Aiou Assistant

Aiou Assistant This Page for all aiou students. All students can get solved Assismnet and all types of information.

AIOU Information videos
Admission, Assignment, Exams
and Aaghi portal,, etc. FOR MORE INFORMATION VISIT OUR WEBSITE:
https://aiouassistant.com

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نئے داخلہ لینے والے تمام طلبہ اور طالبات کے لیے یہ اہم معلومات۔ اس لنک کو اوپن کریں۔ اور ی...
04/01/2026

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نئے داخلہ لینے والے تمام طلبہ اور طالبات کے لیے یہ اہم معلومات۔ اس لنک کو اوپن کریں۔ اور یوٹیوب پر مکمل ویڈیو واچ کریں معلومات حاصل کریں

https://youtu.be/m5-j7NVqd68





01/01/2026
حرام کی کمائی شروع سے آخر تک ایکبار پڑھیں اور اپنے بچوں کو پڑھائیں۔ دل کی کیفیت بدل جائے گی ان شاءاللہ :ﺟﺐ میں ﺍﭘﻨﮯ استا...
24/12/2025

حرام کی کمائی
شروع سے آخر تک ایکبار پڑھیں اور اپنے بچوں
کو پڑھائیں۔ دل کی کیفیت بدل جائے گی ان شاءاللہ :
ﺟﺐ میں ﺍﭘﻨﮯ استاد ( شیخ )
ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ،
ﻣﯿﮟ ﺑﺤﺮﯼ ﺟﮩﺎﺯﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﮈﻧﮓ ﺍﻥ ﻟﻮﮈﻧﮓ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ، ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺭﮮ
ﺩﻥ ﮐﯽ ﻣﺤﻨﺖ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﺘﻨﮯ ﭘﯿﺴﮯ ﮐﻤﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ، ﻣﯿﺮﺍ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺩﻭ ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺭﻗﻢ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﺎﻗﯽ ﮐﻤﺎﺋﯽ ﺧﯿﺮﺍﺕ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﺗﮭﺎ۔

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ان سے ﺍﺱ ﺣﮑﻤﺖ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﭘﻮﭼﮭﯽ، ﻭﮦ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﺑﻮﻟﮯ : ﺗﻢ ﮔﯿﺎﺭﮦ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﯾﮧ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻭ ، ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﻭﮞ ﮔﺎ۔
ﻣﯿﮟ ﮔﯿﺎﺭﮦ ﻣﺎﮦ ﻟﻮﮈﻧﮓ ﺍﻥ ﻟﻮﮈﻧﮓ ﮐﺮﺗﺎ ﺭﮨﺎ، ﻣﯿﺮﺍ ﻭﻇﯿﻔﮧ ﻣﮑﻤﻞ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ: ”

ﺗﻢ ﺁﺝ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﮯﻟﺌﮯ ﺟﺎﺅ ۔ ﮐﺎﻡ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺗﻢ ﺟﮭﻮﭦ ﻣﻮﭦ ﮐﮯ ﺑﯿﻤﺎﺭ ﭘﮍ ﺟﺎﻧﺎ، ﺳﺎﺭﺍ ﺩﻥ ﮐﺎﻡ ﮐﻮ ﮨﺎﺗﮫ ﻧﮧ ﻟﮕﺎﻧﺎ ‘ ﺷﺎﻡ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﻣﻌﺎﻭﺿﮧ ﻟﯿﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﭘﺲ ﺁ ﺟﺎﻧﺎ “

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺷﯿﺦ ﮐﮯ ﺣﮑﻢ ﭘﺮ ﻋﻤﻞ ﮐﯿﺎ، ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺭﺍ ﺩﻥ ﭘﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﺩ ﮐﺎ ﺑﮩﺎﻧﮧ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﮔﻮﺩﯼ ﭘﺮ ﻟﯿﭩﺎ ﺭﮨﺎ، ﺷﺎﻡ ﮐﻮ ﻣﻌﺎﻭﺿﮧ ﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺁ ﮔﯿﺎ، ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ : ﺗﻢ ﺍﺏ ﺩﻭ ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﭘﯿﺴﮯ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﺑﺎﻗﯽ ﺭﻗﻢ ﺧﯿﺮﺍﺕ ﮐﺮ ﺩﻭ ۔

