14/08/2026
جناح صاحب ایک حقیقی ھیرو
قدرت نے پاکستان کو وہ سب کچھ دیا جو ایک مضبوط ریاست کے لیے ضروری ہے—زرخیز میدان، ریگستان، پہاڑ، سطح مرتفع، معدنی وسائل، سمندر اور دنیا کے بہترین نہری نظاموں میں سے ایک۔
قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ہمیں صرف آزادی نہیں دی، بلکہ ایک ایسی سرزمین دی جس میں خوشحال اور مضبوط ریاست بننے کی مکمل صلاحیت موجود تھی۔ انہوں نے اپنی شدید بیماری تک قوم سے چھپائے رکھی تاکہ آزادی کی جدوجہد متاثر نہ ہو۔ ان کا یقین تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔
بدقسمتی سے قائداعظمؒ کے بعد ہم نے اپنی سرزمین کی قدر کرنے کے بجائے اپنے نظام کو کمزور ہونے دیا۔ مسئلہ پاکستان کی مٹی میں نہیں، ہمارے نظام اور ہماری ترجیحات میں ہے۔
Yes you can hate the system but not the soil