The Cambridge House of Education MBDIN

The Cambridge House of Education MBDIN

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Cambridge House of Education MBDIN, Education, wapda colony Road mandi bahauddin, Mandi Bahauddin.

24/07/2024

تعلیم
نوکر نہیں بناتی بلکہ جینے کا ڈھنگ سیکھاتی ہے

05/05/2024

اساتذہ کرام یہ چار منٹ کی ویڈیو لازمی سنیں بڑی قیمتی باتیں ہیں

09/11/2023
18/09/2023

Ritual without value is hypocrisy

01/09/2023

عورت اور تعلیم

تہذیبِ فرنگی ہے اگر مرگِ امومت
ہے حضرتِ انساں کے لیے اس کا ثمر موت
معانی: تہذیب فرنگی: اہل مغرب کی تہذیب ۔ مرگ: موت ۔ امومت: ماں بننا ، ثمر، پھل ۔
مطلب: اگر اہل مغرب کی تہذیب عورتوں کو یہ سکھاتی ہے کہ دیکھنا تم ماں نہ بننا، بچے نہ جننا تو سمجھیں کہ اس تہذیب کا پھل انسان کے لیے موت کے سوا کچھ نہ ہو گا ۔ یعنی اگر مائیں بچے جننے چھوڑ دیں گی تو انسان دنیا سے نابود ہو جائے گا اور فرنگیوں کی تہذیب عورت کو ماں نہ بننے کی ہی ترغیب دیے رہی ہے جس کا پھل انسانوں کی موت کے سوا کچھ اور نہیں ہے ۔


جس علم کی تاثیر سے زن ہوتی ہے نازن
کہتے ہیں اسی علم کو اربابِ نظر موت
معانی: تاثیر: اثر ۔ زن: عورت ۔ نازن: عورت نہ ہونا، عورت نہ ہو کر ناز کرنا ۔ ارباب نظر: صحیح نظر رکھنے والے ۔
مطلب: اللہ تعالیٰ نے جتنی بھی جاندار یا بے جان مخلوق پیدا کی ہے ان میں سے ہر ایک اپنی ایک بنیادی صفت یا جوہر رکھتی ہے ۔ اگر اس سے وہ جوہر نکال لیا جائے تو وہ شے دیکھنے میں تو وہ شے ضرور ہو گی لیکن حقیقت میں کچھ اور بن جائے گی ۔ مثال کے طور پر آگ کا بنیادی جوہر حرارت اور جلانا ہے اگر اس سے یہ صفت چھین لی جائے تو وہ دیکھنے میں آگ ہو گی حقیقت میں آگ نہیں رہے گی ۔ اسی طرح عورت کا بھی ایک بنیادی جوہر ہے اور وہ اس کی صفت عورت پن ہے جو اس کی حیا پر مبنی ہے ۔ اگر عورت سے حیا کا جوہر نکال لیا جائے تو وہ دیکھنے میں تو عورت ضرور ہو گی حقیقت میں عورت نہیں رہے گی ۔ علامہ کہتے ہیں کہ جدید علم وہ علم ہے کہ جس کو پڑھ کر اور جس کا اثر قبول کر کے عورت ، عورت پن کھو بیٹھی ہے ۔


بیگانہ رہے دیں سے اگر مدرسہَ زن
ہے عشق و محبت کے لیے علم و ہنر موت
معانی: مدرسہ زن: عورت کی تربیت گاہ ۔ دین: مذہب، دین اسلام ۔
مطلب: اگر عورت کی تعلیم اور تربیت ایسے مدرسے میں ہو جس میں مذہب کا کوئی عمل دخل نہ ہو تو پھر ہر وہ علم اور ہر وہ ہنر جو وہ سیکھے گی اس کے عشق و محبت کے جذبات کے لیے موت کا باعث ہو گا اور عورت اپنے مقصد تخلیق اور فراءض منصبی سے بالکل غافل ہو جائے گی ۔ عورتوں خصوصاً مسلمان عورتوں کو اگر جدید مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنا ہی ہے تو ان کے لیے ضروری ہے کہ پہلے اپنے دین کی بنیاد کو مضبوط کریں تاکہ مغربی علوم اسے اس پر گمراہ اور غلط عمارت تعمیر کرنے پر مجبور نہ کر سکیں ۔

18/08/2023

For all the fresh graduates of Pakistan
****************************
ہارورڈ یونیورسٹی دنیا کی پانچ بہترین یونیورسٹیوں میں سر فہرست ہے،
اِس یونیورسٹی میں 16 ہزار استاد ہیں۔
جن میں سے ڈھائی ہزار پروفیسر ہیں ۔
طلبا کی تعداد 36 ہزار ھے۔
اس یونیورسٹی کے 160 سائنس دانوں اور پروفیسرز نے نوبل انعام حاصل کئے ہیں

