Govt. Primary School Dharam Pura Mailsi

Govt. Primary School Dharam Pura Mailsi

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt. Primary School Dharam Pura Mailsi, Elementary School, colony chowk mailsi vehari, Mailsi.

GPS DHARAM PURA MAILSI IS RENOWNED PRIMARY LEVEL INSTITUTION WITH DISTINCTIVE POSITION IN DISTRICT VEHARI, LOCATED NEAR COLONY CHOWK NEAR MOBILINK FRANCHISE MAILSI

21/05/2026

From 22-05-2026 to 23-08-2026

06/05/2026

Magic show at GPS Dharam Pura Mailsi to amuse the students

Photos from Govt. Primary School Dharam Pura Mailsi's post 06/05/2026

🌟 خاموش ہیرو 🌟

اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو کسی نہ کسی ذمہ داری اور عہدے سے نوازا ہے، اور ہر عہدہ اپنی جگہ عزت اور اہمیت رکھتا ہے۔ اصل عظمت اُس انسان کی ہے جو ایمانداری، محنت اور خلوص کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرے ❤️

📍 گورنمنٹ پرائمری سکول دھرم پورہ میلسی، ضلع وہاڑی میں ہمارے سکول کے سیکیورٹی گارڈ راؤ محمد اسلم ایک ایسے ہی محنتی اور باکردار انسان ہیں۔

یہ صرف سیکیورٹی گارڈ نہیں بلکہ سکول کے ہر کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں:
✔️ اساتذہ اور بچوں کی حفاظت
✔️ وزیٹرز کا مکمل ریکارڈ
✔️ سکول کے دیگر انتظامی امور
✔️ پودوں کی دیکھ بھال
✔️ سکول کے کاموں کے لیے بازار جانا

🚧 سب سے قابلِ تحسین بات یہ ہے کہ:
ہر ماہ 2 سے 3 مرتبہ زیبرا کراسنگ کو اپنی مدد آپ کے تحت ریفریش کرتے ہیں، حالانکہ:
❌ NSB میں فنڈز نہ ہونے کے برابر ہیں
❌ ایک بار زیبرا کراسنگ بنانے کا خرچہ 4 سے 5 ہزار روپے تک ہوتا ہے
❌ یہ کام دراصل محکمہ ہائی وے کی ذمہ داری ہے

پھر بھی اپنی ذمہ داری سے بڑھ کر کام کرنا، یہی اصل جذبہ ہے 💪✨

🙏 ہم دل کی گہرائیوں سے راؤ محمد اسلم کی محنت، خلوص اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ایسے تمام محنت کش افراد یقیناً حوصلہ افزائی اور عزت کے مستحق ہیں ❤️
درجہ چہارم کے تمام ملازمین کو سلام جو خاموشی سے اداروں کی بنیاد مضبوط بناتے ہیں۔



21/04/2026

🚰 ایک صدقہ جاریہ — بچوں کے لیے ٹھنڈے پانی کا انتظام 🚰
​"بے شک بہترین صدقہ پانی پلانا ہے۔" (سنن نسائی)
​الحمدللہ! مخیر حضرات کے تعاون سے ہمارے اسکول میں 2 لاکھ روپے کی لاگت سے 'سبمرسیبل پمپ' کا پچھلا منصوبہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔ تعاون کرنے والے تمام احباب کا بے حد شکریہ!
​اب شدید گرمی کے پیشِ نظر، معصوم بچوں کے لیے ایک الیکٹرک واٹر کولر (90 سے 100 لیٹر بمع فٹنگ) لگوانا مقصود ہے۔
​کل تخمینہ: 1,00,000 روپے
​جمع شدہ رقم: 60,000 روپے
​مزید ضرورت: 40,000 روپے
​آئیں! اس شدید گرمی میں بچوں کی پیاس بجھانے کے لیے اپنا حصہ ڈالیں اور اللہ کی رضا حاصل کریں۔
​تعاون کے لیے رابطہ / اکاونٹ نمبرز:
✅ 0300-8083304 (RAAST)
✅ 0300-7723636 (JazzCash)
✅ 0300-6255078 (JazzCash)
​منجانب: ہیڈ ماسٹر و اسٹاف، گورنمنٹ پرائمری اسکول، دھرمپورہ، میلسی
(براہ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں)

Photos from Govt. Primary School Dharam Pura Mailsi's post 01/04/2026

🌟 سالانہ رزلٹ 2026 کی پروقار تقریب 🌟

الحمدللہ! گورنمنٹ پرائمری سکول دھرم پورہ میلسی میں تعلیمی سال 2025-26 کے سالانہ نتائج کا اعلان ایک شاندار تقریب میں کیا گیا۔ 🎓

🏆 نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں، جبکہ والدین اور اہلِ علاقہ کی بھرپور شرکت نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔

📢 اس موقع پر نئے تعلیمی سال کے لیے داخلہ مہم کا بھی آغاز کیا گیا۔

🙏 ہیڈ ماسٹر اور جملہ سٹاف کی جانب سے تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ۔

📚 آئیے! اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے آج ہی داخلہ کروائیں۔

01/04/2026

📢 داخلہ مہم 2026 کا آغاز 📢

گورنمنٹ پرائمری سکول دھرم پورہ میلسی میں نئے تعلیمی سال کے لیے داخلے شروع ہو چکے ہیں۔
🎒📚

✔ مفت تعلیم
✔ مفت کتابیں
✔ مفت دودھ اور بسکٹ
✔ صاف فلٹر شدہ پانی
✔ اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ

🌟 اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے آج ہی داخلہ کروائیں!

📍 گورنمنٹ پرائمری سکول دھرم پورہ میلسی
📞 رابطہ: 0300-3808304

27/03/2026

🎓 سالانہ تقریبِ تقسیمِ اسناد 🎓

گورنمنٹ پرائمری سکول دھرمپورہ میلسی میں
31 مارچ 2026 بروز منگل صبح 9:00 بجے
سالانہ رزلٹ کی پروقار تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔

🌟 اس موقع پر طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا جائے گا
🏆 اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

🎭 بچوں کے خوبصورت پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔

📢 آپ سب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

📍 مقام: گورنمنٹ پرائمری سکول دھرمپورہ میلسی

📞 رابطہ: 0300-3808304

20/03/2026

🌙 عید مبارک 🌙
گورنمنٹ پرائمری سکول دھرمپورہ میلسی کی جانب سے
تمام طلبہ، والدین، اساتذہ اور اہلِ علاقہ کو دلی عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کی زندگیوں کو خوشیوں، صحت اور کامیابیوں سے بھر دے۔ 🤲

Want your school to be the top-listed School/college in Mailsi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Colony Chowk Mailsi Vehari
Mailsi
61200

Opening Hours

Monday 09:00 - 02:30
Tuesday 08:30 - 02:30
Wednesday 08:30 - 02:30
Thursday 08:30 - 02:30
Friday 09:00 - 12:30
Saturday 08:30 - 02:30