Ahmàd's writes

Directions

Ahmàd's writes This page provide you information about education.

•حالات۔۔•زندگی۔۔•انسان۔۔*دنیا مجھـــــــے کبھی بھی پرسکون نہیـــــں لگی۔۔**عجیب سی بےچینی ہے۔۔*•اس دنیا میں۔۔•وہ ملا نہی...
02/08/2025

•حالات۔۔
•زندگی۔۔
•انسان۔۔
*دنیا مجھـــــــے کبھی بھی پرسکون نہیـــــں لگی۔۔*
*عجیب سی بےچینی ہے۔۔*
•اس دنیا میں۔۔
•وہ ملا نہیـــــں ۔۔
•وہ ہوا نہیـــــں ۔۔
•وہ رہا نہیـــــں ۔۔
•وہ پلٹا نہیـــــں ۔۔!!!

•ہر دوستی.. ہر چاہت.. ہر خلوص.. إحساس... محبت غرضیکہ ہر رشتہ توڑ کر رکھ دیتا ہے۔۔
سب کی ترجیحات بدلتی رہتی ہیں اور یوں انداز بدل بدل کر ہمیں مارا جاتا ہے۔۔
عجیب سی تھکاوٹ ہو جاتی ہے۔۔
ذہنی تھکاوٹ۔۔

*بس ایک اللّٰــــــہ ﷻ کی محبت ہے... جس میں سکون ہے۔۔!!*

میری ہر امید کا آخری دروازہ وہ ہے۔۔
یہ سارا عالم تھکاوٹ ہے۔۔
میرے سکون کا ذریعہ بس ایک وہ ہے...!!!!
*اللّٰــــــــــــہﷻ••••🌹⁦♥️⁩🌹*
... *آپ بھی اپنا سکون تلاش کیجئے.... جو اللہ کے پاس ہے*

*ماؤں کو تنہا نہ چھوڑو!!*وہ اکیلی بوڑھی ہو جاتی ہیںغمِ دوراں اور محبت میں خطوں اور کتابوں میںان کو بھی یاد رکھنا!!تمہاری...
08/05/2025

*ماؤں کو تنہا نہ چھوڑو!!*
وہ اکیلی بوڑھی ہو جاتی ہیں
غمِ دوراں اور محبت میں
خطوں اور کتابوں میں
ان کو بھی یاد رکھنا!!
تمہاری گداز بھری مسکراہٹ
ان کا پورا جہان ہے
تمہارا ایک لمحہ
انہیں بوڑھا ہونے سے بچا سکتا ہے
*تم جوان ہو یا بوڑھے ہو چکے ہو*
پلٹ کر دیکھو اس ایک لمحے میں ہی
کوئی اکیلا بیٹھا تو نہیں
نہ کسی خط کا انتظار ہے جسے
نہ بچوں کے ساتھ محفل سجنے کی چاہت
*'اس ماں کو بچا سکتے ہو تم جس کا تنہا* دوست
بند کمرہ ہے ، کچھ کتابیں
اور ایک پرانا ٹی وی
کیا ہمیں سچ میں بس درخواستوں
اور ویزوں کی بہت ضرورت ہے ؟
حادثات کا بھنور تمہیں
کھینچ رہا ہے !!
تم جیسے بھی ڈوب رہے ہو
*ماں کا خیال کرنا !!*
نکل کر ایک لمحہ
اس بھنور سے
درد سے
بے خیالی سے !!


•▪️ جیسے ہی لوگوں کا مفاد اور انٹرسٹ ختم ہو گا ان کے لیے آپ بُرے اور فضول ترین انسان ہیں •▪️ آپ کے دکھ صرف آپ کے دکھ ہیں...
06/05/2025

•▪️ جیسے ہی لوگوں کا مفاد اور انٹرسٹ ختم ہو گا ان کے لیے آپ بُرے اور فضول ترین انسان ہیں
•▪️ آپ کے دکھ صرف آپ کے دکھ ہیں ، اپنے دکھ درد کبھی شئیر مت کریں ۔

•▪️ *اپنی ذات کو ہم خود خوش رکھ سکتے ہیں ۔ لوگوں پر انحصار کرنا بیوقوفی ہے ۔*

•▪️ *منفی سوچ والا انسان چاہے جتنا مرضی اچھا اور زہین کیوں نہ ہو ۔۔۔ مائنس کر دیں*.