ہارورڈ یونیورسٹی کا یہ دعویٰ ھے کہ ہم نے دنیا کو آج تک جتنے عظیم دماغ دیۓ ہیں وہ دنیا نے مجموعی طور پر بھی مہیا نہیں کیۓ اور یہ دعویٰ غلط بھی نہیں ہے کیوں کہ دنیا کے 90 فیصد سائنس دان ، پروفیسرز ، مینجمنٹ گرو اور ارب پتی بزنس منیجرز اپنی زندگی کے کسی نہ کسی حصے میں ہارورڈ یونیورسٹی کے طالب علم رہ چکے ہیں ،

اس یونیورسٹی نے ہر دور میں کامیاب ہونے والے لوگوں کی کامیابی میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے
ہارورڈ یونیورسٹی کا ایک میگزین ھے ، جس کا نام ہے ۰۰۰

Harvard University Business Review

اس میگزین کا شمار دنیا کے پانچ بہترین ریسرچ میگزینز میں ہوتا ھے ، اس میگزین نے پچھلے سال تحقیق کے بعد یہ اعلان کیا کہ ہماری یونیورسٹی کی ڈگری کی شیلف لائف محض پانچ سال ہے ، واضح رہے کہ اگر آپ دنیا کی بہترین یونیورسٹی سے بھی ڈگری حاصل کرتے ہیں تو وہ محض پانچ سال تک کارآمد ہو گی.

یعنی پانچ سال بعد وہ محض کاغذ کا ایک ٹکڑا رہ جائے گی ۔

آپ خود بھی یقیناً ڈگری ہولڈر ہوں گے ، چند لمحوں کے لیے ذرا سوچئے اور جواب دیجئے کہ
آپ نے آخری مرتبہ اپنی ڈگری کب دیکھی تھی اور آپ کی ڈگری اِس وقت کہاں پڑی ہے ، شائد آپ کو یہ یاد بھی نہ ہو ۔

ہمارے پاس اِس وقت جو علم ہے اُس کی شیلف لائف محض پانچ سال ہے یعنی پانچ سال بعد وہ فرسودہ اور بے وقعت ہو چکا ہوگا ۔

آپ اگر آج ایک سافٹ ویئر انجینئر بنتے ہیں تو پانچ سال بعد آپ کا پیشہ ورانہ علم کارآمد نہیں رہے گا اور نہ ہی آپ اس کی بنیاد پر کوئی ملازمت حاصل کر سکیں گے ۔

اس بات کو کو اس طرح سمجھ لیں جیسے کمپیوٹر کی ڈپریسیشن ویلیو %25 ہے مطلب چار سال بعد ٹیکنالوجی اتنی آگے بڑھ چکی ہوگی کہ آج خریدا ہوا کمپیوٹر چار سال بعد مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔

*آج کے دور میں جو چیز بہت ضروری ہے وہ ہے*

*مسلسل نالج*

آپ اپنے آپ کو بغیر کسی توقف کےاَپ ڈیٹ اور اَپ گریڈ کرتے رہیں ، تب ہی آپ دنیا کے ساتھ چل سکتے ہیں

*آپ سال میں کم از کم ایک مرتبہ اپنے شعبے سے متعلق کسی نئے کورس کے تجربے سے ضرور گزرییں*
یہ کورس آپ کی آگہی کو بڑھانے اور پیشہ ورانہ معلومات میں اضافے کا باعث بنے گا اور مستقبل کی ضرورتوں سے آپ کو باخبر رکھے گا۔

نالج بھی اس وقت تک نالج رہتی ہے جب تک آپ اُس کو ریفریش کرتے رہتے ہیں ۔۔
آپ اسے ریفریش نہیں کریں گے تو وہ ٹھہرے ہوئے پانی کی طرح آلودہ اور تعفن زدہ لگنے لگے گی۔

غور کیجئے ہم دنیا سے بہت پیچھے کیوں رہ گئے ہیں۔

دو وجوہات تو بہت واضح ہیں، اکثر شعبوں میں ہم 50 سال یا اس سے بھی پرانی ٹیکنالوجی سے کام چلا رہے ہیں۔۔مثال کے طور پہ ہمارا ریلوے نظام۔۔ہمارا نہری نظام، فی ایکڑ پیداواری نظام ،خوراک کو محفوظ کرنے کا طریقہ کار وغیرہ ۔

دوسری وجہ ، نوکری مل جانے کے بعد مکھی پر مکھی مارنے کی عادت ، ہم شعوری طور پر سمجھتے ہیں کہ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب نوکری کا حصول تھا وہ مل گئی۔۔جس طرح سالوں سے وہ شعبے چل رہے ہیں ہم اس کا حصہ بن جاتے ہیں بجائے اس کے کہ اپنے علم سے وہاں بہتری لائیں ، ادارے کی کارکردگی میں بہتری لائیں اور خود اپنے اور لوگوں کے لئیے سہولتیں پیدا کریں۔

