Workers Welfare School & College, Layyah

Workers Welfare School & College, Layyah Government School & College

*ورکرز ویلفیئر سکول لیہ کے طلبہ کا ملتان کا یادگار تعلیمی و تفریحی سفر*ورکرز ویلفیئر سکول لیہ کے طلبہ کے لیے منعقد کیا گ...
30/08/2026

*ورکرز ویلفیئر سکول لیہ کے طلبہ کا ملتان کا یادگار تعلیمی و تفریحی سفر*
ورکرز ویلفیئر سکول لیہ کے طلبہ کے لیے منعقد کیا گیا ملتان کا تعلیمی و تفریحی دور ایک ناقابلِ فراموش تجربہ ثابت ہوا۔ اس سفر میں علم، تاریخ، روحانیت اور تفریح کے رنگ اس خوبصورتی سے یکجا ہوئے کہ ہر طالبِ علم کے دل پر اس کے نقوش ثبت ہو گئے۔
سفر کا پُرلطف آغاز وقت دوپہر کے طلبہ کے جوش و خروش کے ساتھ بس میں سوار ہونے سے ہوا۔ پرنسپل و اساتذہ کی نگرانی میں نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا گیا۔ راستے بھر طلبہ کے قہقہے، ملی نغمے، لوگ گیتوں و گانوں پر روایتی پنجابی بھنگڑے و سرائیکی جھمر ڈانس اور دوستانہ گفتگو فضا کو خوشگوار بناتی رہی۔ کھڑکیوں سے جھانکتے سرسبز کھیت، دیہی مناظر اور و آفتاب کی سنہری کرنیں سفر کو اور بھی دلکش بنا رہی تھیں۔ یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے ہر دل میں ایک نئی امنگ اور ہر آنکھ میں ایک نئی چمک ہو۔ ایک گھنٹے کی مسافت کے بعد کوٹ سلطان حافظ ہوٹل پہ بریک کی گئی اور چائے بسکٹ سے تازہ دم ہو گئے تو پھر سفر ملتان کی طرف دوبارہ رواں دواں ہوگیا۔
ملتان پہنچ کر سب سے پہلے دی مال آف ملتان کے کی منزل چہارم پہ واقع اعلیٰ وخوبصورت ریسٹورنٹ دھرتی بوفے میں 25 انواع و اقسام کے لذیذ قومی وبین الاقوامی کھانوں سے سٹاف و طلبہ کی تواضع کی گئی۔ طلبہ نے نہایت سلیقے اور نظم کے ساتھ کھانا کھایا اور ملتان کی تاریخ جغرافیا و سرزمین اولیاء کے بارے طلبہ کو تعلیمی سیمینار میں شرکت کرائی گئی۔ جس سے طلبہ کی علمی سطح و روحانی شعور میں اضافہ ہوا۔
چائے پینے کے بعد تازہ دم ہو کر، بعد ازاں طلبہ نے پلینگ ایریا میں ان ڈور گیمز و جھولوں سے لطف اندوز ہوئے۔
اسٹاف و بچوں نے من پسند اشیاء کی مختلف برینڈ کی شاپس سے شاپنگ کی۔
قدرت اور تفریح کے رنگ
بعد ازاں قافلہ DHA Multan کی جانب روانہ ہوا۔ یہاں مختلف اقسام کے وقت کی کمی کے باعث ڈی ایچ اے زو کو سکپ کر کے کشمیر پارک کا رخ کیا گیا۔ جہاں کے سرسبز ماحول اور منظم انتظامات نے سب کو متاثر کیا۔کشمیر پارک ر کے اندر سبزہ زار میں بچوں نے بیت بازی، شاعری، کلاسیکل گائیکی، لوک کھیلیں اور جھولوں سے لطف اندوز ہوئے جسمیں تمام طلبہ اور اساتذہ کی شرکت نے سب کو خوب محظوظ کیا۔
کشمیر پارک ملتان کی سیر میں جھولوں کی رونق، سبزہ زاروں کی تازگی اور ٹھنڈی ہوا نے طلبہ کو بے حد مسرور کیا۔ طلبہ نے جھولوں سے لطف اندوز ہو کر اور گروپ تصاویر بنا کر یادگار لمحات محفوظ کیے۔ ہر طرف ہنسی، خوشی اور شادمانی کا سماں تھا۔
دوستانہ ماحول میں ہونے والی گفتگو اور قہقہوں نے اس لمحے کو اور بھی یادگار بنا دیا۔ واپسی پر بس میں بچوں نے خوب ہلہ گلہ کیا بچے ساؤنڈ سسٹم ساتھ لائے تھے پنجابی سرائیکی گیتوں پر بھنگڑے و جھمر ڈال کر ماحول کو گرماتے رہے، طلبہ کے دو گروپ بنا کر ان کے درمیان بیت بازی اور گیتوں غزلوں کے مقابلے بھی کروائے گئے جس نے بچوں نے بھر پور حصہ لیا۔
یہ تعلیمی و تفریحی سفر طلبہ کے لیے ہمہ جہت تربیت کا ذریعہ ثابت ہوا۔ تاریخ سے آگاہی، اولیائے کرام کی تعلیمات سے روحانی وابستگی، قدرتی مناظر سے لطف اندوزی اور باہمی محبت و یگانگت—سب نے مل کر اس سفر کو ایک سنہرا باب بنا دیا۔
واپسی پر بچوں با حفاظت ان کے گھروں تک پہنچایا گیا۔
بلاشبہ طلبہ کے لیے یہ ٹرپ زندگی بھر کی حسین یاد بن گیا، جس کی خوشبو ان کے دلوں میں مدتوں مہکتی رہے گی۔

