03/10/2025
Govt Liaquat Model High School Sahna Mandi Bahauddin
School Education Department
03/10/2025
31/08/2025
کل مورخہ یکم ستمبر سکول کھل جائیں گے
تمام طلباء بروقت اور مکمل تیاری کے ساتھ سکول آئیں۔
موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق ضروری ہدایات 🙋
آج 27مئی 2025 بروز منگل سے پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات ہو رہی ہیں ،
تعلیمی دورانیہ کے دوران یہ سب سے طویل المیعاد تعطیلات ہوتی ہیں ،
طلبہ کرام موسم گرما کی اس طویل تعطیلات کو کس طرح زیادہ سے زیادہ قیمتی بنا سکتے ہیں ؟
اس حوالہ سے کچھ قیمتی تجاویز 👇
🔵 طلبہ کرام کو وقت کی اہمیت بتلاٸی جاٸے وقت کو قیمتی بنانے والے کامیاب افراد کے قصے سناٸے جاٸیں ۔
🔵 طلبہ کرام کو تعطیلات کے دنوں میں پہلے ہی دن سےمکمل نظام الاوقات تیار کرنے کی ترغیب دی جاٸے۔
🔵 طلبہ کرام کو ابتداٸی چند روز میں دن رات محنت کر کے چھٹیوں کا کام لکھنے اور پھر باقی تمام وقت کھیل کود اور غیر ضروری مصروفیات میں خرچ کرنے سے روکا جاٸے ۔
🔵 طلبہ کرام کو ترغیب دی جاٸے کہ وہ تعطیلات کے اعلان کے بعد اپنے والدین کے سامنے خود کو اس انداز سے یہ کہتے ہوٸے پیش کریں
کہ پیارے اباجان اماں جان !
الحَمْدُ ِلله مجھے تقریبا اڑھاٸی ماہ موسم گرما کی تعطیلات ہو چکی ہیں ان طویل المیعاد تعطیلات میں اگر آپ میرے ذمہ کوٸی کام لگانا چاہیں تو میں بخوشی وہ کام کرنے پر آمادہ ہوں گا ۔
طلبہ کو والدین کے ساتھ ہاتھ بٹانے کی بھرپور ترغیب دی جاٸے ۔
🔵 طلبہ کرام کو ترغیب دی جاٸے کہ وہ ان فرصت کے ایام کے دوران کوٸی ایسا عمل نہ کریں جس سے ان کے والدین کو پشیمانی کا سامنا کرنا پڑے ۔
🔵 طلبہ کرام کو ترغیب دی جاٸے کہ وہ ان چھٹیوں میں اپنے مثبت محبوب مشاغل Favourite Hobby کو بھی وقت دیں ۔
ان چھٹیوں میں وہ پڑھاٸی لکھاٸی کے ساتھ ساتھ کچھ نیا کریں ، اور وہ جو بھی کچھ اچھوتا یا انوکھا کام کریں تو چھٹیوں کے بعد اپنے اس پراجیکٹ کو سکول لے کر آٸیں ہم اس کا جاٸزہ لے کر آپ کو انعام اور داد سے نوازیں گے۔
🔵 طلبہ کرام کو ترغیب دیں کہ وہ ان تعطیلات میں نماز پنجگانہ ،تلاوت قرآن کے ذریعہ سے اپنے مہربان و کریم رب سے تعلقات بڑھاٸیں ۔
🔵 طلبہ کرام کو ترغیب دیں کہ وہ موسم گرما کی تعطیلات میں صبح کی سیر لازمی کریں ،وہ طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کا دلکش روح افزامنظر اور رات کو آسمان کی جبیں پر روشن چاند اور ٹمٹماتے ستاروں کا مشاہدہ ضرور کریں ۔
🔵 طلبہ کرام کو ترغیب دیں کہ وہ تعطیلات کے دنوں میں مفید و دلچسپ کتب و رساٸل کا خوب سے خوب تر مطالعہ کریں اور ان قیمتی کتب سے حکمت کےموتی چُن کر اپنی ذاتی ڈاٸری میں سنبھالتے جاٸیں ۔
🔵طلبہ کرام کو ترغیب دیں کہ وہ اپنا چھٹیوں کا کام خود اپنے ہاتھ سے لکھیں ، آپ جتنا زیادہ لکھیں گے آپ کا خط اتنا ہی اچھا ہو گا اور آپ کا خط اچھا ہو گا آپ کے نمبرز بھی اتنے ہی اچھے آٸیں گے ۔
🔵 طلبہ کرام کو ترغیب دیں کہ وہ چُھٹیوں میں حسب استطاعت اپنے قریب واقع کسی سیاحتی یا تاریخی مقام کی سیر کا پروگرام ضرور بناٸیں ،
🔵 طلبہ کرام کو ترغیب دیں کہ وہ ان چھٹیوں میں زیادہ سے زیادہ نیکی و فلاح و بہبود کے کام کریں ۔
🔵 طلبہ کرام کو ترغیب دیں کہ وہ ان چھٹیوں میں ٹی وی ، موباٸل فون اور سوشل میڈیا کا استعمال مثبت اور ضرورت کے درجہ میں کریں۔
🔵 طلبہ کرام کو ترغیب دیں کہ وہ ان چھٹیوں کو اپنے والدین، بہن بھاٸیوں اور اچھے دوستوں کے ساتھ قربت کا ذریعہ بناٸیں ۔
♦♦♦♦♦ اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ ۔۔۔۔۔
طلبہ کرام کو چھٹیوں کا کام انتہاٸی سوچ وبچار اور حکمت عملی سے تفویض کیا جاٸے ،
عموما کچھ اساتذہ کرام یہ کہ دیتے ہیں کہ چُھٹیوں تک جتنا سلیبس پڑھ چکے وہ سب لکھ لانا، یہ طریقہ کار بہت ہی نامناسب ہے ۔
کچھ تعلیمی ادارے بنا جاٸزہ لیے طلبہ کو مارکیٹ میں دستیاب سمروکیشن ہوم ورک رجسٹر خریدنے کا پابند بنا دیتے ہیں یہ بھی نامناسب ہے ۔
