Ummat public school Hairlan

Ummat public school Hairlan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ummat public school Hairlan, School, Village Hairlan, Langra.

06/11/2021
06/11/2021

اُمت پبلک سکول میں آج سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا

الحمدالّٰلہ امت پبلک سکول نے ہر سال کی طرح اس بھی جشنِ آذادی کو بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا
15/08/2021

الحمدالّٰلہ امت پبلک سکول نے ہر سال کی طرح اس بھی جشنِ آذادی کو بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا

Admissions are still open
04/05/2021

Admissions are still open

27/04/2021

20/04/2021

وتر کسے کہتے ہیں ۔۔۔۔؟؟؟
جانتے ہو وتر میں ہم ہر روز الله سے ایک وعدہ کرتے ہیں ۔
اور وہ وعدہ بھی عبادت کی سب سے آخری ایک رکعت میں ہوتا ہے.

دعائے قنوت ایک عہد ہے الله سبحانہ و تعالی کے ساتھ ۔۔۔۔ ایک معاھدہ ہے۔۔ ایک وعدہ ہے ۔

الّٰلھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ ۔۔۔۔ اے الله ! ہم صرف تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ۔
وَنَسْتَغْفِرُکَ ۔۔۔۔۔ اور تیری مغفرت طلب کرتے ہیں ۔
وَنُؤْمِنُ بِکَ ۔۔۔۔ اور تجھ پر ایمان لاتے ہیں ۔
وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ ۔۔۔۔۔۔ اور تجھ پر ہی توکل کرتے ہیں ۔
وَنُثْنِیْ علَیْکَ الْخَیْر ۔۔۔۔ اور تیری اچھی تعریف کرتے ہیں ۔
وَنَشْکُرُکَ ۔۔۔۔ اور ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں ۔
ولا نَکْفُرُکَ ۔۔۔۔ اور ہم تیرا انکار نہیں کرتے ۔
وَنَخْلَعُ ۔۔۔ اور ہم الگ کرتے ہیں ۔
وَنَتْرُکَ مَنْ یّفْجُرُکَ ۔۔۔۔ اور ہم چھوڑ دیتے ہیں اس کو جو تیری نا فرمانی کرے ۔
اللھُمَّ ایّاکَ نَعْبُدُ ۔۔۔ اے الله ! ہم خاص تیری ہی عبادت کرتے ہیں ۔
وَلَکَ نُصَلّیْ ۔۔۔ اور تیرے لئے نماز پڑھتے ہیں ۔
وَنَسْجُدُ ۔۔۔۔ اور ہم تجھے سجدہ کرتے ہیں ۔
وَاِلَیْکَ نَسْعٰی ۔۔۔ اور ہم تیری طرف دوڑ کر آتے ہیں ۔
وَنَحْفِدُ ۔۔۔۔۔ اور ہم تیری خدمت میں حاضر ہوتے ہیں ۔
وَ نَرْجُوا رَحْمَتَکَ ۔۔ اور ہم تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں ۔
وَنَخْشٰی عَذَابَکَ ۔۔۔۔ اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں ۔
انّ عَذَابَک بِالْکُفّارِ مُلْحِقْ۔۔۔۔۔ بے شک تیرا عذاب کافروں کو پہنچنے والا ہے ۔
کبھی کبھی کچھ باتیں بڑی دیر سے پتہ چلتی ہیں ۔۔۔ یا شاید پتہ تو ہوتی ہیں ۔۔۔ لیکن ان کی اصل سے ان کے راز سے واقف ہونے کا بھی کوئی وقت کوئی لمحہ ہوتا ہے ۔
سارا علم کتابوں میں تو نہیں ہوتا نا ۔۔۔ کچھ دلوں پر اترتا ہے۔🥀

روزہ قوت مدافعت بڑھانے کا اہم ذریعہ: تحقیقامریکی سائنس دانوں نے کا کہنا ہے کہ صرف تین دن تک لگاتار روزے کی حالت میں رہنے...
20/04/2021

روزہ قوت مدافعت بڑھانے کا اہم ذریعہ: تحقیق

امریکی سائنس دانوں نے کا کہنا ہے کہ صرف تین دن تک لگاتار روزے کی حالت میں رہنے سے جسم کا مدافعتی نظام پورا کا پورا نیا ہو سکتا ہے۔
جوں جوں عقل ترقی کر رہی ہے حیرت انگیز علوم سے آشنائی کا عمل بھی جاری ہے۔ خاص طور پر میڈیکل سائنس کے حوالے سے کچھ عرصے پہلے تک یہی خیال کیا جاتا تھا کہ روزہ نظام انہضام کو آرام پہنچانے کا ایک مفید ذریعہ ہو سکتا ہے۔

