20/12/2025
اعلانِ نتائج تعلیمی سال 2025ء
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول خیر آباد
الحمدللّٰه ربّ العالمین
بفضلِ خداوند تعالیٰ، تعلیمی سال 2025 ءکے اختتامی موقع پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول خیرآبادکے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 22 دسمبر 2025ء،بروز پیر، صبح 9 بجے منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں کیا جائے گا۔ انشاء اللہ۔
اس یادگار اور اہم موقع پر تمام طلباء اور ان کے عزت مآب والدین کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ آپ کی موجودگی ہمارے لئے باعثِ اعزاز ہوگی۔
منجانب: پرنسپل صاحب وجملہ اساتذہ کرام ادارہ ہذا