ﺁﭖ ﯾﻘﯿﻦ ﮐﺮﯾﮟ ﻭﮦ ﮔﯿﺎﺭﮦ ﻣﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻼ ﺩﻥ ﺗﮭﺎ ﺟﺐ ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻝ ﺧﯿﺮﺍﺕ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎﮦ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺩﻥ ﺧﻮﺏ ﺳﯿﺮ ﮨﻮ ﮐﺮ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﮭﺎﯾﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﮭﻮﮎ ﺧﺘﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺋﯽ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺭﺍﺕ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﮐﯽ ﮐﻨﮉﯼ ﻟﮕﺎﺋﯽ۔ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﻮﮌﮮ ﺑﯿﭻ ﮐﺮ ﺳﻮﯾﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﯿﺮﯼ ﻧﯿﻨﺪ ﻣﮑﻤﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺋﯽ۔

ﻣﺠﮭﮯ ﺍﮔﻠﮯ ﺩﻥ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﺴﻢ ﺳﮯ ﺑﻮ ﺁﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﮭﮯ ﭘﮩﻠﯽ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﭙﮍﻭﮞ ﭘﺮ ﭘﺮﻓﯿﻮﻡ ﻟﮕﺎﻧﺎ ﭘﮍﺍ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﮭﮯ ﭘﮩﻠﯽ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﻧﻤﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﻟﺬﺕ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺋﯽ۔

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺷﯿﺦ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺳﺎﺭﯼ ﮐﯿﻔﯿﺎﺕ ﺑﺘﺎئی۔
ﻭﮦ ﮨﻨﺲ ﮐﺮ ﺑﻮﻟﮯ : ﺑﯿﭩﺎ ﯾﮧ ﺣﺮﺍﻡ ﮐﺎ ﮐﻤﺎﻝ ﮨﮯ۔ ﺣﺮﺍﻡ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﻧﻌﻤﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺟﻮﮨﺮ ﺍﮌﺍ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ، ﺁﭖ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺳﮯ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔

ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ: ﺟﻼﻝ ﺍﻟﺪﯾﻦ ﺣﺮﺍﻡ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺑﮭﻮﮎ ﺑﮍﮬﺎ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﯾﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻧﯿﻨﺪ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮧ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ، ﯾﮧ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺟﺴﻢ ﻣﯿﮟ ﺑﻮ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ، ﯾﮧ ﺁﭖ ﮐﺎ ﺩﻝ ﺗﻨﮓ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ، ﯾﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺳﻮﭺ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ، ﯾﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻧﯿﻨﺪ ﮐﻮ ﭘﮭﯿﻼ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺭﻭﺡ ﺳﮯ ﺳﮑﻮﻥ ﮐﮭﯿﻨﭻ ﻟﯿﺘﺎ ﮨﮯ۔
ﻣﯿﺮﮮ شیخ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﺘﺎیا : ﺁﭖ ﮐﻮ ﺁﺝ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﮐﺎ ﺣﺮﺍﻡ 40 ﺩﻥ ﺳﺘﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔

ﺁﭖ ﺍﻥ 40 ﺩﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﮭﻮﭦ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺑﮭﯽ ﻣﺎﺋﻞ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ،
ﺁﭖ ﻏﯿﺒﺖ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ،
ﺁﭖ ﮐﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﻻﻟﭻ ﺑﮭﯽ ﺁﺋﮯ ﮔﺎ،
ﺁﭖ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺩﮬﻮﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ،
ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺍﻣﯿﺮ ﺑﻨﻨﮯ ﮐﯽ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﺑﮭﯽ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﮔﯽ،
ﻣﯿﮟ ﮈﺭ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ :
ﻣﯿﮟ ﺍﮔﺮ ﺣﺮﺍﻡ ﮐﮯ ﺍﻥ ﺑﺮﮮ ﺍﺛﺮﺍﺕ ﺳﮯ ﺑﭽﻨﺎ
ﭼﺎﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﮮ ﮔﺎ ؟

ﻭﮦ ﺑﻮﻟﮯ: ” ﺭﻭﺯﮦ ﺭﮐﮭﻮ ﺍﻭﺭ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﺮﻭ ۔ ﯾﮧ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﻧﺪﺭ ﺳﮯ ﭘﺎﮎ ﮐﺮ ﺩ

