10/04/2026
کل بروز ہفتہ ای شیٹ پر پہلا پیپر ہوگا کیمسٹری دہم کا
سپروائزری اسٹاف کے لیے ای شیٹ کے متعلق ضروری ہدایات:
1۔ ای شیٹ پر بارکوڈ کے ساتھ سیریل نمبر بھی درج ہوتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے مینوئل شیٹس میں درج ہوتا ہے۔ لہٰذا سپرنٹنڈنٹس فائل میں اس کی انٹری بھی اسی طریقے سے کریں جیسے آپ مینوئل شیٹس کی کرتے ہیں۔
2۔ ای شیٹ کے ہر صفحے پر بارکوڈ درج ہوتا ہے، لہٰذا بارکوڈ پر کسی قسم کی سیاہی، نشان یا دستخط نہ کریں۔
3۔ ای شیٹ کے پہلے صفحے پر سپرنٹنڈنٹ کے دستخط کے لیے جگہ مختص ہے۔ دستخط صرف اسی جگہ پر کریں۔
4۔ ای شیٹ والے پیپرز میں END & BLANK اسٹیمپس کا استعمال نہ کریں۔
5۔ موبائل ایپ سے حاضری لگانے کے لیے رولنمبر سلپ کو سکین کرنے کے بعد جوابی کاپی کی اوپر بار کوڈ کو سکین کریں۔ جس سے جوابی کاپی کا سیریل نمبر درج ہو جائے گا ۔
6۔ واپسی کا بیگ تیار کرتے وقت اسے بند کرنے سے پہلے واپسی کا پتہ اور دیگر کوائف درج کر لیں، تاکہ مارکر یا پین کی سیاہی ای شیٹس پر نہ لگے۔
7۔ کپڑے کے پیکٹ میں، جہاں تک ممکن ہو، کسی گتے کے ڈبے کا استعمال کریں تاکہ کاغذ کے کنارے خراب نہ ہوں۔
8۔ اگر ایسی کوئی چیز دستیاب نہ ہو تو سوالیہ پرچوں کا کالا لفافہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
9۔ ان تمام ہدایات کا اعادہ اپنے نگران عملے کے ساتھ کریں تاکہ وہ پیپر کے دوران آپ کے مددگار ہوں۔