Nomi baloch

Nomi baloch Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nomi baloch, School, Mandi Bahauddin.

Bhallowal cricket club
06/09/2019

Bhallowal cricket club

شاداب خان ملک میں کرکٹ کی بحالی پر شاداںلاہور: شاداب خان ملک میں کرکٹ کی بحالی پر شاداں ہیں، انھوں نے ڈومیسٹک سیزن میں ط...
24/08/2019

شاداب خان ملک میں کرکٹ کی بحالی پر شاداں

لاہور: شاداب خان ملک میں کرکٹ کی بحالی پر شاداں ہیں، انھوں نے ڈومیسٹک سیزن میں طویل اسپیل سے ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے تیاری کا عزم ظاہر کردیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ دیگر پاکستانی کرکٹرز کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ ہوم گراؤنڈ میں اپنے پرستاروں کے سامنے کھیلوں، ٹیسٹ کرکٹ کی بھی ملک میں واپسی بہتر ہوگی لیکن موجودہ صورتحال میں غیر ملکی ٹیمیں کسی بھی فارمیٹ کے لیے آئیں بڑی خوش آئند بات ہے،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ جمعرات کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کے بعد میں نے بھرپور ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔ پری سیزن کیمپ فٹنس اورفارم میں بہترین لانے کا اچھا موقع ہے،اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بہتر نہ ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں نے زیادہ تر محدود اوورز کے میچز میں حصہ لیا۔ اس لیے ریڈ بال سے تھوڑی مشکل ہوتی ہے،گذشتہ 4 ٹیسٹ میں میری بیٹنگ میں کارکردگی بہتر رہی البتہ بولنگ میں زیادہ اچھا پرفارم نہیں کرسکا، انھوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں اچھی ٹریننگ اور بعد ازاں فرسٹ کلاس سیزن میں بھی طویل اسپیل کرتے ہوئے طویل فارمیٹ کے لیے بھی کارکردگی میں نکھار لانے کی کوشش کروں گا۔
شاداب خان نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارم کروں لیکن ایسا ہر بار کرنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے ممکن نہیں ہوتا، انٹرنیشنل کرکٹ میں رہنے کے لیے ہر روز کچھ نیا سیکھنا پڑتا ہے۔ میری بھی کوشش ہے کہ نئیڈیلیوریز پر کام کرتے ہوئے بہتر کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھوں۔
ایک سوال پر شاداب خان نے کہا کہ مصباح الحق کو کوچ بنانا پی سی بی کی صوابدید ہے، میں ان کی زیرقیادت کھیل چکا اور ان سے ہمیشہ سیکھنے کا موقع ملتا رہا۔ شاداب خان نے شادی والدین کی مرضی سے کرنے کا عندیہ دیا،انھوں نے کہا کہ جوڑے تو آسمانوں پر بنتے ہیں،جب بھی کوئی لڑکی والدین کو پسند آگئی تو ان کی مرضی سے شادی کروں گا۔

24/08/2019

Good morning 🌞 All friends

2019 Best Couple Hassan Ali with his wife
24/08/2019

2019 Best Couple Hassan Ali with his wife

Address

Mandi Bahauddin
50400

Telephone

+923418732953

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nomi baloch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category