Darul uloom Taleem ul Quran M.B.Din

Darul uloom Taleem ul Quran M.B.Din

Share

دارالعلوم تعلیم القرآن دین اسلام کی اشاعت کیلئے بچوں کو فی سبیل اللہ دینی وعصری تعلیم،تربیت دے کر اسلام کی اشاعت میں مصروف ہے۔

Photos from Darul uloom Taleem ul Quran M.B.Din's post 07/04/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
جامعہ دارالعلوم تعلیم القرآن، منڈی بہاؤالدین میں 1447ء تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز!
آج 18 شوال المکرم بروز منگل صبح 9:00 بجے جامعہ میں ایک روح پرور افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں علم و عمل کے چراغ روشن کیے گئے۔
حضرت مولانا انعام الحق معاویہ صاحب نے قرآن و سنت کے دلائل سے ثابت کیا کہ صاحبِ علم ہی درحقیقت غنی ہے، اسے دنیاوی مال و متاع کی طرف دیکھ کر خود کو کم تر نہیں سمجھنا چاہیے۔
حضرت مولانا ابوسعد عبدالجبار صاحب نے طالبِ علم کے مقام اور ذمہ داریوں پر قیمتی نصائح پیش کیں اور نئے تعلیمی سال کا افتتاح کیا۔
اللہ پاک اس گلستانِ علم کو ہمیشہ سرسبز و شاداب رکھے اور ہمیں اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)
شعبہ نشرو اشاعت
دارالعلوم تعلیم القرآن مجاہدآباد منڈی بہاوالدین

30/03/2026

کون کون تیار ہے۔ جو احباب جس درجہ میں داخلے کے خواہشمند ہیں۔ کمنٹ کریں۔
داخلے کیلئے تیار نہیں تو کونسی وجوہات ہیں جس وجہ سے آپ اس جامعہ کا انتخاب نہیں کررہے۔ احباب کمنٹ میں حاضری لگوائیں۔

29/03/2026

*ضروری اعلان*
کل بروز پیر 30 مارچ 2026 بمطابق 10 شوال 1447
جامعہ *دارالعلوم تعلیم القرآن* مجاہد آباد میں شعبہ *حفظ و ناظرہ* کی پڑھائی کاآغاز کیا جا رہا ہے اور محدودنشستوں پر داخلہ بھی جاری ہے، جامعہ میں زیرِ تعلیم بچوں کےوالدین سے گزارش ہے عصرکے بعدبچوں کی حاضری یقینی بنائیں، اور نئے داخلوں کے متمنی حضرات
جلد از جلد رابطہ فرمائیں، شکریہ
رابطہ نمبر 0345.8263485
استاذ العلماء حضرت مولانا *ابوسعدعبدالجبار* صاحب
مدیر جامعہ *دارالعلوم تعلیم القرآن*
مجاہد آباد،منڈی بہاؤالدین

29/03/2026

جامعہ دارالعلوم تعلیم القرآن مجاہد آباد منڈی بہاوالدین کی پہچان: پختہ بنیاد، روشن مستقبل
تعلیمی اداروں کا اصل وقار بلند و بالا عمارتوں سے نہیں، بلکہ وہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے پختہ کار اذہان اور علمی معیار سے ہوتا ہے۔ ہر ادارے کا اپنا ایک طرہ امتیاز ہوتا ہے، اور ہمارے جامعہ کا فخر اس کے شعبہ کتب کے ابتدائی درجات ہیں۔
ہماری انفرادی خصوصیات
اساس کی مضبوطی: ہم "درجہ اولیٰ" کو محض ایک آغاز نہیں بلکہ پورے تعلیمی سفر کی بنیاد سمجھتے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ اگر بنیاد مستحکم ہو تو اس پر علم کی بلند ترین عمارت کھڑی کی جا سکتی ہے۔
عربی عبارت پر مہارت: ہماری خاص توجہ طلباء کی عربی عبارت خوانی اور فہمِ زبان پر ہوتی ہے۔ انتھک محنت اور جہدِ مسلسل کے ذریعے ہم طلباء کو اس قابل بناتے ہیں کہ وہ عربی زبان و ادب کی باریکیوں کو سمجھ سکیں۔
معیار بمقابلہ مقدار: اگرچہ ہمارا جامعہ رقبے کے لحاظ سے بہت وسیع نہیں، لیکن تعلیمی معیار میں ہم کسی بھی بڑے ادارے سے پیچھے نہیں ہیں۔ ہم پر تعیش عمارتوں کے بجائے معیاری تدریس اور طلباء کی علمی آبیاری پر یقین رکھتے ہیں۔
ہمارے (طلباء): ہمارے جامعہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء جب اعلیٰ تعلیم کے لیے دیگر بڑے اداروں کا رُخ کرتے ہیں، تو اپنی قابلیت، ذہانت اور ٹھوس علمی بنیاد کی بدولت وہاں کے ممتاز ترین طلباء میں شمار کیے جاتے ہیں۔
"تعلیم صرف معلومات کا نام نہیں، بلکہ یہ کردار سازی اور فہمِ دین کی وہ جوت ہے جو ہم اپنے طلباء کے دلوں میں جلاتے ہیں۔"

