14/04/2026
قومی سطح کا مسئلہ ہو یا بین الاقوامی، مذہبی ہو یا سیاسی، ڈاکٹر طاہر القادری نے ہمیشہ قوم کی درست سمت میں رہنمائی کی ہے، درجنوں مواقع ایسے آئے ہیں کہ جب صرف وقتی حل بتانے کی بجائے اس مسئلے کا مستقل حل کرنے کے لیے نفس مسئلہ پر پوری پوری کتاب لکھ کر قوم کو دے دی ہے، موجودہ حالات میں بھی اقبال کے شاہینوں کا نشیمن، پاکستان جو کہ حقیقتاً عالم اسلام کو لیڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بالخصوص اس وقت جب کہ وطن عزیز کی عسکری قیادت اس کی اسی سالہ تاریخ کی بہترین قیادتوں میں سے ہے، اب ضرورت ہے کہ پاکستان اپنے اچھے وقت کا بہترین استعمال کرنے کیلئے ڈاکٹر صاحب کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے۔ آپ ہی وہ شخصیت ہیں جن کا نیٹ ورک پوری دنیا میں موجود و مقبول ہے، قیام امن کیلئے آپ کی کوششیں کسی تعارف کی محتاج نہیں، اقوام متحدہ کے متعدد فورمز میں آپ کے اداروں کی نمائندگی، ہیلری کلنٹن جیسی زیرک امریکی سیاستدان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد جیسے ایشیائی مدبرین کی لائبریریوں میں آپ کی کتب کی موجودگی یہ بتانے کیلئے کافی ہے کہ آپ ہی وہ شخصیت ہیں جو عالم مشرق و مغرب کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