20/08/2025
*✨علم نحو پر بہت ہی شاندار کتاب*✨
*بدر السعید شرح اردو نحو میر*
*مع اضافاتِ جدیدہ اغراض، تشریح، علامات، قواعد*
یہ کتاب طلبہ و طالبات کے ساتھ معلمین حضرات کے لیے بھی بہت فائدے مند ہے
اس کتاب میں نحو کی بڑی کتب سے مسائل کو آسان انداز میں بیان کیا گیا ہے
440 صفحات
قیمت 700 ڈلوری سمیت
تفصیلی فہرست دیکھنے کے لیے وٹس ایپ میسج کریں
پورے پاکستان میں گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں
03085676311
25/06/2025
*✨لابُدَّ کی ترکیب✨*
اس کی ترکیب میں دو مذھب ہیں:
*▪️1- جمہور کے نزدیک*
✨"فلَابُدَّ مِنْ عَائِدٍ"
لا برائے نفی جنس
بد مبنی بر فتح منصوب محلا اسمِ لا
"من عائد" طرف مستقر ہوکر مرفوع محلا خبرِ لا
لائے نفی جنس اپنے اسم اور خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ
*▪️2- سیبویہ کے نزدیک*
✨"فلابُدَّ من عَائِدٍ"
*"لابد"* *"خمسة عشر"* کی طرح مرکب ہے جو مبنی بر فتح مرفوع محلا مبتدا ہے
اور یہاں لا کا کوئی عمل نہیں
من عائد طرف مستقر ہوکر مبتدا کی خبر
مبتدا اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ
*(الفوائد الشافیہ علی اعراب الکافیہ)*
✍🏻محمد بنیامین کیلانی
24/06/2025
منادی منصوب کا عامل کون ہے؟؟؟
جواب از بشیر الناجیہ شرح کافیہ
13/06/2025
*♦️حال اور تمییز کے درمیان اشتراک و افتراق♦️*
*✍🏻محمد بنیامین کیلانی*
*▪️حال اور تمییز پانچ چیزوں میں مشترک ہیں:*
✨1- اسم ہونے میں
✨2- نکرہ ہونے میں
✨3- فضلہ ہونے میں
✨4- منصوب ہونے میں
✨5- ابہام کو رفع کرنے میں
*▪️حال اور تمییز کے درمیان سات امور میں فرق ہوتا ہے:*
*✨ 1-* حال جار مجرور، ظرف اور جملہ ہو سکتا ہے جبکہ تمیز نہیں۔
*✨ 2-* کلام کا معنی کبھی حال پر موقوف ہوتا ہے جںکہ تمییز میں ایسا نہیں ہے۔
*✨3-* حال ھیئت سے ابہام کو دور کرتا ہے جبکہ تمییز ذات سے ابہام کو دور کرتی ہے۔
*✨4-* حال متعدد یعنی ایک سے زائد ہو سکتے ہیں جبکہ تمییز میں ایسا نہیں۔
*✨5-* حال اپنے عامل سے مقدم ہو سکتا ہے جب عامل فعلِ متصرف یا ایسا وصف ہو جو فعل کے مشابہ ہیں جبکہ تمییز اپنے عامل سے مقدم نہیں ہو سکتی۔
*✨6-* حال میں اصل مشتق ہونا ہے جبکہ تمییز میں اصل جامد ہونا ہے۔
💫لیکن کبھی اس کا الٹ ہو جاتا ہے کہ حال جامد اور تمییز مشتق آ جاتی ہے۔
*✨7-* حال اپنے عامل کی تاکید کے لیے بھی آتا ہے جبکہ تمییز نہیں آتی۔
*( شرح الأشمونی بر الفیہ ابن مالک: 267/1)*
11/06/2025
*🔲فائدہ:*
✨برصغیر پاک و ہند میں شائع اعلام جو دو یا تین اسماء سے مل کر بنے ہوتے ہیں مرکب منع صرف (مرکب مزجی) میں داخل ہوتے ہیں.
▪️جیسے "محمد علی"، "محمد حسن علی" وغیرہ
✨ان کے درمیان نہ تو کوئی نسبت ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی کسی حرف کو متضمن ہوتا ہے۔
✨پس انکا پہلا جز مبنی بر سکون ہوگا اور دوسرا معرب غیر منصرف ہوگا
اگر تین اسماء سے مل کر مرکب بنا ہے تو پہلے دونوں جز مبنی بر سکون ہوں گے اور تیسرا جز معرب غیر منصرف ہوگا۔
*✍🏻محمد بنیامین کیلانی*
(الصافية فی توضیح الكافية)
10/06/2025
*♦️"کان" فعل از افعال ناقصہ کے نون کا حذف*♦️
کان کے نون کو حذف کرنا جائز ہے۔
*✨اس کی چند شرائط ہیں:*
*1-* وہ مضارع کی گردان میں ہو۔
*2-* وہ مضارع سکون کے ساتھ مجزوم ہو۔
*3-* اس نون کو بعد ساکن حرف نہ ہو۔
*4-* اس نون کے بعد ضمیر متصل نہ ہو۔
▪️اب جس صیغہ میں یہ تمام شرائط پائی جائیں گی اس میں نون کا حذف جائز ہے۔
جیسے
✨سورہ مریم میں ہے:
"لم أك بغيا"
✨اسی طرح سورہ نحل میں ہے
"لم یك من المشرکین"
یہاں لم أك اور لم یك اصل میں لم اکن اور لم یکن تھے۔
(شرح ابن عقیل، جامع الدروس العربیہ، شرح شذور الذھب، النحو الکافی)
*✍🏻محمد بنیامین کیلانی*
08/06/2025
*🔲قاعدہ:*
مفرد کی ضمیر دو یا دو سے زیادہ ایسی اشیاء/افراد کی طرف لوٹ سکتی ہے جو کسی معاملے میں متحد ہوں۔
✨جیسے اللہ تعالیٰ کا فرمان
*"والله و رسوله احق ان يرضوہ"*
یہاں یرضوہ میں ھا ضمیر مفرد کا مرجع اسم جلالت اور رسول دونوں ہیں اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا بعینہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا ہے۔
07/06/2025
فَتَقَبَّلَهَا اللهُ مِنْهُ، وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ، وَجَعَلْنَا ذَٰلِكَ عِيدًا لِّلْمُسْلِمِينَ."
