25/06/2026
کیا آپ بھی اپنے سکول، کالج یا اکیڈمی کے لیے ٹیسٹ تیار کرنے میں گھنٹوں صرف کر دیتے ہیں؟
نیو سلیبس، نیو SLOs، نیو سکیم اور نیو پیٹرن کے مطابق معیاری ٹیسٹ تیار کرنا آج ہر ٹیچر اور تعلیمی ادارے کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔
آپ یا تو بچوں کو ٹیسٹ زبانی لکھواتے ہیں، یا ہاتھ سے لکھ کر فوٹو کاپیاں کرواتے ہیں۔
اگر کمپوزنگ آتی ہے تو خود ٹیسٹ تیار کرتے ہیں، لیکن اس میں کافی وقت درکار ہوتا ہے۔
اور اگر کمپیوٹر آپریٹر رکھیں تو اس پر سالانہ ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے خرچ ہو سکتے ہیں۔
*سوالنامہ ڈاٹ کام* لایا ہے اس مسئلے کا آسان، معیاری اور کم خرچ حل۔
ہم آپ کے لیے نہم، دہم، فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کی مکمل ٹیسٹ سیریز فراہم کرتے ہیں، وہ بھی آپ کے ادارے کے نام اور لوگو کے ساتھ، بالکل مناسب قیمت میں۔
مکمل ٹیسٹ سیریز میں چیپٹر وائز، دو چیپٹر وائز، ہاف بک اور فل بک ٹیسٹ شامل ہیں، جو پنجاب کے تمام بورڈز کے نیو سلیبس، نیو SLOs، نیو سکیم اور نیو پیٹرن کے مطابق تیار کیے گئے ہیں۔
سیمپل حاصل کرنے کے لیے نیچے دیے گئے واٹس ایپ بٹن پر کلک کریں یا ابھی رابطہ کریں:
📞 0325-5703077
19/06/2026
آنلائن انرولمنٹ/رجسٹریشن شیڈول نہم کلاس سیشن 2026-28 کے لیے سنگل فیس کے ساتھ آخری تاریخ 22 جون 2026 ہے
04/06/2026
'گڈ بائے مسٹر چپس' (Goodbye Mr. Chips) تقریباً 46 سال نصاب کا حصہ رہا۔ اب یہ ناول پیکٹا کے نئے نصاب کا حصہ نہیں رہا۔ کئی نسلوں نے ایک استاد کی دل سوز کہانی پڑھی۔
31/05/2026
📚 *دہم جماعت کی تمام نئی کتابیں اپلوڈ کر دی گئی ہیں*
خوشخبری! 🎉
*دہم کلاس (10th Class)* کی تمام نئی کتابیں، بشمول *ٹیک گروپ (اردو میڈیم اور انگلش میڈیم)، اب **پیکٹا (PECTAA)* کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
✅ تمام کتابیں *PDF فارمیٹ* میں ڈاؤن لوڈ کریں۔
✅ نئی نصابی کتب تک براہِ راست رسائی حاصل کریں۔
🔗 لنک:
https://pectaa.edu.pk/curriculum-compliance/
📖 اپنے دوستوں، طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ بھی شیئر کریں
30/05/2026
تعلیمی کیلنڈر کلاس دہم سیشن 𝟐𝟎𝟐𝟔-𝟐𝟕
السلام علیکم معزز اساتذہ کرام!
