہ نظم و ترتیب سیکھیں۔
یہ وہ کام ہیں جو لیسن پلاننگ (Lesson Planning) اور ایگزی کیوشن (Ex*****on) کے ساتھ ساتھ ٹیچر کو کرنے چاہییں، کیونکہ اچھا ٹیچر وہ ہے جو صرف سبق نہیں بلکہ زندگی کے اصول بھی سکھائے۔

ٹیچنگ (Teaching) ایک ذمہ داری ہے، اور ٹیچر وہ چراغ ہے جو دوسروں کے راستے روشن کرتا ہے۔

31/10/2025

PTM M-Tech(ICT) CLASS 9th 2025

"Education is a shared journey! 🚀 Our PTM brought parents and teachers together to shape a brighter future for our stude...
31/10/2025

"Education is a shared journey! 🚀 Our PTM brought parents and teachers together to shape a brighter future for our students.

آج مورخہ 31اکتوبر 2025 بروز جمعة أالمبارک سکول ہذا کی نہم کلاس
M-Tech(ICT)
گروپ کے ماہانہ ٹیسٹ ستمبر-اکتوبر 2025 کے سلسلہ میں والدین ٹیچرز میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں والدین نے بھرپور شرکت کی اور بچوں کی تعلیمی کارکردگی کاجاٸزہ لیا ۔ اور رہنماٸی حاصل کی۔ اور سکول انتظا میہ کو بچوں کی مزید بہتر کارکردگی کے لٸے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراٸی۔
تمام والدین کا شکریہ، آپ کا مثالی تعاون آپ کے بچے کی یقینی کامیابی کی ضمانت ہوگی، ان شاء اللہ

SOME SNAPS OF PTM M-TECH(ICT) 9th Class

ریٹائرمنٹ کی تقریب — جناب صابر حسین المعروف "شبا" کے اعزاز میںآج مورخہ 06 اکتوبر 2025ء بروز سوموار گورنمنٹ ہائی سکول منک...
06/10/2025

ریٹائرمنٹ کی تقریب — جناب صابر حسین المعروف "شبا" کے اعزاز میں

آج مورخہ 06 اکتوبر 2025ء بروز سوموار گورنمنٹ ہائی سکول منکیرہ میں مدرسہ ہٰذا کے ہر دلعزیز چوکیدار جناب صابر حسین کیس المعروف "شبا" کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سابقہ سی ای او ایجوکیشن بھکر/میانوالی ڈاکٹر محمد سلیم چوہان صاحب اور صدر انجمن تاجران چوہدری محمد یامین صاحب تھے۔ اس موقع پر مختلف طبقاتِ فکر سے تعلق رکھنے والے احباب کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور جناب صابر حسین کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

مدرسہ ہٰذا کے پرنسپل ڈاکٹر عنایت اللہ خان ڈتوری نے تمام مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا اور صابر حسین صاحب کی طویل، باوقار اور مخلصانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اُن کی آئندہ زندگی کے لیے صحت، خوشحالی اور کامیابی کی دعا کی۔

جناب صابر حسین المعروف شبا نے اپنی تمام ملازمت مسکراہٹ، دیانت اور خلوص کے ساتھ نبھائی۔ ان کی پوری سروس کے دوران کسی نے بھی اُن کے بارے میں کسی شکایت کا اظہار نہیں کیا، جو اُن کے اعلیٰ کردار اور خدمتِ صادقہ کی روشن مثال ہے۔

ادارہ ہٰذا ان کے لیے دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن کی بقیہ زندگی کو راحت، عزت اور کامیابیوں سے بھر دے۔

جمشید ڈتوری، آئی ٹی ٹیچر
گورنمنٹ ہائی سکول منکیرہ

آج ٹیچرز ڈے کے موقع پر پنجاب بھر میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کرام کو وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایات پر "...
05/10/2025

آج ٹیچرز ڈے کے موقع پر پنجاب بھر میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کرام کو وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایات پر "ہیرو ٹیچر" ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مدرسہ ہذٰا کے مدرس محمد اکبر علی ساجد صاحب کو بھی ہیرو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ڈی سی بھکر چوہدری محمد اشرف اور دیگر افسران سی ای او شازیہ توصیف صاحبہ، ڈٰی ای او سیکنڈری منیر احمد اولکھ اور ڈی ای او ایلیمنٹری حاجی اختر سندیلہ صاحب سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے

ادارہ ہذٰا انکی بے مثال خدمات پر انکا شکر گزار ہے

31/08/2025

محترم والدین/ طلباء اسلام عليكم!

آپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ موسم گرما کی طویل تعطیلات کے بعد کل یکم ستمبر 2025 بروز سوموار سے سکولوں کے پرائمری اور ایلیمنٹری حصہ جات کھل رہے ہیں۔
تمام طلباء سکو
ل یونیفارم ، بیگ کے ساتھ اپنی حاضری یقینی بنائیں تا کہ تعلیمی عمل کو یقینی بنایا جا سکتے۔

سکول ٹائم: صبح 7:30 تا 1:00 بجے تک ہوگا

جمشید ڈتوری، آئی ٹی ٹیچر
گورنمنٹ ہائی سکول منکیرہ

Address

Ghs Mankera
Mankera

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. High School Mankera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt. High School Mankera:

Shortcuts

Share

Category