ترجمہ اور ترکیب کریں
31/05/2024
اغلاط کی درستگی اور نظر ثانی کے بعد نیا ایڈیشن شائع
⬅️کتاب : القاموس الوحید
⬅️عربی اردو لغت
⬅️دورنگہ مع بکس
⬅️جدید الفاظ کے اضافی ضمیمے
⬅️ انگوٹھے کے نشان پر مشتمل جدید انڈیکسنگ
⬅️ یاداشتوں کے لیے الگ مقام
⬅️مصنف : مولانا وحید الزمان کیرانوی رحمۃ اللّٰہ علیہ
⬅️صفحات :1420
⬅️ عمدہ کاغذ
⬅️قدیم اور جدید عربی کے ایک لاکھ سے زائد الفاظ کا مجموعہ
⬅️عربی کے مصادر کے ساتھ ابواب کی تحقیق
⬅️عربی کے مصادر میں موجود قرآن و حدیث کی آیات سے استشہاد
⬅️قدیم عربی اشعار سے استشہاد
⬅️لغوی تحقیق
القاموس الوحید عصر حاضر کی جامع ترین عربی اردو لغت ہے جو کہ کم و بیش ایک لاکھ قدیم اور جدید عربی الفاظ کا عظیم ترین ذخیرہ جو اپنی بےشمار خصوصیات کی بنا پر اب تک کی تمام عربی اردو لغات پر فائق ہے ۔ جدید الفاظ،اصطلاحات ، محاورات ، ضرب الامثال ، مترادفات اور زندہ اسالیب کا ایک خزانہ جس سے کوئی درسگاہ ، کتب خانہ ، استاد یا طالب عالم مستغنی نہیں ہو سکتا۔ پاکستان اور ہندوستان میں پہلی بار شائع ہونے والی معجم جو برس ہا برس کی محنت شاقہ کے بعد علمی استفادے کے لیے دستیاب ہے۔ ایک باکمال صاحب فن کی عرق ریزی کا ثمر ہے۔
پورے پاکستان میں گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں
03085676311
25/03/2024
نام کتاب : ما فی الاسلام
مصنف : پروفیسر اصغر علی روحی رحمتہ اللہ
مکمل 2 حصے ایک جلد میں
اس کتاب سے آپ جان سکیں گے
مسلمانوں کی دین سے دوری کہ اسباب کیا ہیں ؟
کس طرح نو جوان نسل کو دین اسلام سےدور کیا جاتا ہے ؟
اس پر فتن دور میں اہل علم کا کیا کردار ہونا چاہیے؟
اس کے علاوہ اور بہت کچھ
جس کا تفصیلی تزکرہ یہاں ممکن نہیں اپنی اہمیت کے پیش نظر
اس کتاب کا مطالعہ فی زمانہ ارباب علم ودانش، علماء خطباء مبلغین و معلمین ، ڈاکٹرز ، پروفیسرز نیز مدارس دینیہ کے طلبا کے لیے بے حد مفید ہے
ہدیہ =/1650 فری ہوم ڈیلوری
یہ کتاب پورے پاکستان میں گھر بیٹھے منگوانے کے لیے واٹساپ پر مسیج کریں
03085676311
10/03/2024
نور قرآن خکاصۂ تفسیر قرآن
مصنف: شیخ الحدیث وتفسیر مفتی محمد صدیق ہزاروی صاحب
مکمل 30 پارے، 114 قرآنی سورتیں مع رکوع و آیات کی تفصیل کے ساتھ ایک جلد میں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آسان انداز اور کم وقت میں تعلیمات قرآن جان سکیں تو مطالعہ کیجئے
خصوصیات
▪️عام فہم اور آسان زبان، سادہ اندازِ تحریر
▪️عوام الناس اور اھل علم حضرات کے لئے یکساں مفید
▪️مساجد ومحافل گھروں، دفاتر میں درس قرآن کے لیے نیز مرحومین کے ایصال ثواب اور بطور تحفہ مسلمانوں میں تقسیم کرنے کے لیے بہترین انتخاب۔
لہذا مطالعہ کیجئے اور برکتیں حاصل کیجیے
قیمت 1300 فری ہوم ڈلوری
پورے پاکستان میں گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے وٹس ایپ پر رابطہ کریں
03085676311