Govt. Graduate College Chowk Azam

Govt. Graduate College Chowk Azam We are glad to introduce the Official page for Govt. Graduate College Chowk Azam, Layyah
(1)

22/09/2026

 #نوٹس برائے انٹرمیڈیٹ کلاسز
19/09/2026

#نوٹس برائے انٹرمیڈیٹ کلاسز

 ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے کی مناسبت سے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (کالجز) پنجاب کی ہدایت پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم میں ...
12/09/2026



ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے کی مناسبت سے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (کالجز) پنجاب کی ہدایت پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم میں ریسکیو 1122 کے تعاون سے ایک آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس سیشن میں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے طلباء اور اساتذہ کو ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے، فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور انسانی جانوں کو بچانے کے عملی طریقوں کے بارے میں تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔

سیشن کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے دل کی دھڑکن یا سانس بند ہونے کی صورت میں سی پی آر (CPR) دینے کی عملًا تربیت دی اور حادثات، زخموں یا ہڈیوں کے ٹوٹنے کی صورت میں کی جانے والی ایمرجنسی تدابیر سے آگاہ کیا۔

کالج انتظامیہ اور پرنسپل نے اس مفادِ عامہ کے اقدام پر ریسکیو 1122 کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسی عملی تربیت طلباء میں شہریت کا احساس اور ذمہ داری بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

نوٹس برائے داخلہ فرسٹ ایئر۔۔۔
10/09/2026

نوٹس برائے داخلہ فرسٹ ایئر۔۔۔

 Subject: Commencement of Classes for Semester 3, 5 & 7This is to inform all students of Semester 3, 5 and 7 that classe...
06/09/2026



Subject: Commencement of Classes for Semester 3, 5 & 7

This is to inform all students of Semester 3, 5 and 7 that classes will be starting from Monday, 7th September 2026.

All students are instructed to:
1. Ensure regular attendance from the first day.
2. Come in proper college uniform and follow the college discipline.
3. Mobile phones are strictly prohibited in the college premises
4. Classes timing 9:00 AM to12 PM

Regards
Coordinator BS programs

ہفتہ سیرت النبی گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم میں ایک باوقار اور پرکیف محفلِ حسنِ قرآت و نعت کا اہتمام کیا گیا، جس میں ط...
06/09/2026

ہفتہ سیرت النبی

گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم میں ایک باوقار اور پرکیف محفلِ حسنِ قرآت و نعت کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ نے خوش الحانی سے تلاوتِ قرآنِ مجید کی سعادت حاصل کی اور حضورِ اکرم خاتم النبیین صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیے۔

پرنسپل پروفیسر عمیر عاصم گجر کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب کی نظامت پروفیسر مشتاق حسین زاہد نے کی، جبکہ پروفیسر تجمل حسین جانی اور پروفیسر کامران ہاشمی نے بارگاہِ رسالت میں ہدیہٴ نعت پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر عمیر عاصم گجر اور پروفیسر علامہ خلیل احمد سراجوی نے شانِ رسالت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

مقابلہ حسنِ قرآت میں ذبیح اللہ نے پہلی، مبشر اقبال نے دوسری اور صائم ندیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ مقابلہ نعت خوانی میں عابد عباس نے پہلی، محمد فیضان نے دوسری اور سید سلیمان حیدر نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

پرنسپل اور مہمانانِ گرامی نے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور آخر میں پروفیسر شیخ محمد اسحاق نے دعائے خیر کروائی۔

مقابلہ حسنِ قرأت و نعتگورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم میں آج شاندار مقابلہ حسنِ قرأت و نعت کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا م...
04/09/2026

مقابلہ حسنِ قرأت و نعت

گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم میں آج شاندار مقابلہ حسنِ قرأت و نعت کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد طلباء میں تجوید و تلاوتِ قرآنِ پاک اور مدحتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذوق و شوق اجاگر کرنا ہے۔

اس بابرکت اور روح پرور تقریب میں انٹرمیڈیٹ کے تمام شعبہ جات کے طلباء کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

مقابلے میں حصہ لینے کے خواشمند طلباء آج صبح ساڑھے نو بجے تک اپنا نام پروفیسر تجمل حسین جانی صاحب کے پاس لازمی درج کروا دیں تاکہ وقت پر تمام انتظام مکمل کیے جا سکیں۔

تمام طلباء سے اس مبارک مقابلے میں بھرپور اور بروقت شرکت کی توقع کی جاتی ہے۔

Address

Chowk Azam
Leiah

Opening Hours

Monday 09:00 - 13:30
Tuesday 09:00 - 13:30
Wednesday 09:00 - 13:30
Thursday 09:00 - 13:30
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 13:30

Telephone

+92606381310

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Graduate College Chowk Azam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share