24/12/2025
کیا آپ کا باتونی بچہ اچانک خاموش ہو گیا ہے؟اکثر والدین دیکھتے ہیں کہ نو سال کی عمر کے بعد بچے اپنی زندگی کی باتیں کم بتا...
12/12/2025

کیا آپ کا باتونی بچہ اچانک خاموش ہو گیا ہے؟

اکثر والدین دیکھتے ہیں کہ نو سال کی عمر کے بعد بچے اپنی زندگی کی باتیں کم بتانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ تبدیلی بعض اوقات تکلیف دیتی ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ ایسا اس لیے نہیں ہوتا کہ وہ آپ پر اعتماد نہیں کرتے۔
وہ دراصل خود مختاری کی طرف پہلا قدم رکھ رہے ہوتے ہیں، اور ان کے اندر اپنی جگہ، اپنی پرائیویسی اور اپنی عزتِ نفس کا احساس بیدار ہونے لگتا ہے۔

نو سال سے پہلے بچے ہر غلطی، ہر جھگڑے اور ہر ڈر کے بارے میں فوراً بتا دیتے ہیں۔ انہیں یقین ہوتا ہے کہ "امی ابو ہر مسئلہ حل کر لیں گے۔"
لیکن نو سال کے بعد ان کے ذہن میں نئے سوال جنم لیتے ہیں:
"اگر میں نے بتایا تو امی گھبرا تو نہیں جائیں گی؟"
"ابو ناراض نہ ہو جائیں؟"
"کہیں یہ بات رشتہ داروں تک تو نہیں پہنچ جائے گی؟"

اصل مسئلہ ہم کہاں کرتے ہیں؟
بچے ہم سے دوری نہیں چاہتے۔ وہ بات کرنا چھوڑتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے ردِ عمل سے خوفزدہ ہوتے ہیں۔
خاص طور پر ان باتوں پر جن میں وہ خود سیکھ رہے ہوتے ہیں، غلطیاں کر رہے ہوتے ہیں اور زندگی کو آزما رہے ہوتے ہیں۔

ہم سے اکثر یہ غلطیاں ہو جاتی ہیں:
❌ بات پوری سنے بغیر نتیجہ نکال لیتے ہیں
❌ انہیں سب کے سامنے ڈانٹ کر "سبق" سکھانا چاہتے ہیں، اور وہ اسی لمحے خاموش ہو جاتے ہیں

بھروسہ بحال کیسے ہو؟
اگر چاہتے ہیں کہ بچہ پھر سے اپنا دل کھول کر بات کرے، تو یہ چھوٹے سے قدم بہت کارآمد ہیں:

پہلے سنیں: بات پوری ہونے دیں۔ چاہے حل آپ کو پہلے ہی معلوم ہو، مگر سننے کا عمل خود ایک اعتماد ہے۔
پرائیویسی دیں: اصلاح کرنی ہو تو تنہائی میں کریں۔ سب کے سامنے تنقید، بچے کے دل پر تالہ لگا دیتی ہے۔
سمجھیں، پھر رہنمائی کریں: نرمی سے آغاز کریں۔ "اچھا، پہلے پورا بتاؤ کیا ہوا تھا؟ تاکہ میں سمجھ سکوں۔"
عزت بچائیں: گھر بچے کے لیے پناہ گاہ ہو، جہاں اس کی کمزوریاں مذاق یا خبروں کا حصہ نہ بنیں۔

اس ہفتے کے لیے ایک چھوٹا سا چیلنج:
جب بھی آپ کا بچہ کوئی بات بتانا شروع کرے تو رک جائیں، سنیں، اور پرسکون رہ کر جواب دیں۔

یہ چھوٹی سی توجہ وہ دروازہ دوبارہ کھول سکتی ہے جس کے بند ہونے کا شاید آپ کو احساس بھی نہیں تھا۔

#تعلیم

04/06/2025
زندگی کی کہانی کا سب سے مشکل کردار "باپ"ہے اور اس کردار کو "باپ" کے علاوہ کوئی نہیں نبھا سکتا ۔
23/08/2024

زندگی کی کہانی کا
سب سے مشکل کردار "باپ"ہے
اور اس کردار کو "باپ" کے علاوہ کوئی نہیں نبھا سکتا ۔

Address

Isalamabad
Mahmud Kot
34110

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aiou Assistant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share