آپ کی تدریسی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے پانچ تا چھ ماہ پر مشتمل ایک جامع اور منظم تعلیمی کیلنڈر ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ کیلنڈر اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ محدود وقت میں مؤثر طریقے سے اپنا مکمل سلیبس کور کر سکیں۔ اگر آپ سبجیکٹ ٹیچر ہیں تو اس کیلنڈر کو باقاعدگی سے فالو کرنے سے آپ نہ صرف بروقت سلیبس مکمل کر سکیں گے بلکہ طلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری لا سکیں گے۔
,
19/05/2026
رزقِ حلال اگر جوتے گانٹھ کر یا جھاڑو لگا کر بھی مل رہا ہو تو وہ حرام سے حاصل کی گئی دنیا جہاں کی دولت سے افضل اور بہتر ہے۔۔۔
محنت مزدوری سے رزقِ حلال کمانے کا کوئی بھی جائز ذریعہ اپنانا قابل عزت عمل ہے اور اس پر فخر کرنا چاہئے
قابل ملامت اور برا کام صرف بھیگ مانگنا, فضول ادھار لینا, دوسروں کے حق پر ڈاکے ڈالنا اور دوسروں کے مال چھین کر اپنا پیٹ پالنا ہے دوسروں کو دھوکے دے کر بدیانتی کر کے جھوٹ بول کر مال کمانا سراسر ہلاکت ہے۔۔۔
اللہ رب العزت ہر کسی کو رزق حلال کمانے اور خرچنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔
16/05/2026
آج کا سکول سسٹم ابھی بھی بچوں کو اُس دنیا کے لیے تیار کر رہا ہے جو بہت پہلے بدل چکی ہے۔
بچے گھنٹوں رٹا لگاتے ہیں، نوٹس یاد کرتے ہیں اور امتحان کے بعد سب بھول جاتے ہیں، جبکہ 2026 کی دنیا کو رٹے نہیں بلکہ Skills چاہیے۔
آج کامیابی اُن بچوں کی ہے جو:
• Critical Thinking جانتے ہوں
• Communication کر سکتے ہوں
• Technology استعمال کرنا جانتے ہوں
• Creative ہوں
• Problems Solve کر سکتے ہوں
صرف نمبر، ڈگری اور رٹا اب کافی نہیں۔
سکول ضروری ہے، لیکن صرف سکول کافی نہیں۔
والدین کو چاہیے کہ بچوں کو:
• AI Tools
• Video Editing
• Canva
• Basic Web Skills
• Financial Literacy
• Practical Learning
سے بھی متعارف کروائیں تاکہ بچے صرف یاد نہ کریں بلکہ کچھ تخلیق بھی کر سکیں۔
2030 میں کامیاب وہی ہوگا جو سوچ سکتا ہو، سیکھ سکتا ہو اور بدلتی دنیا کے ساتھ چل سکتا ہو۔
15/05/2026
تحریر : تحسین اللہ خان
نیند میں کبھی کبھی جھٹکا کیوں لگتا ہے؟
کیا یہ کوئی بیماری ہے چھوٹے بچوں کو عموماً یہ جھٹکے کیوں لگتے ہیں ارتقاء ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے اجــداد کبھی کبھی جنگی جانوروں سے بچنے کے لیے درختوں پر سوتے تھے۔۔ سونے کے بعد ہمیشہ گرنے کا خوف رہتا تھا۔اس وجہ سے جسم کی نشوونما کے ساتھ ساتھ اس میں ایسی عادت پیدا ہو گئی کہ جب سوتے وقت جسم نے غیرمعمولی موڑ لیا تو پورا دفاعی نظام گرنے سے پہلے اتنی تیزی سے متـــحرک ہو جاتا کہ نیند اچانک ٹوٹ جاتی، اعصـــــــــــابی نظام مکمل طور پر بیدار ہو جاتے، دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی اور انسان گــرنے سے پہلے جاگ جاتا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اب ہم چونکہ درختوں پر نہیں سوتے، لیکن یہ معلومات اب بھی ہمارے جینز میں موجود ہیں۔۔۔۔ جو کبھی کبھی ظاہر ہوتی ہیں۔ اس کو سائنس کی زبان میں ہم "ہپنک جرک" کہتے ہیں۔۔۔۔ نیند کا جھٹکا تب ہوتا ہے جب ہمارے پٹھے اچانک دماغ کی مرضی کے بغیر سکڑتے ہیں۔۔۔۔۔ جس سے بدن کو جھٹکا لگتا ہے اور انسان چوکنا ہو جاتا ہے، یہ کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ بالکل صحت مند لوگوں کی نشانی ہیں۔۔ یہ بچوں میں عام طور پر پایا جاتا ہے، اسکے عــلاوہ ذہنی تناؤ اور بہت زیادہ ورزش کرنے والوں میں بھی ہوتا ہے۔
لاکھوں سال پہلے جب ہمارا اجداد درخــتوں پر رہتے تھے تو جنگی جانوروں سے بچنے کے لیے وہاں ہی سو جاتے تھے۔۔۔ ایسے میں بدن کے سست ہو جانے اور پٹھوں کے ریلکس ہونے سے درخت سے گرنے اور شکاری جانوروں کا نشانہ بننے کا خدشہ ہمیشہ رہتا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جھـــــٹکا دماغ کی بدن کو محتاط رہنے اور چوکنا کرنے کی ایک لاشعوری کوشش ہے