15/10/2023
بیکن ایجوکیشن ہاؤس میانہ گوندل / ملکوال
__________________________________________________
سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور حکومت پنجاب کے مابین جاری کشمکش کی وجہ سے اساتذہ نے سکولوں اور کلاسز کا بائیکاٹ کر رکھا ہے
جسکی وجہ سے طلباء اور طالبات کا تعلیمی مستقبل مسائل کا شکار ہو سکتا ہے ایسے حالات میں بیکن ایجوکیشن ہاؤس نے اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہوئے بعد از دوپہر ( سکینڈ شفٹ) فری کلاسز کے اجراء کا اہتمام کیا ہے
تمام گورنمنٹ سکولوں کے طلباء (پرائمری کلاسز) اور طالبات (پرائمری تا ہائی کلاسز) بغیر کسی فیس کے تعلیم حاصل کریں' جب تک سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے مسائل حل نہیں ہوجا تے ۔ یہ سہولت طلباء اور طالبات کے لیے موجود رہے گی ۔ بعد ازاں بچے اپنے اپنے سکولوں میں واپس جا سکتے ہیں
اس پیغام کو صدقہ جاریہ سمجھ کر سرکاری سکولوں کے طلباء اور طالبات اور انکے والدین تک پہنچائیں
ہمارا حکومت پنجاب سے مطالبہ
ہے کہ اساتذہ کے مسائل کو سمجھا جائے اور ان کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے تاکہ مستقبل کے معماروں کو ناقابلِ تلافی نقصانات سے بچا جاسکے ۔۔۔۔۔۔
عبد الرؤف گوندل
ڈائریکٹر
بیکن ایجوکیشن ہاؤس میانہ گوندل
/ منڈی بہاوالدین
رابطہ نمبر
0343_7744667
0344_8205623
20/12/2022