لیکن جدید طب سے وابستہ ماہرین اس حقیقت سے پردہ اٹھانے میں کامیاب ہو گئے ہیں کہ روزہ ایک حیرت انگیز طبی علاج ہے جو نہ صرف انسان کے مدافعتی نظام کو نئی توانائی فراہم کر سکتا ہے بلکہ پورے مدافعتی نظام کو دوبارہ سے تخلیق کر سکتا ہے۔

امریکی سائنسدانوں نے اس مطالعے کو تحقیق کی دنیا میں ایک قابل ذکر پیش رفت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف تین دن تک لگاتار روزے کی حالت میں رہنے سے جسم کا مدافعتی نظام پورا کا پورا نیا ہو سکتا ہے۔ کیونکہ روزہ سے جسم کو نئے سفید خون کے خلیات بنانے کی تحریک ملتی ہے۔

سائنس دانوں کے بقول روزہ مدافعتی نظام کی ازسرنو تخلیق کا ایک بٹن ہے جس کے دبانے سے اسٹیم خلیات کو سفید خون کے خلیات بنانے کا اشارہ ملتا ہے جن کی بدولت انسان بیماریوں اور انفیکشن کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔

یونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ان کی دریافت کینسر کے مریضوں اور غیر موثر مدافعتی نظام میں مبتلا افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے اور خاص طور پر معمر افراد جن کا مدافعتی نظام زیادہ عمر کی وجہ سے غیر موثر ہو جاتا ہے اور ان میں معمولی بیماریوں سے لڑنے کی طاقت بھی نہیں رہتی ہے، یہ مشق ان کے لیے بے حد مفید ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سرطان میں مبتلا افراد یا معمر ہونے کی وجہ سے غیر موثر مدافعتی نظام کو روزہ ایک نئے مدافعتی نظام میں تبدیل کر سکتا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ جب آپ بھوکے ہوتے ہیں تو یہ نظام توانائی بچانے کی کوشش کرتا ہے اور روزے دارکا بھوکا جسم ذخیرہ شدہ گلوکوز اور چربی کو استعمال کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ توانائی محفوظ کرنے کے لیے مدافعتی نظام کے خلیات کا بھی استعمال کرتا ہے جس سے سفید خلیات کا ایک بڑا حصہ بھی ٹوٹ پھوٹ جاتا ہے۔

کیلی فورنیا یونیورسٹی کے شعبہ جیروئنٹولوجی ایند بائیولوجیکل سائنسز سے منسلک پروفیسر والٹر لونگو نے کہا کہ طویل روزوں کی حالت میں جسم میں ایک اینزائم پی کے اے (PKA) کی کمی واقع ہوتی ہے جس کا تعلق بزرگی یا سرطان کے ٹیومر کی افزائش کا سبب بننے والے ہارمون سے ہے۔

جبکہ اسٹیم سیلز تخلیق نو کا مرحلہ تبھی شروع کر سکتا ہے جب پی کے اے جین کا بٹن سوئچڈ آف ہو۔ بنیادی طور پر روزہ اسٹیم سیلز کو OK کا سگنل بھجتا ہے کہ وہ ری سائیکلنگ کا عمل شروع کرے اور پورے مدافعتی نظام کی مرمت کر کے اسے پھر سے نیا بنادے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ روزے کی حالت میں جسم کو مدافعتی نظام کے نقصان دہ، ناکارہ اور غیر فعال حصوں سے بھی چھٹکارہ مل جاتا ہے۔

محققین نے ایک تجربے کے دوران لوگوں سے چھ ماہ کے دوران دو سے چار بار فاسٹنگ (روزے) کے لیے کہا۔

پروفیسر لونگو کے مطابق ہم نے انسانوں اور جانوروں پر کئے جانے والے تجربات میں یہ دیکھا کہ طویل روزوں سے جسم میں سفید خون کے خلیات کی تعداد میں کمی ہونی شروع ہو گئی مگر جب روزہ کھولا گیا تو یہ خلیات پھر سے واپس آگئے اور تبھی سائنسدانوں نے یہ سوچنا شروع کیا کہ آخر یہ واپس کہاں سے آتے ہیں؟