•▪️ جاتے ہوے انسان کے پیچھے کبھی مت جائیں بھلے وہ دنیا کا بہترین انسان ہی کیوں نہ ہوں۔ اپنی عزت نفس بچا لیجے
•▪️ لوگوں سے شکوے شکایتیں مت کریں، آگے بڑھ جائیں

▪️ *فضولیات اور بے قدری کا بہترین جواب؛ مکمل خاموشی*



🏵️ *ہمیں اشد ضرورت ہے کہ ہم خود پر تھوڑا رحم کریں* اور خود کو بے وجہ پریشان نہ کریں۔ *مستقبل کی اتنی فکر ہمارا حال بھی ک...
02/05/2025

🏵️ *ہمیں اشد ضرورت ہے کہ ہم خود پر تھوڑا رحم کریں*

اور خود کو بے وجہ پریشان نہ کریں۔

*مستقبل کی اتنی فکر ہمارا حال بھی کھا رہی ہے۔*


🌹 *کچھ دیر کے لیے ٹھہر کر خود کو یہ کہیں کہ*

👈 *"جو ہو رہا ہونے دو"*

ہم ہر چیز آپ اپنے قابو میں نہیں کر سکتے۔
بے سبب کی سوچیں ہمیں ناشکری کی طرف لے جاتی ہیں۔
ہر کام میں جلد بازی نہ کریں، خود کو نہ تھکائیں۔
*جس نے آج تک سنبھالا ہے وہ آگے بھی سنبھال لے گا۔*

*بھروسہ رکھیں!*
*توکل کریں* ،

*خوش رہیں ، خوشیاں بانٹے !!*


♥️♥️♥️   کیوں اللہ ربّ العالمین کی محبت کا سوچ کر چہرے پر مسکراہٹ نہیں آتی؟کیوں اسے یاد کرکے آنسو نہیں بہاتے ؟اللہ سے مل...
26/02/2025

♥️♥️♥️ کیوں اللہ ربّ العالمین کی محبت کا سوچ کر چہرے پر مسکراہٹ نہیں آتی؟
کیوں اسے یاد کرکے آنسو نہیں بہاتے ؟
اللہ سے ملاقات کے لیے دل کیوں بے چین نہیں ہوتا؟
یہ کیسا دعویٰ ہے اللہ رب العزت سے محبت کا
اوہ انسان تو کتنا بے وفا ہے
پل پل جس کا محتاج ہے اسی سے منہ موڑ کر بھاگ رہا ہے حالانکہ یہ جانتا ہے کہ لوٹ کر اسی کی طرف جانا ہے!!! ♥️♥️

۔🍂





*🌅 فجر کی نماز کی عظمت 🌅*  *صبح کی روشنی کے ساتھ فجر کی نماز کا وقت آ چکا ہے!*   *فجر کی نماز* وہ عظیم عبادت ہے جو انسان...
21/01/2025

*🌅 فجر کی نماز کی عظمت 🌅*

*صبح کی روشنی کے ساتھ فجر کی نماز کا وقت آ چکا ہے!
* *فجر کی نماز* وہ عظیم عبادت ہے جو انسان کو *اللہ کی قربت* دیتی ہے اور *دن کی برکتوں* کا آغاز کرتی ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: *"جو شخص فجر کی نماز پڑھے، اللہ کی حفاظت میں رہتا ہے۔"* (صحیح مسلم) *فجر کی نماز* کے بعد *قرآن* کی تلاوت اور *اللہ کی یاد* دلوں کو سکون دیتی ہے۔ یہ وقت *اللہ کی رضا* اور *دنیا و آخرت کی کامیابی* کی طرف قدم بڑھانے کا ہے۔ *اللہ ہمیں فجر کی نماز کے لیے توفیق دے اور اس کے ذریعہ ہماری زندگیوں میں برکت ڈالے۔ آمین!*
* *💡 یاد رکھیں:*
* *فجر کی نماز کو کبھی نہ چھوڑیں! وہ شخص کبھی ناکام نہیں ہوتا جو اللہ کے ساتھ اپنے دن کی ابتدا کرتا ہے🌟🌟🌟



*کبھی کبھی وہ ہمارے دل سے گزرنے والی معمولی خواہشات کو پورا کر کے بتاتا ہے کہ دیکھو میں تمھارے کتنے قریب ہوں**ہم اپنےربﷻ...
11/12/2024

*کبھی کبھی وہ ہمارے دل سے گزرنے والی معمولی خواہشات کو پورا کر کے بتاتا ہے کہ دیکھو میں تمھارے کتنے قریب ہوں*

