01/04/2026
قابلِ احترام والدین،
تمام والدین سے گزارش ہے کہ اسکول کے اوقات کار کی سختی سے پابندی کریں۔ اپنے بچوں کے بہتر تعلیمی مستقبل اور اسکول میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے درج ذیل باتوں کا خاص خیال رکھیں:
بچوں کو صبح وقت پر اسکول چھوڑیں تاکہ وہ اپنی پڑھائی کا آغاز بروقت کر سکیں۔
چھٹی کے مقررہ وقت پر بچوں کو لینے کے لیے تشریف لائیں۔
قبل از وقت چھٹی: براہِ کرم وقت سے پہلے بچوں کو لے جانے کے لیے اصرار نہ کریں۔ وقت سے پہلے جانا نہ صرف طالبات کے تعلیمی تسلسل کو متاثر کرتا ہے بلکہ ان کے تعلیمی حرج کا باعث بھی بنتا ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ آپ بچوں کی بہتر تربیت اور تعلیمی معیار برقرار رکھنے میں اسکول انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔
فقط،
انتظامیہ عجوہ ماڈل اسکول لشاری