دعوتِ نظارہ
ہم آپ کو خلوصِ دل سے دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے جامعہ کا دورہ کریں۔ آئیں اور خود مشاہدہ کریں کہ کس طرح محدود وسائل کے باوجود ہم اخلاص، محنت اور لگن کے ساتھ علم کی شمع روشن کر رہے ہیں اور نئی نسل کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے کوشاں ہیں۔
الداعی الی الخیر
شعبہ نشرو اشاعت دارالعلوم تعلیم القرآن مجاہد آباد منڈی بہاوالدین
0345.8263485
0347.8844089

27/03/2026

🕌 عظیم الشان خوشخبری! اہل شہر منڈی بہاءالدین کے لیے سنہرا موقع 🕌
اپنے بچوں کو گھر کے پیار بھرے ماحول میں حافظِ قرآن بنائیں۔ اب دور دراز کے ہاسٹلز کی ضرورت نہیں!
✨ منفرد تعلیمی نظام:
بچہ صبح جامعہ آئے گا اور شام کو آپ کے پاس گھر واپس! قرآن کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاقی تربیت بھی۔
✅ ہماری خصوصیات:
🛡️ CCTV کیمروں کے ذریعے محفوظ نگرانی۔
☀️ لوڈشیڈنگ سے پاک سولر سسٹم کا مکمل انتظام۔
📝 ہر بچے کی انفرادی کارکردگی کی ماہانہ رپورٹ۔
🚫 ہر قسم کے تشدد اور تعصب سے پاک مثالی ماحول۔
📍 دارالعلوم تعلیم القرآن، مجاہد آباد، منڈی بہاءالدین
الداعی الی القرآن
مولانا ابوسعد عبد الجبار صاحب مہتمم اعلیٰ جامعہ ھذا
📞 رابطہ: 0345-8263485

26/03/2026

📣 خوشخبری! خوشخبری! خوشخبری!
اپنے بچوں کو حافظِ وعالم قرآن بنائیے اور دنیا و آخرت کی کامیابی سمیٹئے!
داخلہ جات برائے سال 2026ء جاری ہیں!
کیا آپ اپنے بچوں کو دینی و عصری علوم کے حسین امتزاج سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں؟
دارالعلوم تعلیم القرآن (ملحقہ وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان) آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کا ضامن!
ہم پیش کرتے ہیں ایک ایسا تعلیمی ماحول جہاں قرآن کی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید دنیا کے تقاضوں کو بھی پورا کیا جاتا ہے۔
✨ ہماری نمایاں خصوصیات:
✅ دینی و عصری تعلیم کا کوالیفائیڈ ٹیچرز کی زیرِ نگرانی بہترین نظام۔
✅ طلباء کے لیے معیاری کھانے اور رہائش کا بہترین انتظام۔
✅ سی سی ٹی وی (CCTV) کیمروں کے ذریعے ہمہ وقت نگرانی۔
✅ کشادہ، صاف ستھرا اور پرسکون تعلیمی ماحول۔
✅ طلباء کی انفرادی کارکردگی کا ریکارڈ اور ماہانہ رپورٹ۔
✅ پینے کے لیے فلٹر شدہ صاف پانی اور 24 گھنٹے سولر سسٹم کی سہولت۔
📚 ہمارے شعبہ جات:
🔹 درجہ حفظ (بمع مڈل)
🔹 درجہ اولیٰ (بمع 9th)
🔹 درجہ اولیٰ (بمع 10th)
🔹 درجہ ثانیہ سے درجہ سادسہ (مساوی بی اے)
🔹 ترجمۃ القرآن کلاس (جدید طرز پر)
📍 پتہ: مجاہد آباد، منڈی بہاءالدین۔
🗓️ اہم معلومات:
آغازِ داخلہ: 10 شوال المکرم
آغازِ اسباق: 18 شوال المکرم
📝 نوٹ: داخلہ کے وقت طالب علم کا بے فارم یا شناختی کارڈ اور سرپرست کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ہمراہ لائیں۔
📞 رابطہ کے لیے ابھی کال کریں:
حضرت مولانا ابوسعد عبدالجبار صاحب (مہتمم جامعہ)
📱 0345-8263485
📱 0300-7563485

26/03/2026

ضلع منڈی بہاوالدین کی سب سے بڑی تعلیمی درسگاہ
دارالعلوم تعلیم القرآن مجاہد آباد منڈی بہاوالدین
نئے سال کے داخلے
10 شوال المکرم سے شروع ہو جائیں گے۔ ان شاءاللہ
احباب بروقت رابطہ کریں۔
خصوصیات اشتہار سے ملاحظہ فرمائیں۔
0345.8263485
0300.7563485

15/03/2026
Want your school to be the top-listed School/college in Mandi Bahauddin?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


M. B. Din
Mandi Bahauddin