19/06/2026
اویس بیگ شہید
#شہادت
Farhan Ahmed Gondal
I work for defence of Islam. I work for human smile. I work for Entertainment
19/06/2026
اویس بیگ شہید
#شہادت
18/06/2026
پاکستان نے امن کا راستہ دکھا کر دنیا کو ایک بڑی جنگ سے بچا لیا۔ تاریخی معاہدے کے تین دستخط کنندگان۔
Farhan Ahmed Gondal فرحان احمد گوندل Muslim Student Organization Pakistan Muslim Students Organization Karachi Official"
M***i Abu Muhammad
Bilal Rabbani
Crescent Bahuman Ltd.
MSO Rawalpindi
PML(N)
Pakistan Tehreek-e-Insaf
ISPR
DG ISPR
17/06/2026
وہ لکھے تو جواب DG ISPR دے
اسکے بول پر صفائی طارق جمیل دے اسکے الفاظ ہمالیہ کے بلندیوں کے مانند تھیں وہ بدن نحیف کا وارث پر عزم و استقلال کا کوہسار تھا
اسکے قلم سے ہوا سوال صاحبان دستار کے جبہ کو کرتا تار تار
مشن حقہ کا یوں وکیل کہ صحابہ اول و آخر وہ امیر عزیمت سے لگی نبھا گیا
16 جون یوم شہادت
Farhan Ahmed Gondal فرحان احمد گوندل
Inaam Khan Lodhi Mso Inayatullah Farooqi Arslan Kiani Bilal Rabbani
15/06/2026
🎤 New track loading…
The wait begins.
𝓒𝓸𝓶𝓲𝓷𝓰 𝓼𝓸𝓸𝓷
Farhan Ahmed Gondal فرحان احمد گوندل Muslim Students Organization Karachi Official" Muslim Student Organization Pakistan MSO Rawalpindi
15/06/2026
🎤 New track loading…
The wait begins.
𝓒𝓸𝓶𝓲𝓷𝓰 𝓼𝓸𝓸𝓷
Farhan Ahmed Gondal فرحان احمد گوندل MSO Rawalpindi MSO Sindh Official Muslim Student Organization Pakistan Muslim Students Organization Karachi Official"
شہیدوں کو تو اکثر ناز ہوتا ہے شہادت پر 🥀
عمر ابنِ خطاب رضی تجھ پر شہادت ناز کرتی ہے
#محرم
ؓ #یاالله
M***i Abu Muhammad فرحان احمد گوندل
Farhan Ahmed Gondal
MSOPakistan MSO Rawalpindi MSO Sindh Official
15/06/2026
ؓ
یکم محرم الحرام یومِ شہادت امیرالمؤمنین، خلیفۂ ثانی، مرادِ رسولؐ، فاتحِ فارس و روم سیدنا عمر فاروقِ اعظمؓ۔
اللہ تعالیٰ ہمیں سیرتِ فاروقیؓ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ؓ
Farhan Ahmed Gondalفرحان احمد گوندل
14/06/2026
🌹 جب حضرت عمرؓ، اہلِ بیت کے داماد بنے — ایک اہم تاریخی حقیقت 🌹
آج بہت سے مسلمان اس تاریخی حقیقت سے ناواقف ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی، حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا نکاح خلیفۂ ثانی حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ہوا تھا۔
یہ واقعہ اہلِ سنت کی متعدد معتبر کتبِ تاریخ و حدیث میں مذکور ہے، جن میں:
📚 الطبقات الکبریٰ (ابن سعد)
📚 الاستیعاب (ابن عبد البر)
📚 اسد الغابہ (ابن الاثیر)
📚 البدایہ والنہایہ (ابن کثیر)
📚 سنن بیہقی
📚 مصنف ابن ابی شیبہ
شامل ہیں۔
حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور سیدہ فاطمہ الزہراء رضی اللہ عنہا کی صاحبزادی تھیں، یعنی وہ نبی کریم ﷺ کی نواسی تھیں۔
مؤرخین کے مطابق اس مبارک نکاح سے زید بن عمر اور رقیہ بنت عمر بھی پیدا ہوئے۔
🌹 یہ واقعہ ہمیں کیا سکھاتا ہے؟
یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ:
✅ صحابۂ کرام اور اہلِ بیت کے درمیان باہمی محبت اور احترام موجود تھا۔
✅ اختلافات کو نفرت اور دشمنی کا رنگ دینا درست نہیں۔
✅ اہلِ بیت کی محبت اور صحابۂ کرام کا احترام، دونوں اہلِ سنت والجماعت کے عقیدے کا حصہ ہیں۔
