We learn we serve
Teacher training session sep 2025
Govt. Municipal Model Girls High School, Mandi Bahauddin
Mandi Bhauddin
20/08/2025
الحمدللہ یا رب العالمین۔۔۔
گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلز ھائی سکول کی ہونہار طالبات نے کامیابی کی روایت قائم رکھتے ہوئے جماعت نہم 2025 میں 539 اور 525جیسے قابل رشک نتائج حاصل کئے۔ تمام اساتذہ ، والدین اور طالبات کو مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔
ہماری نسل کا ہر بچہ بنیان مرصوص کو دوہراتا ہے۔ میونسپل ماڈل گرلز ھائی سکول کی طالبات ہمارا فخر ہیں
سب سے پہلے پاکستان 🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
الحمدللہ رب العالمین
یوم آزادی چراغاں
گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلز ھائی سکول منڈی بہاؤالدین
29/07/2025
الحمدللہ
گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلز ھائی سکول منڈی بہاؤالدین کامیابی کی منازل طے کرتے ہوۓ۔ ہماری کامیاب طلباء کو تہہ دل سے مبارک باد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔۔ ہمارے اساتذہ اور طلباء ہمارا فخر ہیں
24/07/2025
الحمدللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلز ھائی سکول منڈی بہاؤالدین نے ایک مرتبہ پھر سے میٹرک رزلٹ 2025 میں شاندار نتائج سے تاریخ رقم کرتے ہوۓ یہ پیغام دیا کہ رزلٹ صرف نمبرز نہیں بلکہ محنت،لگن اور کمٹمنٹ کا ثبوت ہیں۔ ۔
گھبرائیں حوادث سے کیا ہم جینے کے سہارے نکلیں گے
ڈوبے گا اگر یہ سورج بھی تو چاند ستارے نکلیں گے
انداز زمانہ کہتا ہے پھر موج ہوا رخ بدلے گی
انگاروں سے گلشن پھوٹے گا شبنم سے شرارے نکلیں گے
فردوس نظر کے دیوانے تاریک فضا سے کیا ڈرنا
تو شمع نظر کو تیز تو کر ظلمت سے نظارے نکلیں گے
انجام کشاکش ہوگا کچھ دیکھیں تو تماشا دیوانے
یا خاک اڑے گی گردوں پر یا فرش پہ تارے نکلیں گے
مسرورؔ کریں اہل ساحل کچھ فکر نہ ہمت والوں کی
ڈوبیں گے سفینے جتنے بھی اک دن وہ کنارے نکلیں گے
اہلیانِ ضلع منڈی بہاؤالدین کے لیے خوشخبری کمپیوٹر ٹیک کلاس کا آغاز
اس سال ہمارے سکول گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول منڈی بہاؤالدین میں جماعت نہم میں داخلہ لیں اور نئے قابل اساتذہ اور نئے مضامین سے مستفید ہوں۔
گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول منڈی بہاؤالدین میں جماعت نہم دہم کے لیے نت نئے اور منفرد مضامین (کمپیوٹر ٹیک)کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اب روایتی آرٹس و سائنس مضامین کے علاوہ ہمارے سکول میں آپ کے بچے دیگر اہم و بمطابق وقت ضرورت منفرد مضامین کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں جو نہ صرف آپ کے بچے کو تعلیم مہیا کرے گا بلکہ ان کو بنیادی کمپیوٹر سکل بھی سکھا دے گا تاکہ بچے آن لائن ارننگ و لرننگ کر سکیں جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے۔
ان شاء الله آپ سب کے تعاون سے ہم آنے والے سالوں میں مزید نئے مضامین متعارف کروائیں گے جیسا کہ ہیلتھ سائنس جسکی مدد سے بچیاں ابتدائی طبی علاج گھر پر ہی کر سکیں گی۔ آئیں ہم سب مل کر اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کے لیے ان کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہنر مند بھی بنائیں تاکہ وہ معاشی طور سے بھی قابل بنیں اور اپنے والدین کا ساتھ دے سکیں۔
یاد رہے یہ تھیوری مضامین کے ساتھ پریکٹس ورک بھی ہے لہذا بچے پڑھائی کے ساتھ ساتھ عملی وورک بھی کریں گے جس سے وہ اپنے ہنر کو بہترین انداز میں پالش کر سکتے ہیں۔
والدین سے گزارش ہے وہ اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں اور بچوں کو روایتی تعلیم سے ہٹ کر نئے مضامین کا انتخاب کروائیں۔
مزید معلومات اور داخلہ کے لیے سکول آفس تشریف لائیں۔
وہ دن جو لایا قوم میں عظمت کا اک نشان
تکبیر کی صدا سے لرز اٹھا یہ جہان
ہر سو تھی دھوم، ہر دل میں خوشی کی لہر تھی
پاکستان بنا طاقتور، یہ اس کی سحر تھی
سائنس کے افق پر چمکا ستارہ اپنا
دشمن بھی کانپ اٹھے، یہ تھا اشارہ اپنا
یاد رہے گا یہ دن ہمیشہ، شان سے ہم کو
بڑھتے رہیں گے آگے، تھامے ہوئے علم کو
یہ قوم ہے جواں عزم و ہمت کی نشانی
یوم تکبیر ہے اس فخر کی اک کہانی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Near Park
Mandi Bahauddin