Taleemi Web

Taleemi Web

Share

Taleemi Web — Sharing authentic education news, teaching updates, job alerts, and learning opportunities for students, teachers, and the community.

Empowering knowledge for everyone! (Personal Entity)

20/06/2026

وزیر تعلیم پنجاب کی جانب سے کبھی ای بائکس، کبھی ہاؤسنگ کالونی اور کبھی نئی سکیموں کے اعلانات سننے کو ملتے ہیں، لیکن اج تک ایک بھی وعدہ وفا نہیں کیا جا سکا۔

17/06/2026

پنجاب کے سرکاری ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک

16/06/2026

پنجاب حکومت کے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری۔
تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ

07/06/2026

15 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لینے والا استاد اگر واقعی بہترین پڑھا رہا ہے تو یہ اس کی عظمت ہے، حکومت یا نظام کی کامیابی نہیں۔

پنجاب کے وزیرِ تعلیم کا یہ کہنا کہ 15 ہزار روپے تنخواہ لینے والے اساتذہ بہت اچھا پڑھا رہے ہیں سن کر افسوس ہوا۔ اس بیان سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کم تنخواہ کو قابلِ فخر چیز بنا کر پیش کیا جا رہا ہو۔

حقیقت یہ ہے کہ 15 ہزار روپے آج کے دور میں ایک خاندان تو دور، ایک فرد کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی ناکافی ہیں۔ جو استاد اس رقم پر بھی اپنی ذمہ داری نبھا رہا ہے، وہ اپنی مجبوری، لگن اور پیشے سے محبت کا ثبوت دے رہا ہے، نہ کہ اس نظام کی تعریف کر رہا ہے جس نے اسے اس مقام پر لا کھڑا کیا ہے۔

قوم کے معماروں کو اتنی کم تنخواہ دے کر پھر ان کی محنت کی مثالیں دینا ایسا ہی ہے جیسے کسی مزدور سے دن رات کام لیا جائے اور پھر اس کی برداشت کو اپنی کامیابی قرار دیا جائے۔

تعلیم صرف عمارتوں، تقریروں اور اعداد و شمار سے بہتر نہیں ہوتی۔ تعلیم تب بہتر ہوتی ہے جب استاد معاشی پریشانیوں سے آزاد ہو، عزت اور وقار کے ساتھ زندگی گزار سکے، اور پوری توجہ کے ساتھ نئی نسل کی تربیت کر سکے۔

استاد کا جذبہ قابلِ تعریف ہے، لیکن اس کے استحصال پر خوش ہونا نہیں۔

آپ کیا سمجھتے ہیں، کیا 15 ہزار روپے ماہانہ پر ایک استاد سے معیاری تعلیم کی توقع کرنا انصاف ہے؟

#تعلیم

07/05/2026

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈیول جاری

28/04/2026

پنجاب حکومت کی جانب سے ابھی تک E-Bike scheme میں اپلائی کرنے کے لیے باقاعدہ کوئی لنک شیئر نہیں کیا گیا۔
لہذا محتاط رہیں۔

26/04/2026

جو اساتذہ کرام جمعہ کی چھٹی کے ختم ہونے کے حق میں ہیں وہ کمنٹ میں 1 لکھیں اور جو چھٹی کرنا چاہتے ہیں وہ 2 لکھیں.

26/04/2026

اساتذہ کی اکثریت کا ایک ہی مطالبہ
جمعہ کی چھٹی ختم کی جائے۔

10/04/2026

زیادہ تر سکولوں اور بچوں کا مجموعی رزلٹ بہتر ہے،
لیکن ریاضی میں نمبرز کم آ رہے ہیں اور زیادہ تر فیل بھی اسی مضمون میں ہو رہے ہیں۔

اس لیے ضروری ہے کہ ریاضی کا نصاب آسان اور بچوں کی استعداد کے مطابق مختصر کیا جائے۔

09/04/2026

گریڈ 8 کا رزلٹ ابھی تک مکمل نہیں ہوا اس لیے اناؤنس نہیں کیا گیا۔
برائے مہربانی انتظار فرمائیں

Want your school to be the top-listed School/college in Leiah?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Leiah
31050