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے صحابۂ کرام کے بارے میں فرمایا:
وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُم بِإِحْسَانٍ رَّضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ
ترجمہ:
"اور مہاجرین و انصار میں سے سبقت لے جانے والے اور وہ لوگ جنہوں نے نیکی کے ساتھ ان کی پیروی کی، اللہ ان سب سے راضی ہو گیا اور وہ اللہ سے راضی ہو گئے۔"
📖 (سورۃ التوبہ: 100)
اہلِ سنت کا راستہ اعتدال کا راستہ ہے:
🌹 ہم اہلِ بیت سے محبت کرتے ہیں۔
🌹 ہم تمام صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا احترام کرتے ہیں۔
🌹 ہم ان مقدس ہستیوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کے بجائے ان کے باہمی تعلقات، قربانیوں اور دین کی خدمت کو یاد کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اہلِ بیتِ اطہار اور تمام صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے سچی محبت، ادب اور احترام کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲
14/06/2026
(پریس ریلیز)
ایم ایس او پاکستان یکم تا دس محرم عشرہ فاروق و حسین رضی اللہ عنہماکے عنوان سے منائے گی
حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور حضرت سیدناحسین رضی اللہ عنہ کی حیاتِ مبارکہ امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
اسلام آباد( )ناظم اطلاعات و نشریات مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (MSO) پاکستان بلال ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم ایس او پاکستان یکم تا دس محرم الحرام ملک بھر میں عشرہ فاروق و حسین رضی اللہ عنہماکے عنوان سے منائے گی۔بلال ربانی کامزید کہنا تھا کہ عشرہ فاروق و حسین رضی اللہ عنہما کے مناسبت تعلیمی اداروں میں سیمینارز، دروس، تربیتی نشستوں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی عدل و انصاف پر مبنی حکمرانی اور سیدناحسین رضی اللہ عنہ کی عظیم قربانی، استقامت اور حق گوئی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔
ناظم اطلاعات و نشریاتMSOپاکستان نے مزید کہا کہ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور حضرت سیدناحسین رضی اللہ عنہ کی حیاتِ مبارکہ امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان بزرگ ہستیوں کی تعلیمات نوجوان نسل میں دینی شعور، کردار سازی، حق پسندی اور امت کے ساتھ وابستگی پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، محرم الحرام ہمیں صبر، قربانی، عدل، اخوت اور دینِ اسلام کے لیے ہر قسم کی جدوجہد کا درس دیتا ہے، ایم ایس او پاکستان عشرہ فاروق و حسین رضی اللہ عنہما کے ذریعے نوجوانوں تک ان عظیم شخصیات کا پیغام پہنچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
والسلام
جاری کردہ
بلال ربانی
ناظم اطلاعات و نشریاتMSOپاکستان
Farhan Ahmed Gondal فرحان احمد گوندل MSOPakistan Mso Sindh MSO Sindh Official Mso Mandi Bahauddin MSO Rawalpindi
#نوابشاہ #سندھ
مرکزی دورۂ بیداری طلبہ مہم کے تحت نواب شاہ میں طلبہ سے خصوصی نشست، جس سے ناظم اطلاعات MSO پاکستان بلال ربانی نے ’’معاشرہ سازی میں نوجوانوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا اور نوجوانوں کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