10/05/2026
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نور کمپلیکس لالہ موسیٰ تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں جدید طرز پر قائم کردہ نواز شریف سکول آف ایمیننس میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اب اپنے بچوں کو ایسے بہترین تعلیمی ادارے میں داخل کروائیں جہاں معیاری اور جدید تعلیم کے ساتھ STEAM اور روبوٹکس لیبز، جدید سائنس لیب، ڈیجیٹل لرننگ ماحول، کمپیوٹر لیب، تجربہ کار اساتذہ اور کھیلوں و ہم نصابی سرگرمیوں کی شاندار سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں۔
سب سے بڑھ کر یہ کہ بچوں کو عالمی معیار کی معیاری تعلیم بالکل مفت دی جا رہی ہے تاکہ ہر بچہ روشن، محفوظ اور کامیاب مستقبل کی جانب آگے بڑھ سکے۔
اپنے بچے کے بہتر مستقبل کے لیے آج ہی داخلہ یقینی بنائیں۔