اس سلسلہ میں ضروری ہے کہ پوری پلاننگ کے ساتھ ایسا منظم ہوم ورک دیا جاٸے کہ جس میں طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سیکھنے کو ملے۔
نوٹ : آپ احباب بھی اپنی سمجھ کے موافق ان باتوں میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔
گرمیوں کی تعطیلات کے دوران بچوں کی بہتر رہنمائی کے لیے اہم اقدامات اور ہدایات :
ہماری خواہش ہے کہ چھٹیاں صرف آرام کا وقت نہ ہوں، بلکہ بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور شخصی نشوونما کے لیے بہترین موقع ثابت ہوں۔
🔹 بچوں کو روزانہ کم از کم 1 گھنٹہ مطالعے کا وقت دیں
🔹 موبائل فون کے استعمال کو محدود کریں
🔹 کوئی نیا ہنر یا مثبت عادت سیکھنے پر توجہ دیں
🔹 جسمانی سرگرمیوں (sports/games) میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کریں
🔹 دینی تعلیم اور اخلاقیات پر خصوصی توجہ دی جائے
🔹 سونے جاگنے، کھانے پینے اور سیکھنے کا نظم و ضبط قائم رکھیں
🎯 یاد رکھیں:
چھٹیاں بچوں کی زندگی سنوارنے کا وقت ہیں، نہ کہ وقت ضائع کرنے کا۔
ہم سب مل کر ایک ایسی نسل تیار کریں جو صرف کتابوں سے نہیں، بلکہ تربیت اور شعور سے بھی مالا مال ہو.
منجانب گورنمنٹ لیاقت ماڈل ہائی سکول ساہنا منڈی بہاءالدین
27/05/2025
تمام سرکاری و نجی اسکول موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلے میں 28 مئی سے 14 اگست 2025 تک بند رہیں گے۔
16/05/2025
٫٫٫٫٫٫٫سکول کونسل الیکشن ٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫2025
________________________________
15 مئی کو سکول ہذا میں گورنمنٹ آف پنجاب کے حکم کے مطابق سٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن ہوئے. جس میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی.
جبکہ آج مورخہ16 مئی کو منتخب شدہ نمائندوں کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی یہ ایک پرجوش اور یادگار موقع تھا اس میں اسکول کے تمام اساتذہ کرام اور منتخب طلباء نے شرکت کی خصوصی شرکت ہیڈماسٹر جناب زاہد عمران کنیال صاحب نے کی۔
آج چونکہ یوم شکر بھی تھا اس سلسلے میں تمام اساتذہ کرام اور طلباء نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اظہار کیا۔
نئے منتخب ہونے والے **سٹوڈنٹ کونسل کے اراکین** نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ انہوں نے پورے خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ اسکول کی بہتری اور طلباء کے حقوق کے تحفظ کا عہد کیا۔
** ہیڈماسٹر جناب ذاہد عمران کنیال صاحب اور تمام اساتذہ کرام نے نئے لیڈروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے مثالی کردار ادا کرنے اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کی توقع کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام طلباء کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ **"یہ جمہوری عمل نہ صرف آپ کی شخصی صلاحیتیں نکھارے گا، بلکہ آپ کو مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے بھی تیار کرے گا۔"**
👈 یہ تقریب نہ صرف خوبصورت اور پرتپاک تھی، بلکہ اس نے اسکول کے **روحِ اتحاد اور جمہوری اقدار** کو بھی اجاگر کیا۔ اللہ پاک ہمارے نئے سٹوڈنٹس لیڈروں کو ان کے فرائض بخوبی انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے! آمین!
07/05/2025
ملکی صورتحال کے پیشِ نظر آج پنجاب کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
30/04/2025
یکم مئی لیبر ڈے تمام ادارے بند ہوں گے
22/04/2025
محترم جناب سر ظفر شاہین صاحب سینئر استاد سکول ہذا سکول کے مسائل معزز مہمانان کے روبرو پیش کرتے ہوئے۔
22/04/2025
معزز سٹاف ممبران جس میں سر زاہد عمران کنیال صاحب
سر ریاض صاحب،سر شفقت صاحب،سر جاوید اقبال رانجھا صاحب،سر ظفر شاہین صاحب،سر حافظ عبد الخالق صاحب ،سر اکبر صاحب،سر عظمت پرویز صاحب،سر امجد فاروق صاحب اور سر حسنین صاحب تمام انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Sahna
Mandi Bahauddin