Sir Syed Public School Machka

Sir Syed Public School Machka Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sir Syed Public School Machka, School, Machka.

26/04/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تمام معزز والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سکول کی ٹائمنگ میں تبدیلی کر دی گئی ہے، اور کل بروز پیر *(27 اپریل 2026*) سے اس نئے ٹائم شیڈول پر عمل کیا جائے گا۔
براہِ مہربانی اپنے بچوں کو روزانہ صبح *7:30* بجے سکول بھیجیں تاکہ حاضری بروقت یقینی بنائی جا سکے۔
*نرسری اور پریپ کلاس کی چھٹی: 12:00 بجے*
*اول کلاس سے آٹھویں کلاس تک چھٹی: 1:00 بجے*
براہِ کرم اپنے بچوں کو اس نئے شیڈول سے آگاہ کریں اور ان کی حاضری کو یقینی بنائیں۔
*نوٹ:*
*براہِ مہربانی اپنے بچوں کو مکمل یونیفارم، صاف ستھری ڈریس، مکمل بستہ اور تمام ضروری کتابوں کے ساتھ سکول بھیجیں*۔
شکریہ
* 📚 🖊️

السلام علیکمالحمدللہ آج سرسید پبلک سکول میں سالانہ امتحانات کا رزلٹ کامیابی سے اناؤنس کر دیا گیا۔ اس تقریب کی خوبصورت یا...
31/03/2026

السلام علیکم
الحمدللہ آج سرسید پبلک سکول میں سالانہ امتحانات کا رزلٹ کامیابی سے اناؤنس کر دیا گیا۔ اس تقریب کی خوبصورت یادوں کی تصویریں آپ کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں۔ آپ سب کی دعاوں اور تعاون کا بے حد شکریہ
JaMeeL 🖊️

30/03/2026

السلام علیکم
تمام والدین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کل بروز منگل 31 مارچ 2026 کو انشاءاللہ صبح 9 بجے سرسید پبلک سکول میں *سالانہ امتحانات کا رزلٹ اناؤنس کیا جائے گا۔ تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو وقت کی پابندی کے ساتھ سکول بھیجیں۔ بچوں کے لیے *بریانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا* ہے جو ڈسپوزل میں پارسل دی جائے گی، جبکہ *بچوں کی تفریح کے لیے جادوگر* کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ آپ کے تعاون کا شکریہ۔
JaMeeL 📖🖊️

*خوشخبری 🌟*السلام علیکم*سر سید ویلفیئر ایجوکیشنل اکیڈمی* کی جانب سے *خوشخبری* دی جاتی ہے کہ ہمارے ادارے میں دانش اسکول ٹ...
31/01/2026

*خوشخبری 🌟*
السلام علیکم
*سر سید ویلفیئر ایجوکیشنل اکیڈمی* کی جانب سے *خوشخبری* دی جاتی ہے کہ ہمارے ادارے میں دانش اسکول ٹیسٹ کی تیاری باقاعدہ طور پر ہو رہی ہے۔ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے اور ٹیسٹ تک صرف تقریباً ایک مہینہ باقی ہے، اس لیے تمام خواہشمند والدین سے گزارش ہے کہ جلد از جلد رابطہ کریں۔
*یہ ٹیسٹ چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کلاس کے طلباء کے لیے ہے*۔ جو والدین اپنے بچوں کو ان کلاسوں میں داخلہ ٹیسٹ دلوانا چاہتے ہیں اور اپنے بچوں کا مستقبل روشن بنانا چاہتے ہیں وہ فوراً ہم سے رابطہ کریں۔
*خصوصی بات یہ ہے کہ بچوں کو ایوننگ ٹائم میں بالکل فری (مفت) تیاری کروائی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔*
*ٹیسٹ مورخہ 27 فروری 2026 کو ہوگا۔*
*ٹیسٹ کی نگرانی*:
*سید خادم حسین شاہ (رابطہ نمبر*: *03073190469*
*03433622533*
*راہب علی میمن (رابطہ نمبر*: *03431360998*
براہ مہربانی مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے دیے گئے نمبرز پر فوری رابطہ کریں۔ شکریہ۔
📖 🖊️

16/12/2025

#16دسمبر2014 — #ایک #دردناک #دن،
ہم #شہداء کو کبھی نہیں #بھولیں گے۔
#سر سید پبلک سکول کے #بچوں کا #پیغام
🖤


*الحمدللہ ربّ العالمین* 🤲*سر سید ویلفیئر ایجوکیشنل اکیڈمی* کی جانب سےرحیم یار خان دانش اسکول میں ہر سال کی طرح اس سال بھ...
13/12/2025

*الحمدللہ ربّ العالمین* 🤲
*سر سید ویلفیئر ایجوکیشنل اکیڈمی* کی جانب سے
رحیم یار خان دانش اسکول میں ہر سال کی طرح اس سال بھی بچوں کی محنت اور اساتذہ کی رہنمائی سے بہترین نتائج حاصل ہوئے۔
یہ اعزاز حاصل ہے کہ
*سید خادم حسین شاہ*
اور
*راہب علی میمن صاحب*
کی زیرِ نگرانی
یہ تعلیمی سلسلہ *2012*ء سے مسلسل جاری ہے، اور الحمدللہ ہر سال دسمبر میں ہونے والے ٹیسٹ کے بعد بچے کامیابی کے ساتھ سلیکٹ ہوتے آ رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال:
🔹 *32 طلبہ کامیاب ہوئے ہیں*
🔹 *اور 3 طالبات بھی کامیاب قرار پائی ہیں*
📌*نوٹ*:
*طالبات کے نام ظاہر نہیں کیے جائیں گے*،
*صرف ان کے حاصل کردہ نمبر ظاہر کیے گئے ہیں*۔
یہ فہرست صرف کامیاب ہونے والے بچوں پر مشتمل ہے،
جن کی تفصیل نیچے درج کی جا رہی ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام بچوں کو مزید کامیابی عطا فرمائے،
اور والدین و اساتذہ کی محنت قبول فرمائے۔ آمین 🤲
*سر سید ویلفیئر ایجوکیشنل اکیڈمی*
تعلیم، تربیت اور خدمت — 2012ء سے آج تک
📖🖊️

’’سر سید پبلک سکول مچھکہ میں آج دسمبر ٹیسٹ کا پہلا دن بخیریت مکمل ہوا۔نرسری سے آٹھویں کلاس تک تمام بچوں نے بڑے شوق، محنت...
08/12/2025

’’سر سید پبلک سکول مچھکہ میں آج دسمبر ٹیسٹ کا پہلا دن بخیریت مکمل ہوا۔
نرسری سے آٹھویں کلاس تک تمام بچوں نے بڑے شوق، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا پہلا پیپر حل کیا۔
الحمدللہ بچوں کا جذبہ دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔
ان شاء اللہ اسی محنت کے ساتھ باقی پیپرز بھی کامیابی سے ہوں گے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے تمام بچوں کو اعلیٰ کامیابیاں عطا فرمائے۔‘‘

Address

Machka

Opening Hours

09:00 - 14:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sir Syed Public School Machka posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category