Ghazali Model High School jhulana Campus

Ghazali Model High School jhulana Campus

Share

Our mission meeting international competency standars of speaking, reading, creative writing,

01/05/2026

Toyota Corolla Gli 2015 for sale demand 3390. Chat diggi bonut genuine .

20/09/2025

محترم والدین السلام علیکم ۔
بچوں کو فرسٹ ٹرم امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کی ہارڈ کاپی ڈائری میں لف کر دی گئ ہے ۔محفوظ کر لیں۔سافٹ کاپی اپنے موبائل میں محفوظ کر لیں۔اگر کسی بچے کو ڈیٹ شیٹ نہیں ملی تو آفس سے لے لیں۔بچوں کا امتحانات کے دوران سکول ٹائم 8 بجے سے 11 بجے تک ہو گا۔امتحانت سے پہلے جن بچوں کا پیپر فنڈ اور فیس رہتی ہے، لازمی جمع کروائیں۔

19/09/2025

ضرورت ہے۔
غزالی کلثوم کیمپس جھولانہ میں کوالیفائڈ ٹیچر کی ضرورت ہے ۔خواہش مند سی وی بھیج سکتے ہیں
03426647323

27/08/2025

محترم والدین، اساتذہ کرام اور عزیز طلباء وطالبات ، جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ انشاءاللہ یکم ستمبر سے سکول اوپن ہو رہے ہیں، آپکو مطلع کیا جاتا ہے کہ سکول بچوں کے لئے صفائی وغیرہ کے لحاظسے بالکل ریڈی کر دیا جائے گا، آپ سے گزارش ہے بچوں کو ذہنی طور پر ریڈی کریں اور پہلے دن ہی سکول بھیجیں۔اگر آپ کہیں گئے ہوئے ہیں تو فوراً گھر آئیں کیونکہ سکول کھلتے ہی فرسٹ ٹرم امتحانات شروع ہو جائیں گے۔اس لئے برائے مہربانی بچوں کو مزید چھٹی نہ تا کہ بچوں کا مزید نقصان نہ ہو۔ جو بچے نیا داخلہ لینا چاہ رہے ہیں انکو بتا جاتا ہے کہ پرنسپل سر آفس میں موجود ہوتے ہیں وہ اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروائیں تا کہ یکم سے وہ بھی ریگولر سکول آئیں ۔شکریہ
آپکی دعاؤں کا طالب ۔
حافظ عامر سہیل (پرنسپل غزالی کلثوم کیمپس جھولانہ)

15/08/2025

غزالی کلثوم کیمپس جھولانہ میں پرچم کشائی کی گئ

14/05/2025

اس جذبے کو، اس جنون کو دشمن تو کیا، دشمن کا باپ بھی مات نہیں دے سکتا، محمد عبداللہ وقاص اپنی تقریر کے ذریعے دشمن کو للکار کر اپنی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ، آج غزالی کلثوم کیمپس جھولانہ میں سپیشل اسمبلی رکھی گئ، جس میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،بچوں اور بچیوں نے مختلف ٹیبلوز،ملی نغمہ،تقاریر اور پوسٹرز بنا کر افوج پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور آخر میں یوم تشکر مناتے ہوئے سجدہ شکر ادا کیا گیا۔پرنسپل سر نے آخر میں بچوں میں نقد انعامات تقسیم کئے اور اپنی تقریر میں دشمن کو للکار کر دشمن کو یہ پیغام دیا کہ 2 ٹیمیں ہماری بھی ہیں۔

07/05/2025

"محترم والدین، اساتذہ کرام اور عزیز طلباء و طالبات!
حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق غزالی ماڈل ہائی اسکول کلثوم کیمپس جھولانہ (رجسٹرڈ) آج، 7 مئی 2025 کو بند رہے گا۔
براہ کرم اس اطلاع کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دیگر افراد تک بھی پہنچائیں۔
شکریہ!"

03/05/2025

الحمدللہ گورنمنٹ آف پاکستان سے اپنے علاقے کا واحد رجسٹرڈ ادارہ۔۔۔ غزالی کلثوم کیمپس جھولانہ کو گورنمنٹ آف پاکستان نے لائسنس جاری کر دیا ہے۔۔۔ہم اپنے رب کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے کہ الحمدللہ ہم نے جھولانہ اور گردونواح کو لائسنس ہولڈر رجسٹرڈ ادارہ اور وہ بھی غزالی گروپ آف سکولز کی شاخ دی،جس کی بلڈنگ بھی ذاتی ڈیڈھ کنال پر نقشہ کے مطابق بنی ہوئ ہے۔ جس میں آج بھی جھولانہ ،مانگٹ،آہدی، ڈنگہ چک،دریانہ ،ڈیرہ چھٹہ 37 چک اور گردونواح کے ڈیرہ جات سے بچے زیر تعلیم ہیں۔آپ بھی اپنے بچے کو کہیں اور داخل کروانے سے پہلے ایک دفعہ لازمی وزٹ کریں۔۔۔حافظ عامر سہیل MSc Botany

30/04/2025

اطلاع برائے تعطیل
معزز والدین،پیارے طلباء و طالبات،
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یکم مئی (جمعرات) کو یومِ مزدور کے موقع پر اسکول بند رہے گا۔
اس دن ہم ان تمام محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو دن رات ہماری فلاح و ترقی کے لیے محنت کرتے ہیں۔

براہ کرم چھٹی کے دن کو مثبت سرگرمیوں میں گزاریں اور مزدوروں کی عزت و اہمیت کو یاد رکھیں۔

شکریہ
پرنسپل
(غزالی ماڈل ہائی اسکول، کلثوم کیمپس جھلانہ)

Photos from Ghazali Model High School jhulana Campus's post 26/04/2025

آج غزالی کلثوم کیمپس جھولانہ میں یوم یکجہتی فلسطین ڈے منایا گیا جس میں مارننگ اسمبلی میں بچوں نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف تقاریر اور ڈرامے پیش کئے۔بعد میں سر پرنسپل حافظ عامر سہیل صاحب نے بچوں کو اسرائیل کے ظلم اور بربریت کے بارے آگاہ کیا گیا۔بچوں نے اپنی محنت سے فلسطین سے یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف پوسٹرز بنائے اور بعد میں اسرائیل کے جھنڈے کو آگ لگا کر احتجاج کیا گیا۔ غزالی کلثوم کیمپس جھولانہ فلسطین ژندہ باد، اسرائیل مردہ باد ،we stand with Falsteen کے نعروں سے گونج اٹھا۔آخر میں اہلیان فلسطین کے لئے رو رو کر دعائیں کی گئ۔

Want your school to be the top-listed School/college in Mandi Bahauddin?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Mandi Bahauddin