دنیا بھر میں گذشتہ بارہ برسوں میں آئی فون کے پندرہ ورژن آچُکے ہیں لیکن ہم آج بھی اپنے پرانے طور طریقوں سے کام چلا رہے ہیں ۔۔

یہ کیسے ممکن ہے؟
یہ اَپ گریڈیشن آپ کو ہر سال دوسروں کے مقابلے کی پوزیشن میں رکھے گی ۔ ورنہ دنیا آپ کو اٹھا کر کوڑے میں پھینک دے گی۔
#منقول

07/08/2023

364 ف شیطان طرح طرح کے وسوسے ڈال کر راہ خدا میں خرچ کرنے سے روکتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ اگر یہ خرچ کردیا تو خود کیا کھاؤ گے۔ بچوں کا پیٹ کیسے بھرو گے۔ دردر کی بھیک مانگنے کی ذلت اٹھانی پڑے گی۔ اور بخل کو کفایت شعاری، دور اندیشی وغیرہ کے رنگیں عنوانوں سے پیش کرتا ہے۔ یہ چیز غور طلب ہے کہ قرآن نے بخل کو فحشا (سخت بےحیائی) کے لفظ سے تعبیر کیا ہے اور یہ ہے بھی حقیقت کہ اس سے بڑھ کر بےحیائی کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ انسان خود عیش کر رہا ہو اور کسی غریب بھائی کی امداد کا اسے کبھی خیال ہی نہ آتا ہو۔
365 ف لیکن اللہ تعالیٰ تمہیں نیکی کے کاموں میں خرچ کرنے کی ترغیب دلاتا ہے کہ ایسا کرنے سے تمہارے گناہ معاف فرما دئیے جائیں گے اور غریبوں اور تنگ دستوں کی امداد کرنے سے تم پر رزق اور نعمت کے دروازے کھول دئیے جائیں گے۔
تفسیر ضیاء القرآن
جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللّٰہ علیہ

10/06/2023

تلاوة قرانيه رائعه يبدع ويمتع الحضور وسط السميعة🎙️🎧
القارئ محمد عبد الخالق العنتيل الأزهري المصري 🌹♥️

من مدينة مندي بها والدين باكستان 🇵🇰 2023

18/05/2023

دو تصویروں کے درمیان 800 سال کا فرق ۔

پہلی نیشنل جیو گرافک کی ہے ۔

جبکہ دوسری تصویر

آج سے آٹھ سو سال پہلے امام ابو عبد الله بن زکریا بن محمد القزوینی ( ولادت 605 ھ ، وفات 682ھ )کی کتاب “عجائب المخلوقات “ کے مخطوطہ سے لی گئی ہے۔

جس میں انہوں نے ایک ایسے پرندے کا ذکر کیا کہ ایک ایسا پرندہ بھی ہے جو مگرمچھ کے دانتوں کو کرید کر اپنا رزق حاصل کرتا ہےاور مگرمچھ کو بھی اس سے سکون ملتا ہے ۔

*اللّٰہ خالق مالک رازق سبحانہ و ھو علی کل شیئی قدیر ❣️🌙🤲🏻

Photos from The Cambridge House of Education MBDIN's post 14/03/2023

پنجابی رہتل دیہاڑ
Punjabi Culture Day
پہلی چیتر 14 مارچ
جیوے پنجاب جیوے پاکستان
پنجابی رہتل دیہاڑ دیاں پنجابی وسنیکاں نوں ڈھیر
ودھیائیاں
جئیے پنجابی شالا وسدا رہوے پنجاب ❤️❤️
شالا وسدا رہوے پاکستان ❤️❤️❤️❤️❤️

12/03/2023

لاھور پنجاب یونیورسٹی ایم فل کے طالب علم جناب محسن فیاض صاحب ہمراہ طاہر خاں صاحب گزشتہ دن خصوصی طور پر
دی کیمبرج ہاؤس آف ایجوکیشن تشریف لائے اور صوفی کلام براہ راست سنایا جس میں بچوں کے والدین اور دیگر شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جن میں بینکرز اساتذہ علماء اور خصوصی طور پر سلسلہ نوشاہیہ کے درخشاں ستارے ڈاکٹر خضر نوشاہی رحمت اللہ علیہ کے صاحبزادے جناب کامران خضر نوشاہی صاحب نے شرکت کی

12/03/2023

MEHFIL E SAMAA
KALAM E IQBAL

Want your school to be the top-listed School/college in Mandi Bahauddin?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Wapda Colony Road Mandi Bahauddin
Mandi Bahauddin

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00