Silsila e Aaliya naqeebia burewala

Silsila e Aaliya naqeebia burewala Naqeebi islamic information
liaquat ali rao naqeebi

04/04/2026
04/04/2026
04/04/2026

غازی علم الدین شہید — ناموس رسالت ﷺ کا محافظ

غازی علم الدین شہید (4 دسمبر 1908ء – 31 اکتوبر 1929ء) لاہور میں پیدا ہوئے اور نوجوانی میں ہی ناموس رسالت ﷺ کے دفاع میں اپنی جان قربان کی۔ ان کا اصل نام علم الدین تھا، والد طالع مند بڑھئی تھے۔ متوسط طبقے کے گھرانے سے تعلق رکھنے والے علم الدین نے کم عمری میں والد کے ساتھ بڑھئی کا کام سیکھا اور مذہبی جلسوں سے متاثر ہو کر ناموس رسالت ﷺ کے لیے حساس دل پیدا کیا۔

1923–24 میں ہندو ناشر مہاشی راجپال نے کتاب "رنگیلا رسول" شائع کی، جو حضور ﷺ پر توہین آمیز تھی۔ مسلمانوں میں شدید غصہ ہوا، لیکن برطانوی عدالتوں نے کم سزا دی، جس سے جذبات مزید بھڑک اٹھے۔

6 اپریل 1929ء کو علم الدین نے انارکلی ہسپتال روڈ پر راجپال پر حملہ کیا، جس سے راجپال ہلاک ہوا۔ علم الدین نے گرفتاری پیش کی اور اپنے عمل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناموس رسالت ﷺ کے دفاع میں کیا۔ وہ پرسکون اور فخر سے بھرپور رہے۔

سیشن کورٹ نے انہیں موت کی سزا سنائی۔ اپیل پر محمد علی جناح نے دفاع کیا، مگر اپیل مسترد ہو گئی۔ 31 اکتوبر 1929ء کو میانوالی جیل میں پھانسی دی گئی۔ آخری لمحات میں انہوں نے دو رکعت نفل پڑھی اور شہادت کی گواہی دی۔

14 نومبر 1929ء کو لاہور میں تاریخی جنازہ ہوا، تقریباً چھ لاکھ لوگ شریک ہوئے۔ تدفین میانی صاحب قبرستان لاہور میں ہوئی، جہاں آج بھی لوگ زیارت کے لیے آتے ہیں۔

غازی علم الدین شہید مسلمانوں میں "غازی" اور "شہید" کے القاب سے مشہور ہیں۔ پاکستان میں ان کے نام پر سڑکیں، ہسپتال اور پارکیں ہیں۔ ان کی قربانی صدیوں تک لوگوں کو عشق رسالت ﷺ اور ایمان و قربانی کی مثال کے طور پر یاد رہے گی۔


۔

04/04/2026

🌹🌹🌹
ان کا ہی تصور ہے محفل ہو یا تنہائی
نہ جانے مجھے ان کی کیا بات پسند آئی

پہلے سے نہ سوچا تھا انجام محبت کا
اب ہوش میں آئے ہو جب جان پہ بن آئی

بس ایک ہی جلوے میں ہم ہو گئے شیدائی
جی بھر کے نہیں دیکھا ہونے لگی تھی رسوائی

اس در کی حاضری کے قابل تو نہیں تھا میں
یہ تیری محبت تھی جو کھینچ کے لے آئی

کرنا ہے حیا کب تک اے پردہ نشیں کر لے
محشر میں دیکھیں گے تجھے تیرے شیدائی

ملنے کی امیرؔ ان سے مدت سے تمنا تھی
آج اس نے بلایا ہے لینے کو قضا آئی
🌹🌹🌹🌹

29/03/2026

نہ کتابوں سے نہ کالج کے ہے در سے پیدا
دین ہوتا ہے بزرگوں کی نظر سے پیدا
(اکبر الہٰ آبادی)
🌹🌹🌹🌹

یہ فیضانِ نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھی
سِکھائے کس نے اسمٰعیلؑ کو آدابِ فرزندی
(حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ)
🌹🌹🌹
یَوۡمَ یَقُوۡلُ الۡمُنٰفِقُوۡنَ وَ الۡمُنٰفِقٰتُ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوا انۡظُرُوۡنَا نَقۡتَبِسۡ مِنۡ نُّوۡرِکُمۡ ۚ قِیۡلَ ارۡجِعُوۡا وَرَآءَکُمۡ فَالۡتَمِسُوۡا نُوۡرًا ؕ فَضُرِبَ بَیۡنَہُمۡ بِسُوۡرٍ لَّہٗ بَابٌ ؕ بَاطِنُہٗ فِیۡہِ الرَّحۡمَۃُ وَ ظَاہِرُہٗ مِنۡ قِبَلِہِ الۡعَذَابُ ﴿ؕ۱۳﴾
13. جس دن منافق مرد اور منافق عورتیں ایمان والوں سے کہیں گے: ذرا ہم پر (بھی) نظرِ (التفات) کر دو ہم تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کرلیں۔ ان سے کہا جائے گا: تم اپنے پیچھے پلٹ جاؤ اور (وہاں جاکر) نور تلاش کرو (جہاں تم نور کا انکار کرتے تھے)، تو (اسی وقت) ان کے درمیان ایک دیوار کھڑی کر دی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا، اس کے اندر کی جانب رحمت ہوگی اور اس کے باہر کی جانب اُس طرف سے عذاب ہوگاo
(الْحَدِيْد، 57 : 13)
🌹🌹🌹🌹

18/03/2026

🌹.قبلہ بابا حضور🌹
حضرت خواجہ خواجگان
فقیر *صوفی محمد نقیب الله شاہ* قدس الله العزیز
قادری ۔ سہروردی ۔ ابوالعلائی ۔ نقشبندی ۔ مجددی ۔چشتی ۔ صابری ۔ نظامی ۔جہانگیری ۔ حسنی ۔
*آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف ( *قصور* )* پاکستان.🌹...🌹
*یوم ولادت*
5 *جنوری* *1895*
*وصال مبارکہ* :
*27 فروری1995* بمطابق 26 رمضان المبارک 1415ہجری 🌹🌹 *سالانہ* *عُرس مبارک*
*27,26,25,24* *شوال* 🌹🌹

18/03/2026
15/03/2026

🌹🌹🌹🌹
تیرے نقشِ پاء کے بوسے تیرے نام کا وظیفہ ﷺ
تیرے ﷺ چہرے کی زیارت میرا حجِ اکبری ھے
میں نیاز مند ہوں تیرا ﷺ بندہ نواز تُو ﷺ ھے
تیرے ﷺ کرم سے میری دنیا میں آبرو ھے
🌹🌹🌹🌹

15/03/2026

🌹🌹🌹
شاہ نقیبؒ تیرا دربار ہے شاہانہ
میں ہوں غلام تیرا، منگتوں میں نام میرا مشہور ہو جائے
تیری اک نگاہِ کرم سے میری بگڑی بن جائے
تیرا در چومنے سے میرا مقدر سنور جائے
بڑی دور سے آیا ہوں تیرے در پہ اے شاہِ دوراں
خالی نہ موڑنا کہ زمانہ نہ ہنس پائے
شاہ نقیبؒ کے آستاں کی کیا بات ہے
جو بھی آیا یہاں، وہ مرادیں اپنی پا گیا
🌹🌹🌹🌹

15/12/2025

Address

Mandi Burewala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Silsila e Aaliya naqeebia burewala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category