Govt. High School Adam Wahin District Lodhran

Govt. High School Adam Wahin District Lodhran

Share

Govt. High School Adam Wahin Lodhran latest updates, events and news will be shared on page.

14/04/2026
Photos from Govt. High School Adam Wahin District Lodhran 's post 01/04/2026

آج گورنمنٹ ہائی اسکول آدم واہن لودہراں میں سالانہ رزلٹ کے ساتھ ساتھ پی ٹی ایم (Parents–Teachers Meeting) کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر والدین کی بڑی تعداد نے اسکول تشریف لا کر اپنے بچوں کے رزلٹ کارڈ وصول کیے۔

والدین نے اساتذہ کرام سے ملاقات کر کے بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر تبادلۂ خیال کیا۔ جن مضامین میں بچوں نے نمایاں کارکردگی دکھائی، اس پر والدین نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ جن مضامین میں بہتری کی ضرورت تھی، ان کے بارے میں اساتذہ نے مفید مشورے اور رہنمائی فراہم کی۔

اس طرح کی ملاقاتیں والدین اور اساتذہ کے درمیان رابطے کو مضبوط بناتی ہیں اور بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Photos from Govt. High School Adam Wahin District Lodhran 's post 01/04/2026

الحمدللہ!
آج گورنمنٹ ہائی اسکول آدم واہن لودہراں میں سالانہ نتیجہ تقریب نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کلاس اول سے ہفتم تک نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ٹرافیز سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں میں انعامات کے طور پر کتب، کاپیاں، نوٹ بکس، پینسلز، ریزر، شاپنر، پین اور دیگر اسٹیشنری بھی تقسیم کی گئی اور تمام طلبہ کو ان کے رزلٹ کارڈز دیے گئے۔

تقریب کی صدارت محترم ہیڈ ماسٹر سعید الرشید صاحب نے کی جبکہ جملہ اساتذہ کرام سکول ہذا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سیٹھ عبدالحمید صاحب کے فرزندِ محترم چوہدری واجد حمید صاحب تھے، جنہوں نے اپنے دستِ مبارک سے بچوں میں ٹرافیز اور انعامات تقسیم کیے۔

اپنی گفتگو میں چوہدری واجد حمید صاحب نے اسکول کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی انہوں نے مستحق بچوں کی یونیفارم اور اسٹیشنری کے لیے 40,000 روپے عطیہ کیے تھے۔ مزید برآں انہوں نے اسکول کے سولر پمپ کے لیے بھی 40,000 روپے دینے کا اعلان کیا۔

ادارہ ہذا ان کی اس گراں قدر معاونت پر تہہ دل سے مشکور ہے۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ترقی عطا فرمائے اور انہیں نیکی کے اس سفر میں کامیاب فرمائے۔ 🤲

تمام پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو دلی مبارکباد 🎉 اور اساتذہ کرام کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ امید ہے کہ ہمارے بچے مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتے رہیں گے۔ 🌟

16/10/2025

Students are ready to Learn, Grow and Spark.....
Adam Wahin Lodhran.
6th Class

10/10/2025

یونیفارم میں یکسانیت
کردار میں وقار
یہی ہے ہمارے طلباء کی پہچان

Photos from Govt. High School Adam Wahin District Lodhran 's post 07/10/2025

"ٹائی کے بغیر یونیفارم نامکمل ہے، اور مکمل یونیفارم ہی ایک باادب طالب علم کی پہچان ہے۔" 👔✨
"جب سب بچے یکساں لباس میں کھڑے ہوں، تو لگتا ہے جیسے نظم و ضبط نے خوبصورتی کا روپ دھار لیا ہو۔" 🌼📚
Class-6 100% Uniform

26/09/2025

Govt. High School Adam Wahin Lodhran
#میلاد

Want your school to be the top-listed School/college in Lodhran?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Lodhran
59320

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:00
Tuesday 08:00 - 13:00
Wednesday 08:00 - 13:00
Thursday 08:00 - 13:00
Friday 08:00 - 23:29
Saturday 08:00 - 13:00