*ہم اپنےربﷻ کی حکمتیں کبھی نہیں سمجھ سکتےوہ آزماتا ہےاور آخری حد تک لےجاتا ہے،اور پھر ایک دم سے کچھ ایسا کردیتا ہےکہ تمام زخم ایک ساتھ بھر جاتے ہیں، یاد ہی نہیں رہتا کہ تکلیف کیا تھی؟*

*کیوں مایوس ہو جاتے ہو لوگوں کی باتوں سے؟*

*کیا تم نہیں جانتے تمہارے بکھرے وجود کو سمیٹنے والا تمہارا اللّٰہ تمہارے ساتھ ہے۔*

*کیوں اندھیرے سے گھبرانے لگتے ہو؟*

*کیا تم نہیں جانتے اس اندھیرے کے بعد سویرا لانے والا*
*تمہارا اللّٰہ تمہارے ساتھ ہے۔






*حلاوت کو تین چیزوں میں تلاش کرو: نماز، ذکر اور قراَت قرآن؛ اگر اسے پا لو تو خوب، ورنہ سمجھو کہ دروازہ بند ہے!* حسن بصری...
02/12/2024

*حلاوت کو تین چیزوں میں تلاش کرو: نماز، ذکر اور قراَت قرآن؛ اگر اسے پا لو تو خوب، ورنہ سمجھو کہ دروازہ بند ہے!*
حسن بصری رحمہ اللہ

(مدارج السالكين، ٣١٣/٢)


یارب!!!!!!
یہ ایک ہلا دینے والا قول ہے، حلاوت بمعنی مٹھاس ہے، یعنی خوشی اطمنان سرور
اگر نماز ، ذکر الہی اور قرآن کی تلاوت میں مزہ نہیں آتا تو سمجھ لیجیے کہ خیر کے دروازے بند ہیں
آج سارا دن خود کو چیک کریں کہ کیا نماز میں، ذکر اذکار میں، اور تلاوت قرآن میں مزہ آتا ہے؟؟؟
اگر ہاں ۔۔۔۔ تو مبارک
اور اگر نہیں تو کثرت سے استغفار کریں
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپکو توفیق عطا فرمائیں
درود ابراہیمی کا ورد جاری رکھیں اپنے آپ کو عادت ڈالیے ہر لمحہ ذکر کرنے کی درود شریف پڑھنے کی۔

*🥀امام ابن قيم رحمه اللہ فرماتے ہیں:**⚠️جس طرح سونا، چاندی اور تانبا وغیرہ زنگ آلود ہوتے ہیں؛ اُسی طرح انسان کا دل بھی ...
28/11/2024

*🥀امام ابن قيم رحمه اللہ فرماتے ہیں:*

*⚠️جس طرح سونا، چاندی اور تانبا وغیرہ زنگ آلود ہوتے ہیں؛ اُسی طرح انسان کا دل بھی زنگ آلود ہوجاتا ہے، جب انسان ذکرِ الٰہی چھوڑ دیتا ہے؛ تو اُس کا دل زنگ آلود ہوجاتا ہے،*

*💖اور جب ذکر کرنے لگتا ہے؛ تو اُس کا دل روشن ہوجاتا ہے،*

*❤‍🩹انسان کا دل غفلت اور گناہ دو چیزوں سے زنگ آلود ہوتا ہے؛*

*✨اور اُس کی صفائی بھی دو ہی چیزوں سے ہوتی ہے:*

*🤲استغفار اور ذکر الٰہی۔*

الوابل الصیب :٨٢






🔹▬▬▬🌹♥️🌹▬▬▬🔹 *🕌 FAJAR SALAH*_علامہ امام ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:_*"کئی مردہ دلوں کو اللہ تعالی نے اپنے ذکر کے...
27/11/2024

🔹▬▬▬🌹♥️🌹▬▬▬🔹
*🕌 FAJAR SALAH*

_علامہ امام ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:_
*"کئی مردہ دلوں کو اللہ تعالی نے اپنے ذکر کے ذریعہ جلاء بخشی، کئی سخت دلوں کو اللہ تعالی نے اپنے ذکر سے موم بنا دیا، کئی غافل دلوں کو اللہ تعالی نے اپنے ذکر کے ذریعہ بیدار کیا، پس اللہ تعالی کا ذکر سارا کا سارا خیر ہی خیر ہے"*
📚 اعلام المسافرین:(112)

اللہ تعالی ہمیں بکثرت ذکر و اذکار کی توفیق عطا فرمائے اور غفلت و لاپرواہی سے ہماری حفاظت فرمائے آمین.

🔹▬▬▬🌹♥️🌹▬▬▬🔹





Address

Daulat Nagar Gujrat Punjab
Lala Musa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahmàd's writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share