05/09/2025
بسم اللہ الرحمن الرحیم
*پیغامِ بیت الحکمہ اکیڈمی*
*5 ستمبر - یومِ ولادتِ رسول ﷺ*
آج بیت الحکمہ اکیڈمی میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ *نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ* کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک *روح پرور اور علم سے بھرپور پروگرام* کا انعقاد کیا گیا۔
صبح اسمبلی کے بعد منعقدہ اس پروگرام میں طلبہ و طالبات کو *سیرتِ نبوی ﷺ* کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی، ان کی *اخلاقی صفات، حسنِ سلوک، صبر، محبت، اور عدل* پر مبنی زندگی کو بچوں کے سامنے اس انداز سے پیش کیا گیا کہ وہ صرف سنیں نہیں بلکہ *سمجھیں اور اپنائیں۔*
اس پروگرام کا مقصد یہ تھا کہ *طلبہ رسولِ رحمت ﷺ کی زندگی سے رہنمائی حاصل کریں*، ان کے کردار کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں، اور ایک بااخلاق، باکردار اور مثبت سوچ رکھنے والے انسان بن کر *معاشرے میں بہتری لانے کا ذریعہ* بنیں۔
*بیت الحکمہ اکیڈمی* کا مشن ہے کہ ہم صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ *اخلاقی تربیت* کے ذریعے بچوں کو ایسا انسان بنائیں جو دین و دنیا دونوں میں کامیاب ہوں۔
**صلوٰۃ و سلام ہو نبی پاک ﷺ پر
انتظامیہ بیت الحکمہ اکیڈمی**