Gondal Educational Services & Technical Courses
Information
منڈی بہاؤالدین: محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ویلفیئر کے ملازمین کا ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر کے دفتر کے سامنے بھرپور احتجاج
منڈی بہاوالدین () پنجاب بھر کی طرح محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ویلفیئر کے ملازمین نے ضلع منڈی بہاؤالدین میں بھی اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا۔ احتجاج میں شریک ملازمین نے حکومت وقت سے اپنے حقوق کے تحفظ اور ملازمتوں کے استحکام کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ویلفیئر میں گزشتہ دس برسوں سے خدمات سرانجام دینے والے 2,740 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے بجائے ملازمتوں سے فارغ کیا جا رہا ہے، اور زبردستی حاضری لگانے سے روکا جا رہا ہے جو سراسر ناانصافی ہے جبکہ ہمارا کیس معزز عدالت میں چل رہا ۔ان کا مؤقف تھا کہ طویل عرصے تک ایمانداری اور محنت سے فرائض انجام دینے کے باوجود انہیں بے روزگار کرنا ان کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔
احتجاجی ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر برطرفیوں کا فیصلہ واپس لیا جائے اور تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے صوبہ بھر میں تحریک چلائی جائے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی کیونکہ یہ 2740 ملازمین نہیں بلکہ 2740 خاندانوں کا مسئلہ ہے۔
مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، جبکہ ریلی کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھا گیا۔ عوامی و سماجی حلقوں نے بھی ملازمین کے مطالبات پر ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی۔
05/04/2026
پاک فوج میں بطور سپاہی بھرتی کیلئے آرمی دفتر جہلم کی ٹیم 8 اپریل 2026 کو منڈی بہاءالدین آئے گی۔ اہلیت کے حامل امیدوار گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول میانہ گوندل، تحصیل ملکوال، ضلع منڈی بہاءالدین میں تشریف لائیں۔
05/04/2026
اپیل
حکومت پنجاب سے اپیل ہے کہ موجودہ صورتحال اور ڈیزل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دودھ کی قیمت 350 روپے مقرر کی جائے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Telephone
Website
Address
Busal
Mandi Bahauddin
50486