Al Badar Quran house M.B.Din

Al Badar Quran house M.B.Din

Share

نقش ہے جو دل پے وہ تحریر پاکستان ہے
لا الہ الا اللہ کی جاگیر پاکستان ہے
#23March_PakistanDay

10/09/2022

دنیا کے پہلے موبائل کا بنیادی کام صرف کال کروانا تھا، اور موبائل کی اس پہلی نسل کو 1G یعنی فرسٹ جنریشن کا نام دیا گیا۔ اور اس موبائل میں کال کرنے اور سننے کے سوا کوئی دوسرا آ پشن نہیں ہوتا تھا۔

پھر جب موبائلز میں sms یعنی سینٹ میسج کا آپشن ایڈ ہوا، تو اسے 2G یعنی سیکنڈ جنریشن کا نام دیا گیا ۔
پھر جس دور میں موبائلز کے ذریعے تصاویر بھیجنے کی صلاحیت بھی حاصل کر لی گئی تواس ایج کے موبائلز کو 3G یعنی تھرڈ جنریشن کا نام دیا گیا ۔

اور جب بذریعہ انٹرنیٹ متحرک فلمز اور موویز بھیجنے کی صلاحیت بھی حاصل کر لی گئی تو اس ایج کے موبائلز کو 4G یعنی فورتھ جنریشن کا نام دیا گیا۔۔۔

اور ابھی جب موبائلز کی دنیا 5G کی طرف بڑھ رہی تو اس وقت تک دنیا کی ہر چیز کو موبائل میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ آج دنیا کا شاید ہی کوئی ایسا کام ہو گا جو موبائل سے نہ لیا جا رہا ہو۔ مگر حیرت ہے کہ اتنی ترقی کرنے اور نت نئے مراحل سے گزرنے کے باوجود یہ موبائل آج بھی اپنا بنیادی کام نہیں بھولا۔

آپ کوئی گیم کھیل رہے ہوں یا فلم دیکھ رہے ہوں، انٹرنیٹ سرچنگ کر رہے ہوں یا وڈیو بنا رہے ہوں ۔۔۔ الغرض موبائل پر ایک وقت میں مثلا 10 کام بھی کر رہے ہوں۔۔۔۔ لیکن جیسے ہی کوئی کال آئے گی موبائل فوراً سے پہلے سب کچھ چھوڑ کر آپ کو بتاتا ہے کہ کال آرہی ہے یہ سن لیں۔ اور وہ اپنے اصل اور بنیادی کام کی خاطر باقی سارے کام ایکدم روک لیتا ہے۔

اور ایک انسان جسے اللہ نے اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا اور ساری کائنات کو اس کی خدمت کے لیے سجا دیا، وہ اللہ کی کال پر دن میں کتنی بار اپنے کام روک کر مسجد جاتا ہے؟ مسجد جانا تو درکنار اب اللہ کی کال یعنی اذان پر ہم اپنی گفتگو بھی روکنا مناسب نہیں سمجھتے..!!

13/08/2022

کیا کل کو ہمارے بچوں کے حاکم آج کے حکمرانوں، افسروں اور مالداروں کے بچے ہوں گے؟
کیا کل کو غریب کے بچوں کی قسمت کے فیصلے آج کے امیر زادے کریں گے؟

کوئی اختلاف نہیں کہ یہ یہاں کیوں ، سوال یہ کہ صرف یہ یہاں کیوں؟
سرکاری پروگرامز ہوں یا قومی تہوار، 14 اگست ہو یا یوم دفاع صرف افسروں اور سیاستدانوں کی ہی فیملیز کیونکر مدعو ہوتی ہیں ؟
کیا غریب کے بچوں کی قسمت میں صرف امیرزادوں کی عیاشیوں ، پروٹوکول اور ناز و نخرے دیکھ کر احساس کمتری کا شکار ہونا ہے؟؟ ؟
آخر کیوں؟ مدرسے کا صرف ایک بچہ بلایا گیا وہ بھی صرف تلاوت کیلئے ۔ کیا آج ان امیرزادوں کے ذہنوں میں یہ بات ڈالی جارہی ہے کہ یہ ایوان اور یہ کرسیاں تمہارے لیے ہیں ہاں صرف تمہارے لیے ۔ مولویوں کی دوڑ مسجد تک ہی محدود رکھنی ہے بس آگے نہیں آنے دینا ۔ زیادہ سے زیادہ وہ اسمبلی میں آکر تمہیں قرآن مجید کی چند آیات سنا کر ایک سائڈ پہ ہوجائے
دین کے طالب علموں سے اتنی نفرت کیوں؟؟؟

Photos from Al Badar Quran house M.B.Din's post 13/08/2022

کامیاب شخصیت کورس آخری دن کی اختتامی تصویری جھلکیاں۔
جس میں مہمان خصوصی پروفیسر حافظ طلحہ سعید صاحب اور انجنئیر حمید الحسن صاحب تھے۔

Photos from Al Badar Quran house M.B.Din's post 12/08/2022

البدر قرآن ہاؤس منڈی بہاوالدین میں خطبہ جمعہ کے مناظر۔

11/08/2022

*تمام احباب سے گزارش ہے کہ خود بھی تشریف لائے* اور دوستوں کو بھی دعوت دیں۔
جزاکم اللہ خیرا

11/08/2022

آج رات 10 بجے ان شاء اللہ

11/08/2022
10/08/2022

ان شاء اللہ عزوجل

Photos from Al Badar Quran house M.B.Din's post 10/08/2022

کامیاب شخصیت کورس

فضیلت الشیخ مفتی عبداالرحمن عابد صاحب کا کامیاب کون؟ پر بہترین سیشن

Photos from Al Badar Quran house M.B.Din's post 10/08/2022

ان شاء اللہ عزوجل

03/08/2022

*کامیاب شخصیت کورس*
10 اگست تا 12 اگست تک ان شاءاللہ *البدر قرآن ہاؤس محلہ اسلام نگر نزد چونگی گیھگا ہاؤس منڈی بہاؤالدین* میں شروع ہونے جارہا ہے

۔۔۔کورس آنلائن نہیں ہوگا

۔۔۔رہائش/ کھانے کا انتظام کیا گیا ہے
۔۔۔ کسی بھی قسم کی کوئی فیس نہیں
۔۔۔ 3 دن کے کورس کے دوران آپ کو ادارے میں ہی رہنا ہوگا
۔۔۔
۔۔۔یہ کورس صرف مردوں کے لئے ہے۔

ابھی آنلائن فارم فل کرکے داخلہ لے

👇👇

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLScp0-8sddsql8Qio-DzFNJtFFG3SMoXJzgYDJ3plS6gt1K6xQ/viewform?usp=sf_link

Want your school to be the top-listed School/college in Mandi Bahauddin?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


محلہ اسلام نگر
Mandi Bahauddin