بقول پروفیسر لونگو طویل روزوں کی حالت کے دوران جسم میں سفید خون کے خلیات کی کمی سے پیدا ہونے والی حوصلہ افزا تبدیلیاں اسٹیم سیلز کے تخلیق نو کے خلیہ کو متحرک بناتی ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ جب انسان روزے کے بعد کھانا کھاتا ہے تو اس کا جسم پورے نظام کی تعمیر کے لیے اسٹیم خلیات کو سگنل بھجتا ہے اور توانائی محفوظ کرنے کے لیے مدافعتی نظام خلیات کے ایک بڑے حصے کو ری سائیکل کرتا ہے جن کی یا تو ضرورت نہیں ہوتی ہے یا جو ناکارہ ہو چکے ہوتے ہیں۔

تحقیق کے نتیجے کے حوالے سے پروفیسر لونگو نے کہا کہ ایسے شواہد نہیں ملے جن کی وجہ سے فاسٹنگ کو خطرناک قرار دیا جائے بلکہ اس کے فائدہ مند ہونے کے حوالے سے ٹھوس شواہد سامنے آئے ہیں۔

محققین نے کہا کہ وہ ان امکانات کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا روزے کے مفید اثرات صرف مدافعتی نظام کی بہتری کے لیے ہیں یا پھر اس کے اثرات دیگر نظاموں اور اعضاء پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔منقول
جاپانی ڈاکٹر Yoshinori Ohsumi نے جب روزے پر تحقیق کی تو کیا حیران کن حقائق سامنے آئے جسکی وجہ سے اسے نوبل پرائز بھی دیا گیا ، دیے گئے لنک پر اردو ڈاکومنٹری ملاحظہ کریں 👇🏼

Check many more videos Islamic: https://www.youtube.com/playlist?list=PL0RZMHMrJSipNYR798cbe-8xsjsPshJUDTechnologyTechnology: https://ww...

19/04/2021

سمندر کتنا گہرا ہے ؟

اگر اونچائی کی بات کریں تو ہماری زمین پر سب سے اونچا پوائنٹ ماؤنٹ ایورسٹ ہے جس کی اونچائی 8849 میٹر ہے۔

لیکن اگر زمین کی گہرائی کی بات کریں تو ابھی تک انسان سمندر میں 11022 میٹر تک جا چکا ہے یہ اتنی گہرائی ہے کہ یہاں تک پہنچنے کے بعد سمندر میں 3 ہی چیزیں رہ جاتی ہیں ایک وہاں بسنے والی آبی مخلوقات اور دوسرا اندھیرا اور تیسرا پھر اندھیرا یعنی کہ اندھیرا ہی اندھیرا، کیونکہ سورج کی روشنی وہاں تک نہیں پہنچ پاتی۔

اتنی گہرائی تک انسان جدید ٹیکنالوجی اور مشینوں کے ذریعے ہی جا سکا ہے کیونکہ ایک انسان کا وہاں تک جانا ممکن ہی نہیں ہے کیونکہ وہاں تک جانے کے بعد انسان کے اوپر کروڑوں ٹن وزنی آبی دباؤ پڑ چکا ہو گا جس کی وجہ سے انسان کی موت واقع ہو جاۓ گی اب تک سمندر کی گہرائی میں جانے کا انسانی ورلڈ ریکارڈ 332.35 میٹر ہے جو ایک مصری مسلمان (احمد) نے بنایا ہے۔

عام روشنی کی ایک شعاع سات رنگوں سے مل کر بنتی ہے۔ یہ سات رنگ بالترتیب ، بنفشی، کاسنی، نیلا، سبز، پیلا، نارنجی، سرخ ہیں جو آپ نے اکثر قوس قزح (Rainbow) میں دیکھے ہوں گے

روشنی کی شعاع جب پانی میں داخل ہوتی ہے تو ریفریکشن Refraction کے عمل سے گزرتی ہے اوپر کے دس سے پندرہ میٹر کے دوران پانی میں سرخ رنگ جذب ہو جاتا ہے۔ لہٰذا اگر کوئی غوطہ خور پانی میں پچیس میٹر کی گہرائی تک جا پہنچے اور زخمی ہو جائے تو وہ اپنے خون میں سرخی نہیں دیکھ پائے گا کیونکہ سرخ رنگ کی روشنی اتنی گہرائی تک نہیں پہنچ سکتی، اسی طرح تیس سے پچاس میٹر تک گہرائی آتے آتے نارنجی روشنی بھی مکمل طور پر جذب ہو جاتی ہے..... پیلی روشنی پچاس سے ایک سو دس میٹر تک...... سبز سو سے دو سو تک..... نیلی روشنی دو سو میٹر سے کچھ زیادہ تک......جبکہ کاسنی اور بنفشی روشنی اس سے بھی کچھ زیادہ گہرائی تک پہنچے پہنچتے مکمل طور پر جذب ہو جاتی ہیں۔ پانی میں رنگوں کے اس طرح ترتیب وار غائب ہونے کی وجہ سے سمندر بھی تہہ در تہہ کرکے تاریک ہوتا چلا جاتا ہے، یعنی اندھیرے کا ظہور بھی روشنی کی پرتوں کی شکل میں ہوتا ہے، چھ ہزار میٹر سے زیادہ کی گہرائی میں مکمل اندھیرا ہوتا ہے۔ اور آپ اپنے ہاتھ کو بھی دیکھنے کے قابل نہیں رہتے۔