سکول کے نئے اوقات کار:سوموار سے جمعرات کوصبح 8:00 سے 1:30 بجے دن تکجمعہ کے دنصبح 8:00 سے 12:45 بجے دن تکبروز بفته اور ات...
28/08/2026

سکول کے نئے اوقات کار:
سوموار سے جمعرات کو
صبح 8:00 سے 1:30 بجے دن تک
جمعہ کے دن
صبح 8:00 سے 12:45 بجے دن تک
بروز بفته اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔

📢 ضروری اعلانپنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈمحکمہ  محنت و انسانی وسائل حکومت پنجاب ۔داخلہ برائے Fall 2026کامسیٹس یونیورسٹی کیمپس...
05/06/2026

📢 ضروری اعلان
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ
محکمہ محنت و انسانی وسائل حکومت پنجاب ۔
داخلہ برائے Fall 2026
کامسیٹس یونیورسٹی کیمپسز میں 100 فی صد مفت داخلہ۔
🌟 داخلے جاری ہیں - خزاں 2026! 🎓 پنجاب بھر کے صنعتی اور کان کنی سے منسلک ورکرز کے بچوں کے لیے 100% مفت تعلیم پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ - PWWF مندرجہ ذیل کیمپسز میں موسم خزاں 2026 کے لیے کامسیٹس یونیورسٹی میں مکمل فنڈڈ داخلوں کے لیے درخواستیں طلب کرتا ہے: 📍 اسلام آباد •اٹک • لاہور • ایبٹ آباد • واہ • ساہیوال • وہاڑی • اہل کارکنوں کے بچوں کے لیے 100 فی صد مفت تعلیم کے ساتھ پاکستان کی اعلیٰ درجے کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا ایک غیر معمولی موقع — معیاری تعلیم، ترقی اور روشن مستقبل کو یقینی بنانا۔
مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ وزٹ کریں۔




پنجاب بھر کے ورکرز ویلفیئر سکولزموسم گرما کی تعطیلات کے دوران 22 مئی سے 23 اگست 2026 تک بند رہیں گے.
21/05/2026

پنجاب بھر کے ورکرز ویلفیئر سکولزموسم گرما کی تعطیلات کے دوران 22 مئی سے 23 اگست 2026 تک بند رہیں گے.

01/05/2026
Following school timings and Time Table 2026-27 shall be observed till further orders.School shall remain closed on Frid...
05/04/2026

Following school timings and Time Table 2026-27 shall be observed till further orders.
School shall remain closed on Friday-Saturday.
WWS&C, Layyah.

31/03/2026

سیشن 2026 کے لئے اسکول ہذا میں درج ذیل کلاسوں میں داخلے جاری ہیں:
بوائز وینگ جماعت PG تا 9th (لڑکوں کے لیے)
گرلز وینگ جماعت PG تا 6th (لڑکیوں کے لیے)
ورکرز والدین کے بچوں کے لئے تعلیم و ٹرانسپورٹ مفت ہے۔
دیگر شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والے والدین کے بچوں کے لیے صرف ایک ہزار داخلہ فیس و ایک ہزار روپے روپے ماہانہ فیس ہے۔
داخلہ فارم ایڈمشن آفس دفتر کے اوقات میں دستیاب ہے۔
داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 اپریل 2026 ہے
داخلہ ٹیسٹ 13 اپریل 2026 کو لیا جائے گا۔

ANNUAL RESULTS 2026 DECLARATION:Annual Results 2026 has been announced on 31-03-2026 (Tuesday) and chief guest of the ce...
31/03/2026

ANNUAL RESULTS 2026 DECLARATION:
Annual Results 2026 has been announced on 31-03-2026 (Tuesday) and chief guest of the ceremony worthy Principal sb distributed Results cards and Prizes among position holders.
Regards
Admin.

New school timings during the holy month of Ramzan-UL-Mubarik,2026.
18/02/2026

New school timings during the holy month of Ramzan-UL-Mubarik,2026.

Kashmir Solidarity Day 2026
05/02/2026

Kashmir Solidarity Day 2026

Address

Near Gate No. 1 Of Sugar Mills Colony, Layyah
Leiah
31200

Opening Hours

Monday 09:00 - 13:30
Tuesday 09:00 - 13:30
Wednesday 19:30 - 13:30
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 19:30 - 12:30
Saturday 19:30 - 13:30

Telephone

+92606920229

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Workers Welfare School & College, Layyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category