آج کے جدید دور میں آکسیجن ٹینک سمیت اور جسم کو پوری طرح حفاظت میں رکھ کر بھی انسان 332 میٹر سے زیادہ گہرائی تک نہیں جا سکا تو پھر 1400 سال پہلے کون جو 6000 میٹر گہرائی میں جا کر مکمل اندھیرا دیکھ کر آیا تھا اور یہ باتیں قرآن میں لکھ گیا ؟

" یا پھر ان کی مثال ایسی ہے جیسے کسی گہرے سمندر میں پھیلے ہوئے اندھیرے، کہ سمندر کو ایک موج نے ڈھانپ رکھا ہو، جس کے اوپر ایک اور موج ہو، اور اس کے اوپر بادل، غرض اوپر تلے اندھیرے ہی اندھیرے۔ اگر کوئی اپنا ہاتھ باہر نکالے تو اسے بھی نہ دیکھ پائے۔ اور جس شخص کو اللہ کا ہی نور حاصل نہ ہو، تو اس کیلئے کوئی نور نہیں۔ "

(سورۃ 24 النور - آیت 40)

16/04/2021

*ایک دفعہ روم سے سفیر آگیا مدینہ میں پہنچ کر پتہ کیا کے مسلمانوں کا بادشاه عمر کہاں ہے ؟*
*لوگوں نے کہا
*وہ تو بیت المال کے اونٹ چرانے جنگل میں گئے ہوئے ہیں ۔ روم کا سفیر حیران ہوا کے وقت کا حاکم ایسا بھی ہوتا ہے کیا ؟*

*عمر فاروق سے کچھ ملکی معاملات پہ بات کرنی تھی سفیر ڈھونڈتے ہوئے ایک درخت کے پاس پہنچا ، دیکھا کہ عمر فاروق درخت کے نیچے لیٹ کر آرام فرما رہے تھے ، مگر جنگل کا ایک شیر ہے جو عمر فاروق کا پہرا دے رہا ہے ، روم کے سفیر پر جب شیر کی نظر پڑی ، تو شیر کے دھاڑنے کی آواز سنائی دی ۔ روم کا سفیر چلانے لگا ، اتنے میں عمر فاروق کی آنکھ کھل گئی پوچھا : کیا بات ہے کیوں چلا رہے ہو ؟*
*سفیر نے کہا : واہ عمر تیری حکمرانی کے جنگل کے شیر بھی تیری ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔*
*اس پر عمر فاروق نے ایسا جملہ کہا کہ سونے کی تار سے لکھا جائے ، پھر بھی کم ہے فرمایا
*جو بھی ہمارے نبی محمّد مصطفیٰ ﷺ کی غلامی اختیار کرتا ہے ، اسکی قدر جنگل کے جانور بھی پہنچانتے ہیں ۔ روم کے سفیر نے بات چیت کی اور چلا گیا ۔ دوسرے دن صبح ہوئی ، عمر فاروق پانی کے مشکیزے بھر بھر کے غریبوں کے دروازے پہ پانی پہنچا رہے تھے ، تو نوکروں نے کہا کہ امیر المؤمنین خزانے سے ہم بھی تنخواہ لیتے ہیں ، آپ حکم کرو ، ہم پانی بھر دیتے ہیں ۔ اس پہ عمر فاروق نے کہا : برابر آپ ٹھیک کہہ رہے ہو ۔ مگر کل روم کا سفیر آیا ، اس نے میری تھوڑی تعریف کردی ، اس سے میرے نفس میں کچھ اکڑ آگئی ، اب غریبوں کا پانی بھر کے ، اپنے نفس کو سزا دے رہا ہوں کہ عمر تو تو بادشاه نہیں تو تو غریبوں کا غلام ہے ۔*

30/03/2021

Address

Village Hairlan
Langra

Telephone

+923109225690

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ummat public school Hairlan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Ummat public school Hairlan:

Shortcuts

Share

Category